سیاست
کووڈ کی وجہ سے کئی روایتی کشش کے حامل دستے پریڈ سے غیر حاضر رہیں گے
ملک کے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد پریڈ پر بھی اس بار کووڈ کا سایہ نظر آئے گا اور یہ لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پر ہی ختم ہو جائے گی، اور کئی روایتی کشش کے حامل دستے بھی پریڈ سے غیر حاضر رہیں گے۔
کووڈ کی وجہ سے سماجی دوری کو دھیان میں رکھتے ہوئے پریڈ میں حصہ لینے والے مارچنگ دستوں کا سائز بھی چھوٹا کیا گیا ہے، ریٹائرڈ فوجیوں کا دستہ پریڈ میں ہوگا ہی نہیں، موٹر سائکل پر حیرت انگیز کرتب دکھانے والا دستہ بھی نہیں ہوگا اور ساتھ ہی شائقین کی تعداد بھی کافی کم کی گئی ہے۔ حالانکہ بنگلہ دیش کی تینوں فوجوں کا مارچنگ دستہ اس بار کی پریڈ میں بڑی توجہ کا حامل ہوگا۔ ویسے پریڈ کے وقت میں کمی نہیں کی گئی ہے۔
پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ افسر اور فوج کے دہلی ایریا کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک ککڑ نے آج پریڈ کے بارے میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار کووڈ کی وجہ سے پریڈ میں کئی روایتی کشش دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو کووڈ کی وجہ سے پریڈ کی دوری کم کر کے اسے لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پر ختم کیا جائے گا۔ دوسرے اس بار مارچنگ دستوں میں شامل جوانوں کی تعداد 144 کے بجائے کم کرکے 96 کی گئی ہے۔ کووڈ کی وجہ سے سابق فوجیوں کا دستہ بھی راج پتھ پر نہیں دکھائی دے گا۔ اپنے حیرت انگیز کرتبوں سے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے والے موٹر سائکل دستے کے جانباز جوان بھی اس بار راج پتھ پر پریڈ کی شان نہیں بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے پیش نظر اس بار صرف 25 ہزار شائقین کو ہی راج پتھ پر پریڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ پریڈ کے وقت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوسری بار کسی غیر ملکی فوج کا دستہ راج پتھ پر قدم تال کرتا نظر آئے گا۔ اس بار بنگلہ دیش کی تینوں فوجوں کے 122 جوانوں کا دستہ بھی پریش میں شامل ہوگا۔ بنگلہ دیش کے دستے میں جوان اور بینڈ دونوں شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے سال 2016 میں فرانس کی فوج کے دستے نے پریڈ کی شان بڑھائی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس کی منوج جارنگے پاٹل کو نوٹس۱۰ نومبر کو حاضر ہونے کا حکم

ممبئی مراٹھا لیڈر منوج جارنگے پاٹل کو ممبئی پولس نے نوٹس ارسال کر کے ۱۰ نومبر کو آزاد میدان پولس اسٹیشن میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے این سی پی لیڈر دھننجے منڈے پر اپنے قتل کی سپاری کا سنسنی خیز سنگین الزام عائد کرنے کے بعد ممبئی پولس کی نوٹس جارنگے کو اس کے گھر دی گئی ہے ممبئی میں ۲ ستمبر کو آزاد میدان میں جارنگے نے بھوک ہڑتال کی تھی اسی مناسبت سے یہ نوٹس بھیجی گئی جس میں ان کا بیان بھی قلمبند کیا جائے یہ نوٹس جارنگے کو تفتیش کےلیے طلب کرنے لئے ارسال کی گئی ہے ممبئی آزاد میدان میں بھوک ہڑتال کے دوران احتجاج نے شدت اختیار کر لیا تھا اور حالات بھی کشیدہ ہو گئے تھے لیکن پولس نے نظم و نسق برقرار رکھا رھا ۔
(جنرل (عام
گوونڈی بدل رہا ہے بچوں کی فنکارانہ صلاحیتوں سے لبریز کامیاب ٹیلنٹ آف گوونڈی فیسٹول

