Connect with us
Saturday,25-April-2026

سیاست

مہاراشٹر کی سیاست میں بھونچال. دوبارہ بی جے پی اقتدار میں.

Published

on

bjp123

(وفا ناہید)
سیاست میں کب کیا ہوجائے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا. سیاست کے بازار میں ہر چیز بک جاتی ہے. اس بازار کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں وفا داریاں, ضمیر, رشتے ناطے یہاں تک کہ ایمان بھی بیچے جاتے ہیں. کچھ ایسا ہی حال این سی پی سربراہ شرد پوار کا ہوا. سیاست کی دنیا میں شردپوار ایک گھاگ سیاستداں کے طور پر جانے جاتے ہیں. شردپوار کی بیٹی سپریہ سولے اور بھتیجہ اجیت دادا پوار بھی سیاست کی نامی گرامی شخصیت ہے . اسمبلی چناؤ 2019 کے نتائج حیرت انگیز طور پر چونکادینے والے تھے کیونکہ 2014 سے سیاسی پٹری پر پوری اکثریت سے دوڑنے والی بی جے پی کی ٹرین کو جھٹکا لگا تھا. اب حالت یہ تھی کہ کسی طرح اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے بی جے پی کو کسی پارٹی کا تعاون درکار تھا. بی جے پی نے شیوشینا سے تال میل کرنے کی بہتری کوشش کی مگر شیوشینا 50 -50 پر معاملہ طے کرنا چاہتی تھی اور شیوشینا صدر ادھو ٹھاکرے کی کوشش تھی کہ ان کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرے کو مہاراشٹر کی باگ ڈور تھمائی جائے. بی جے پی شرائط کی بنیاد پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی تھی. بی جے پی کا مؤقف تھا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس ہی ہونگے. اب بی جے پی سے ناامید ہوکر شیوشینا نے راشٹر وادی کے صدر شرد پوار سے بات چیت کی. معاملات طے ہوگئے . کانگریس, این سی پی اور شیوشینا مل کر صرف میٹنگ ہی کرتے رہ گئے. شیوشینا کا مہاراشٹر پر حکومت کرنے کا سپنا سپنا ہی رہ گیا اور این سی پی سربراہ کے بھتیجے اجیت دادا پوار نے جو کہ قانون ساز کے عہدے پر فائز تھے اپنے چاچا , پارٹی اور عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر بی جے پی کی حمایت کردی اور نائب وزیر اعلیٰ بن بیٹھے. اب حال یہ ہے کہ 170 اراکین اسمبلی بی جے پی کے ساتھ ہیں اور بی جے پی اپنی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے. ذرائع سے ملی تازہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر گریش مہاجن نے میڈیا سے کہا ہے کہ ’’ہم اپنی اکثریت ثابت کریں گے کیونکہ ہمیں 170 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اجیت پوار نے گورنر کو جو خط دیا ہے اس میں این سی پی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ دیا گیا ہے اور چونکہ اجیت پوار این سی پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ سبھی این سی پی اراکین اسمبلی کی حمایت بی جے پی کو مل رہی ہے۔‘‘ اب اس ساری صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو وہی بات ہوئی کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے.
سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں نئے سیاسی ماحول کے پیش نظر ایک پریس کانفرنس کیا جس میں انھوں نے کہا کہ اجیت پوار نے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر شرد پوار، ریاستی عوام اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ رات تک اجیت پوار میٹنگ میں ہمارے ساتھ تھے اور پھر صبح جا کر وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا، انھوں نے پاپ کیا ہے ۔ سنجے راؤت نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری پر بھی انگلی اٹھائی اور کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ آر ایس ایس سے آئے ہیں اور امید تھی کہ وہ اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑیں گے، لیکن رات کی تاریکی میں جس طرح کے کھیل کو انھوں نے فروغ دیا، وہ ناقابل یقین ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد دیویندر فڈنویس کو مبارکبادیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دیویندر فڈنویس کے وزیر اعلیٰ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کے حق میں کام کریں گے۔ پی ایم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’دیویندر فڈنویس جی اور اجیت پوار جی کو بالترتیب وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لینے پر مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مہاراشٹر کے روشن مستقبل کے لیے لگن سے کام کریں گے۔‘‘ امت شاہ نے بھی فڈنویس کے ساتھ ساتھ این سی پی لیڈر اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔
مہاراشٹر کی سیاست نے ایک زبردست کروٹ اس وقت لی جب بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے بطور نائب وزیر اعلیٰ حلف لیا۔ اس نئے سیاسی ماحول نے شیوسینا کو زبردست جھٹکا پہنچایا ہے جو جمعہ تک پورے پانچ سال کے لیے اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کر رہی تھی۔
ایک طرف این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لے لیا ہے اور دوسری طرف مہاراشٹر میں ہوئی اس سیاسی اتھل پتھل کے درمیان شرد پوار نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے کا فیصلہ ان کا نہیں ہے۔ شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ یہ پوری طرح سے اجیت پوار کا فیصلہ ہے اور اس طرح کے فیصلے کی ہم قطعی حمایت نہیں کرتے کیونکہ بی جے پی کی حمایت کا فیصلہ میرا نہیں ہے. ویسے بھی سیاست میں چاچا بھتیجے کی جوڑی زیادہ کامیاب نہیں رہی ہے. شیوشینا کے چیف آنجہانی بال ٹھاکرے بے ہمیشہ اپنے بھتیجے کو اولیت دی مگر جب سیاسی جانشین مقرر کرنا وقت آیا تو بال ٹھاکرے نے اپنے بھتیجے کی جگہ اپنے بیٹے ادھو ٹھاکرے کو منتخب کیا. جس سے دلبرداستہ ہوکر راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر نونرمان سینا کی بنیاد ڈالی مگر بھتیجے اجیت پوار نے تو این سی پی میں رہ کر شردپوار کی لنکا میں آگ لگادی . اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا شرد پوار اس آگ سے خود کو اور پارٹی کو بچاپائینگے ؟ یا اجیت پوار کی اس سیاسی بغاوت کی تیز دھار سے پارٹی اندورنی خلفشار کا شکار ہوجائے گی.
تادم تحریر میڈیا ذرائع کے مطابق این سی پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر اجیت پوار کو اس عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور پارٹی لیڈروں کی ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ اجیت پوار پر این سی پی نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے پارٹی کو دھوکہ دیتے ہوئے بی جے پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا جس سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت بن گئی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس 367 مفرور و مطلوب ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی پولس نے ایسے 367 ملزمین کو گرفتار کرنے دعوی کیا ہے جو مطلوب تھے۔ ان ملزمین میں ۱۸ ایسے ملزمین شامل ہیں جو ۲۰ سال سے مطلوب تھے, ان تمام مطلوب ملزمین کو مفرورقرار دیا گیا تھا اس میں آزاد میدان پولس اسٹیشن میں1987 سے مطلوب ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم این جوشی مارگ میں ١٩٨٨ سے مطلوب ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2026 سے 31 مارچ تک ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس اس خصوصی مفرور ملزمین کی تلاش مہم میں ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا جو انتہائی کامیاب ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عوامی نمائندے ممبئی میں ایس آئی آر پروگرام کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تعاون کریں : میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے

Published

on

ممبئی : کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ممبئی شہر اور ممبئی کے مضافاتی اضلاع میں انتخابی فہرستوں کے لیے خصوصی گہرا نظر ثانی (ایس آئی آر) پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام کو ممبئی میں بہت مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تعاون کریں۔ خصوصی گہرائی سے جائزہ (ایس آئی آر ) پروگرام کے سلسلے میں، آج (24 اپریل 2026) ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف کشوری پیڈنیکر،ممبئی میونسپل کارپوریشن ہاؤس میں مختلف جماعتوں کے گروپ لیڈران، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھکنے، ضلع کلکٹر (ممبئی سٹی) آنچل گوئل، میونسپل کمشنر (ممبئی سٹی) کے جوائنٹ کمشنر اور بلدیاتی کمشنر وغیرہ موجود تھے۔ اجلاس کے آغاز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کمپیوٹر پریزنٹیشن کے ذریعے خصوصی گہرائی سے جائزہ پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلع الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنراشونی بھیڈے نے کہا کہ اس سے قبل مہاراشٹر میں سال 2002 میں، یعنی تقریباً 24 سال پہلے ایک خصوصی گہرائی سے جائزہ لیا گیا تھا۔ ووٹر لسٹ میں تبدیلی ہجرت، ڈبل رجسٹریشن، مردہ ووٹرز یا غیر ملکی شہریوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کی وجہ سے ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں، مہاراشٹر کے دیگر حصوں کے ساتھ برہن ممبئی کے علاقے میں ایک خصوصی گہرائی سے جائزہ (ایس آئی آر) پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی گہرائی سے جائزہ (ایس آئی آر) پروگرام کو کل چھ مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا، یعنی پہلے سے نظرثانی کی مدت، گنتی کی مدت، اے اے ایس ڈی (پہلے سے اندراج شدہ، غیر حاضر، منتقل شدہ، ڈیڈ) فہرست کی تیاری، ووٹر لسٹ کے مسودے کی اشاعت، دعووں اور اعتراضات کی مدت اور حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت۔ برہان ممبئی خطہ (ممبئی شہر اور ممبئی کے مضافات) میں رائے دہندوں کی نقشہ سازی کا کام پہلے سے جائزہ لینے کی مدت کے تحت جاری ہے۔ اس کے مطابق، خصوصی گہرائی میں نظرثانی 2002 انتخابی فہرست میں ووٹرز کو 2024 کی انتخابی فہرست میں تفصیلات تلاش کرکے بی ایل او ایپ میں میپ کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا،ممبئی کے علاقے میں خصوصی گہرائی میں نظرثانی (ایس آئی آر) پروگرام کے زیادہ موثر نفاذ کے لیے سیاسی جماعتوں کا تعاون اہم ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے اس کام کے لیے پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل او) کا تقرر کیا ہے۔ اس بنیاد پر، مسز اشونی بھیڈے نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متعلقہ مقامی علاقوں میں پولنگ سٹیشن لیول اسسٹنٹ (بی ایل او) کا تقرر کریں تاکہ نظرثانی کے عمل کو زیادہ موثر، شفاف اور تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ورلی بی جے پی احتجاجی ریلی معترض خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، ممبئی پولس کی ایکس پر وضاحت، گمراہ کن خبر کے بعد تردید ی بیان

Published

on

ممبئی: پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے کےخلاف ملک بھر اور ممبئی میں احتجاج شروع کیا ہے۔ ممبئی پولس نے یہ واضح کیاہے کہ ورلی بی جے پی کے مورچہ پر معترض پوجا مشرانامی خاتون پر کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی گئی ہے سوشل میڈیا پر گمراہ کن پیغامات کے بعد اب ممبئی پولس کے آفیشل سرکاری ایکس پر پولس نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ خاتون پر کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے یہ خاتون ٹریفک سے پریشان تھی جس نے مورچہ کے دوران وزیر گریش مہاجن سے حجت بازی کی تھی اس کے بعد اس کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ بھی کئی تنظیموں نے کیا تھا لیکن اب تک پولس نے اس معاملہ میں کیس درج نہیں کیا ہے اس کی تفتیش بھی جاری ہے البتہ ورلی پولس نے اس معاملہ میں غیرقانونی طریقے سے سڑک روک کر اسے جام کرنے کے معاملہ میں آرگنائزر منتظم کےخلاف کیس درج کر لیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ کی اجازت منتطم نے حاصل کی تھی جس کے بعد پولس نے شرائط میں خلاف وزری پر یہ کیس درج کیا ہے ۔ سو شل میڈیا پر خاتون پر کیس درج کرنے سے متعلق گمراہ کن افواہ کے بعد پولس نے اس کی تردید کی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان