Connect with us
Tuesday,11-November-2025

سیاست

مالیگاؤں میں پاور لوم صنعت اور سائزنگ معاملے میں ابو عاصم اعظمی کی دم دار نمائندگی کی گونج

Published

on

مالیگاؤں (خیال اثر) کورونا جیسی خطرناک وبا نے سبھی شعبہ حیات کو کچھ اس طرح اپنا شکار بنایا تھا کہ معاشرتی و تجارتی تمام سرگرمیاں سسک سسک کر دم توڑنے کی کگار پر پہنچ گئیں تھیں. اس خطرناک وبانے صنعت پارچہ بافی کو تباہی کے دہانوں پر لا کھڑا کیا تھا. مالیگاؤں کی یہ واحد صنعت ہے جس سے منسلک رہتے ہوئے ہزارہا افراد نہ صرف اپنا بلکہ اپنے اہل خانہ کا بھی کا پیٹ بھرنے کا معقول انتظام کیا کرتے تھے. انتہائی نامساعد حالات کی شکار یہ صنعت پارچہ بافی جب نزاع کے عالم میں پہنچ گئی تھی تو شہر کے چند نمائندہ افراد نے مل کر مالیگاؤں و دھولیہ سماج وادی ذمہ داران سے گفت و شنید کرتے ہوئے درپیش سارے مسائل ان کے گوش گزار کئے تب دھولیہ شہر کے فعال و متحرک کارپوریٹر امین پٹیل نے مالیگاؤں شہر کے درپیش سارے مسائل سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی سے بیان کرتے ہوئے رہنمائی چاہی. اس طرح ایک طرح موقر وفد امین پٹیل اور ایڈوکیٹ مومن مجیب کی رہنمائی میں ابو عاصم اعظمی سے ملاقات کے لئے ممبئی جا پہنچا.سبھی ذمہ داران کی تکالیف سننے کے بعد انھوں نے ریاستی وزیر اعلی سے مطالبہ کرتے ہوئے مالیگاؤں پاور لوم اور سائزنگ کے مسائل حل کرنے کی گزارش کی. اس طرح ابو عاصم اعظمی کی رہنمائی میں صنعت پارچہ بافی کے سنگین مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لئے آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کی گئی. مذکورہ جملوں کا اظہار دھولیہ کے ہردلعزیز کارپوریٹر امین پٹیل نے مالیگاؤں سماج وادی پارٹی کی رابطہ آفس میں منقعدہ مشورتی میٹنگ میں کیا. انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ریاستی رہنما ہمیشہ ہی مالیگاؤں شہر کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں چاہیے وہ بم دھماکہ متاثرین کا معاملہ ہو یا سنگین حالات سے دوچار صنعت پارچہ بافی کے مسائل ہوں وہ ہمہ وقت شہر مالیگاؤں کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں. سماج وادی پارٹی سابق معاون کارپوریٹر اطہر حیسن مجن نے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی نمایاں کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ رام منوہر لوہیا کے سماج واد اصولوں پر گامزن سماج وادی پارٹی بھی اقلیتوں کی تحفظ و بقاء کے لئے ہمیشہ ہی سرگرم عمل رہی ہے. دم توڑتی ہوئی پاور لوم صنعت کو استحکام عطا کرنے کی ذمہ دارانہ نمائندگی ایک مستحسن اقدام ہے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں.اطہر حیسن مجن نے مزید کہا کہ جب بم دھماکہ متاثرین سرکاری امداد کے لئے در بدر بھٹک رہے تھے تب قومی صدر لالو پرساد یادو اور دیگر ذمہ داران مالیگاؤں پہنچ کر مجروحین اور متاثرین کی دلجوئی کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے تمام افراد کی مالی امداد کی تھی بلکہ ابو عاصم اعظمی نے انیس احمد نامی شدید مجروح فرد کو ممبئی لے جا کر مہنگے ترین اسپتال میں مہینوں اپنے ذاتی خرچ سے اس کے علاج و معالجے کا معقول انتظام کیا تھا. سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کے صدر شریف منصوری نے اپنے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نہ صرف اپنے حلقہ بلکہ مالیگاؤں کے شہری مسائل پر بھی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران کو مجبور کیا ہے کہ وہ عوامی تکالیف کو حل کرنے کا ذریعہ بنیں اور ان کی نمائندگی سے شہریان اپنے دوچار مسائل سے مکت بھی ہوئے. پر ہجوم مشورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شریف منصوری نے یہ بھی کہا کہ ہمارا قائد سیاسی و ذاتی نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ ہی نمائندگی کا حق ادا کرتا آیا ہے. ان کی نمائندگی اور رہنمائی ہمارے لئے نیک فال ہے اور ہم اپنے رہنما کو سلام کرتے ہوئے یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ وہ مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اسی طرح حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں. اس مشورتی میٹنگ میں مالیگاؤں سماج وادی پارٹی کے تمام ہی بنیادی ذمہ داران کے علاوہ سماج وادی پارٹی سے انسیت رکھنے والے نوجوان طبقہ کے بے شمار افراد بھی شریک رہے جن میں خصوصاً سلام قریشی, شہباز خان, ندیم جاوید کے علاوہ مالیگاؤں سماج وادی کے بنیادی اراکین اطہر حسین مجن اکرم خان, ابو بکر چودھری, منصور انصاری, نور محمد خان اور مقامی مہیلا صدر فاطمہ خیرانساء وغیرہ اول تا آخر موجود تھے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