گوونڈی : منشیات کی لت اور جرائم کے لیے بدنام گوونڈی کی منفی تصویر کو بدلنے اور یہاں کے بچوں کا تابناک مستقبل کے مقصد سے مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ فاؤنڈیشن نے حال ہی میں کامیابی کے ساتھ "ٹیلنٹ آف گوونڈی فیسٹیول” کا انعقاد کیا، جو گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھا۔
اس فیسٹیول میں تعلیمی، کھیل، ہنر اور ہنر سے متعلق مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ گوونڈی، مانخورد، اور شیواجی نگر کے ہزاروں بچوں نے جوش و خروش سے 17 سے زائد مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں گانے، رقص، ڈرائنگ، تقریر، مہندی، تلاوت، نعت، دستکاری، رنگولی، کیرم، باکسنگ، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، کراٹے اور شاعری شامل ہیں۔ بچوں نے اپنی صلاحیتوں اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔گوونڈی کی نئی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کیا۔ اس موقع پر ان آئی اے ایس افسران کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے گوونڈی کی شان میں اضافہ کیا۔ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی، موٹیویشنل اسپیکر سر اودھ اوجھا اور ثنا خان، اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے فیضو سمیت دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔ سب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں انعامات سے نوازا۔ اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد بچوں کو منشیات سے دور رہنے اور بہتر زندگی کا انتخاب کرنے اور اپنے مستقبل کو روشن بنانے کی ترغیب دینا تھا جس کے ذریعے گوونڈی کے بچوں کی صلاحیتوں کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا ۔
(جنرل (عام
مدھیہ پردیش قتل میں مطلوب ملزم پائیدھونی سے ۷ سال بعدگرفتار

ممبئی پائیدھونی پولیس اسٹیشن نے مدھیہ پردیش میں قتل کیس میں 7 سال سے مفرور ملزم کا سراغ لگا کر اسے مدھیہ پردیش پولیس کے حوالے کے سپرد کردیا۔ ۶ نومبر
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی سے، بارہی پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر رشبھ سنگھ بگھیل ،دلیپ کول نے پائیدھونی پولس کو مطلع کیا کہ بارہی پولیس اسٹیشن، ضلع کٹنی، ریاست مدھیہ پردیش میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 294، 323، 324، 506، 147، 148 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس کیس میں ملزم گزشتہ ۷ برس سے مطلوب ہے اور تاحال ممبئی کے پائیدھونی
پولیس اسٹیشن کی حدود میں روپوش ہے ، اسکا سراغ لگانے کےلئے پولس سے مدد طلب کی ۔ اس کی اطلاع محترم کو دی گئی۔ جس کے بعد اعلی افسران کو اس متعلق باخبر کیا گیا اور مذکورہ بالا مطلوب ملزم کی تلاش کی گئی اور اسے بالگی ہوٹل، پی ڈی میلو روڈ، مسجد بندر ایسٹ، ممبئی کے قریب فٹ پاتھ سے حراست میں لیا گیا بعدازاں پائیدھونی پولس اسٹیشن لایا گیا جرم سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ چونکہ اس کے جرم میں ملوث ہونے کا ثبوت موجود تھا، اس لیے مذکورہ ملزم کو مذکورہ بالا پولیس اسٹیشن، ضلع میں پولیس ٹیم کے حوالے کیا گیا۔ کٹنی اور وہ اسے بارہی پولیس اسٹیشن لے گئے۔ جہاں مزید تفتیش جاری ہے ملزم کی شناخت راجہ رام راما دھر تیواری ۳۵ سالہ کے طور پر ہوئی ہے ممبئی پولس کے تعاون سے مدھیہ پردیش پولیس نے اس کیس کو حل کر لیا اور قتل کے الزام میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
