سیاست
دھولیہ شہر کے 10 اہم چوک چوراہوں اور 5 داخلی راستوں کے مقامات کو پرکشش اور خوبصورت بنانے کے لئے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کا ہنگامی دورہ
(خیال اثر)
“آپ کا شہر خوبصورت شہر”‘ کے تصور کے ساتھ ہی دھولیہ شہر کے 10 اہم چوک چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائے گا اور ساتھ ہی شہر کے مرکزی داخلی راستوں کو پرکشش اور خوبصورت بنایا جائے گا. دھولیہ شہر کے ایم ایل اے فاروق شاہ نے محکمہ تعمیرات عامہ اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ شہر کے 10 مختلف چوک چوراہوں کا معائنہ کیا جن میں دتہ مندر چوک، نور چوک، ایکویرا ماتا نہرو چوک، کرانتی چوک، 12 پھتر چوک، وڑجائی روڈ 100 فٹ روڈ کارنر، ترنگا چوک، گنپتی مندر چوک، علامہ اقبال چوک اور شہر کے دیگر بڑے چوک شامل ہیں۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ شہر کے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہی شہر کے مرکزی داخلی راستوں میں جلگاؤں چوفلی، ناگاؤن چوفلی، مہندرے چوپھلی، سورت بائی پاس، چالیس گاؤں چوپھلی ان 5 شہر کے داخلی مقامات کو بھی پرکشش بنایا جائے گا اور شہر کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے گا اس طرح کی معلومات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایل اے نے دی۔ آج شہر کے مختلف مقامات اور چوکوں کے دورے کے وقت دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر گنیش گری، انجینئر کیلاس شنڈے، محکمہ تعمیرات کے ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر اعجاز شاہ، کونسلر ناصر پٹھان، سعید بیگ، نلیش کاٹے، پرویز شاہ، سہباز شاہ، چراغ شیخ، قیصر احمد وغیرہ کے علاوہ محکمہ تعمیرات کا عملہ اور کارکنان موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
سیاست
ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مہایوتی حکومت کے ‘تیسرے ممبئی’ پروجیکٹ پر کیا حملہ, کہا زمین ہماری ہوگی اور باہر کے لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے تیسرے ممبئی پروجیکٹ کو لے کر مہاراشٹر حکومت پر حملہ کیا ہے۔ اتوار کو، ایم این ایس سربراہ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عوام کو اندھیرے میں رکھتی ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ مقامی لوگ اس منصوبے کے لیے زمین فراہم کریں گے، لیکن باہر کے لوگ اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ غور طلب ہے کہ ‘تیسری ممبئی’ یا ‘کرنالہ-سائی-چرنر (کے ایس سی) نیو ٹاؤن’ ایک منصوبہ بند اسمارٹ سٹی ہوگا، جو ساحلی رائے گڑھ ضلع کے 124 گاؤں میں تقریباً 323-334 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے ممبئی 3.0 کی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔ نئے شہر کو 124 دیہاتوں کو ملا کر تیار کیا جائے گا۔ سنگاپور کی ایک کمپنی اپنا ماسٹر پلان تیار کرے گی۔ اس نئے شہر کو تیار کرنے کا مقصد ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں بھیڑ کو کم کرنا اور علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ عام لوگ ‘تیسرے ممبئی’ کے لیے حکومت کے منصوبوں سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ شہر میں ایجوکیشن سٹی، میڈیکل سٹی، سپورٹس سنٹر، ڈیٹا سنٹر، عالمی صلاحیت کا مرکز اور ریسرچ سنٹر جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔ ٹھاکرے نے سوال کیا کہ کیا مہاراشٹر کو معلوم ہے کہ حکومت (تیسرے ممبئی کے بارے میں) کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟
تیسرا ممبئی پروجیکٹ کیا ہے؟
- تیسرا ممبئی یا کے ایس سی نیو ٹاؤن (کرنالہ-سائی-چرنر) مہاراشٹر حکومت کا ایک میگا پلان ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ممبئی اور نوی ممبئی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور بھیڑ کو کم کرنا ہے۔
- اس میگا پروجیکٹ کے لیے ایم ایم آر ڈی اے (ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو خصوصی پلاننگ اتھارٹی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
- یہ شہر تقریباً 324 سے 371 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے گا، جو کہ موجودہ شہر ممبئی کے حجم سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔
- اسے رائے گڑھ ضلع کے یوران، پنویل اور پین تعلقہ کے 124 گاؤں کو ملا کر تیار کیا جا رہا ہے، جس میں نیرل، کرجت اور علی باغ کے کچھ نئے علاقے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
- پروجیکٹ کو تیز کرنے کے لیے، حکومت نے پہلے ہی تقریباً 200 مربع کلومیٹر زمین ایم ایم آر ڈی اے کے حوالے کر دی ہے۔
راج ٹھاکرے نے ایک پریس کانفرنس میں پوچھا، “کیا ہمارے نوجوان اس کے لیے تیار ہیں؟ رائے گڑھ کے پین، پنویل، اوران تعلقہ میں مقامی لوگوں سے زمین لی جا رہی ہے؟ ریاستی حکومت مقامی لوگوں کے لیے کیا کر رہی ہے؟ کیا حکومت نوجوانوں کو اس نئے شہر کے لیے تیار کر رہی ہے؟ دوسری طرف، دوسری ریاستوں کو اس بات کا علم ہے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ وہ اپنے نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں، جبکہ مہاراشٹر کے مہاراشٹر کے لوگ کیا ہو رہے ہیں۔” مشتبہ زمینی سودوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایم این ایس سربراہ نے الزام لگایا کہ زمین کی خرید و فروخت کا واحد کاروبار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ملک کا مالیاتی مرکز، نوی ممبئی پہلے ہی قریب ہی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس لیے اس نئے شہر کو ‘تیسرا ممبئی’ کہا جا رہا ہے، جو ایک جدید ترین شہر ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