دی بیڈس آف بالی وود میں سمیر وانکھیڈے کو نشانہ بنایا گیا ، دلی ہائیکورٹ ہتک عزت مقدمہ متنازع سیریز سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کا حکم

Published

on

ممبئی : ممبئی دلی ہائیکورٹ نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے ہتک عزت کیس میں ریڈ چلیزانٹرٹینمینٹ شاہ رخ خان، گوری خان اور متعلقین کی سخت سر زنش کی ہے اور کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی شخص کی تضحیک کی جائے اس کے بعد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ متنازع نیٹ فلکس سیریز دی بیڈس آف بالی ووڈ سے سمیر وانکھیڈے سے متعلق متنازع عکس بندی حذف کی جائے۔ سمیر وانکھیڈے نے ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کر کے یہ التجا کی تھی کہ دی بیڈس آف بالی ووڈ میں ان کی کردار کشی کی گئی ہے اور انہیں ہدف بنانے کیلئے یہ سیریز تیار کی گئی ہے اس کا مقصد ہی سمیر وانکھیڈے کی ذلیل اور تضحیک ہے اس سیریز کے کچھ حصے ملاحظہ فرمانے کے بعد ہائیکورٹ نے فلم سے متنازع حصے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
سمیر وانکھیڈے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیروانکھیڈے کا تقابل ہے اوروانکھیڈے کی شبیہ خراب کر نے کی نیت سے ہی یہ سیریز تیار کی گئی ہے دی بیڈس آف بالی ووڈ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اس سیریز سے مذکورہ بالا اور متنازع مناظر اور قابل اعتراض ڈائیلاگ کو حذف کیا جائے جس پر عدالت نے متنازع اور قابل اعتراض مواد و مشمولات حذف کر نے کا حکم جاری کیا ہے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی عرضی پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز، نیٹ فلکس، میٹا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس ارسال کر کے جواب داخل کر نے کی ہدایت دی تھی جس پر ریڈ چلیزنے اس فلم اور سیریز کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے اس میں یہ واضح کیا تھا کہ اس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دلی ہائیکورٹ نے یہ دریافت کیا کہ آیا فلمی ڈراما کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی کی کردار کشی کی جائے اور یہ کہتے ہوئے شاہ رخ خان اور فلم کمپنی کی سرزنش کی ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے اپنی دلیل کے معرفت یہ ثابت کر نے کی کوشش کی کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیر وانکھیڈے کی مشابہت رکھتا ہے اور انہیں کو ہدف بنانے کیلئے اس کردار کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں اس کردار کے معرفت سمیر وانکھیڈے کا مضحکہ اڑانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے وانکھیڈے کی ذلیل ہوئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے اور قابل اعتراض اور متنازع مشمولات حذف کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے یہ سمیر وانکھیڈے کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ شاہ رخ خان کو ایک زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Continue Reading

بالی ووڈ

کرن جوہر، سدھارتھ ملہوترا اور دیگر نے دہلی دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

Published

on

ممبئی، دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ہوئے خوفناک دھماکے نے پورے ملک کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں جانیں ضائع ہونے پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے، فلمساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر لکھا، "میرا دل نئی دہلی کے حالیہ سانحے سے متاثر ہونے والے تمام متاثرین اور متاثرین کے ساتھ ہے، اپنی تمام محبتیں اور دعائیں اہل خانہ کو بھیج رہا ہوں۔ براہ کرم اس وقت محفوظ اور چوکس رہیں۔” سدھارتھ ملہوترا نے بھی اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میرا دل لال قلعہ کے دھماکے سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے لیے جاتا ہے۔ دہلی، مضبوط رہو اور محفوظ رہو،” اس کے بعد ہاتھ جوڑ کر ایموجی۔ نصرت بھروچا نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر لکھا، "دہلی کے ریڈ فورٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے سے گہرا صدمہ۔ میری دعائیں اور خیالات اس مشکل وقت میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،” ہاتھ جوڑ کر ایموجیز کے ساتھ۔ ایشا کوپیکر نے مزید کہا، "دہلی میں ہونے والے المناک واقعے سے دل ٹوٹا ہے۔ متاثرین، ان کے خاندانوں اور متاثرہ سبھی کے لیے دعائیں۔ آئیے طاقت اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ کھڑے ہوں۔ محفوظ رہیں!”۔ تجربہ کار اداکارہ جیا پردا نے اپنا دکھ ان الفاظ میں شیئر کیا، "دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ اس ہولناک حادثے میں کئی بے گناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں، میری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔” زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی۔ ٹالی ووڈ کے دل دہلا دینے والے اللو ارجن نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیت پیش کی۔ ‘پشپا’ اداکار نے کہا، "دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے المناک واقعے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری دلی دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اور میں ایک بار پھر امن کی خواہش کرتا ہوں۔ (ہاتھ جوڑ کر ہندوستانی پرچم کا ایموجی)” روینہ ٹنڈن نے کہا، "ان تمام سوگوار خاندانوں سے تعزیت جو دہلی دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے۔ خوفناک خبر۔” کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی دہلی بم دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ای سی آئی نے بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 14.55 فیصد پولنگ ریکارڈ کی ہے۔

Published

on

پٹنہ، بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ میں منگل کو تیزی آئی، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے صبح 9 بجے تک 14.55 فیصد ٹرن آؤٹ کی اطلاع دی جو پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے لیے ایک متاثر کن اعداد و شمار ہے۔ ای سی آئی نے صبح 9 بجے تک 14.55 فیصد پولنگ ریکارڈ کی ہے، گیا جی میں سب سے زیادہ پولنگ 15.97 فیصد پولنگ کے ساتھ ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد کشن گنج میں 15.81 فیصد پولنگ، جموئی میں 15.77 فیصد، 15.54 فیصد اور پورن ضلع میں 15.54 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ان کے علاوہ مغربی چمپارن میں 15.04 فیصد، مشرقی چمپارن میں 14.11 فیصد، شیوہر میں 13.94 فیصد، سیتامڑھی میں 13.49 فیصد، مدھوبنی میں 13.25 فیصد، سپول میں 14.85 فیصد، بھاگتی پور میں 13.7 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ 13.43 فیصد، بنکا 15.14 فیصد، کیمور 15.08 فیصد، روہتاس میں 14.16 فیصد، اروال میں 14.95 فیصد، جہان آباد میں 13.81 فیصد، اورنگ آباد میں 15.43 فیصد، اور نوادہ میں 13.46 فیصد۔ 20 اضلاع کے 122 حلقوں میں سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ جاری ہے۔ فیز 1 کی طرح، حکام کو توقع ہے کہ پورے دن میں ٹرن آؤٹ بڑھے گا۔ خواتین ووٹرز اور پہلی بار ووٹروں کی بڑی تعداد صبح سویرے سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطار میں کھڑی دیکھی گئی – خاص طور پر شیوہر، سپول، کشن گنج اور مغربی چمپارن جیسے اضلاع میں۔ بہار کے 20 اضلاع کے 122 اسمبلی حلقوں میں اس وقت سخت سیکورٹی میں پولنگ جاری ہے۔ جن 122 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں سے 101 جنرل، 19 ایس سی ریزرو اور دو ایس ٹی ریزرو ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com