(جنرل (عام
کورونا کی وجہ سے ویسٹرن ریلوے نے AC لوکل بند کی

مہاراشٹر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، ویسٹرن ریلوے نے 31 مارچ تک تمام اے سی لوکل ٹرینوں کو روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریلوے نے ٹکٹ پر مراعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھیڑ کو کم کرنے کے لئے بہت ساری ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ، حکومت ہند نے 22 مارچ سے بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت نے 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ خوجہ شیعہ ایتھنہ اشیری جامع مسجد اور امام باڈا ٹرسٹ ممبئی نے حکومت ہند اور ممبئی پولیس کمشنر اور بی ایم سی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں کے بعد تمام بڑے پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نمازاے جماعت اور جمعہ کی نماز کو بھی مساجد اور قبرستان میں نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے صرف فرد نماز ہی جاری رہے گی۔ ایسا اس لئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی بھیڑ اکٹھا نہ ہو۔
ریلوے نے بوريولي اسٹیشن پر 6 سنگاپور سے آئے مسافروں کو ٹرین سے اتارا دیا ہے جن کے ہاتھوں پر ہوم كوارٹان کی مہر لگی ہوئی تھي یہ تمام ممبئی سینٹرل سے سوراشٹر میل سے وڈودرا جا رہے تھے۔
(Lifestyle) طرز زندگی
ممبئی فلم اداکارہ تنوشری دتہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، اداکارہ کا پولس میں شکایت درج کروانے سے انکار

ممبئی فلم اداکارہ تنو شری دتہ کاسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں تنو شری دتہ نے اپنے ہی گھر میں ہراسائی کا الزام عائد کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک اس معاملہ میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ تنوشری دتہ نے الزام لگایا تھا کہ پولیس شکایت کے بعد پیروی کرنے سے گریزاں ہے۔ تاہم اب پولیس کا موقف اس پر سامنے آگیا ہے۔ پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق تنوشری نے کنٹرول روم کو فون کیا لیکن بعد میں شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی زار و قطار رونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں اس نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہے کہ گزشتہ 4-5 سالوں سے اسے اپنے ہی گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اسے گھر میں ذہنی اور جسمانی ہراسانی کا بھی سامنا ہے۔ اور اس ویڈیو کی سچائی بتاتے ہوئے اس نے کسی کا نام نہیں لیا ہے۔
تنوشری دتہ کے ان تمام الزامات کے بعد ممبئی پولیس کی ایک ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز تنوشری کے کنٹرول کو کال کرنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم تنوشری کے گھر گئی۔ پولیس نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا کوئی شکایت ہے، لیکن پولیس نے کہا کہ تنوشری نے فوری طور پر شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔ آج صبح (23 جولائی 2025) ممبئی پولیس کی ایک ٹیم بھی اس کے گھر پہنچی۔ تاہم جب پولیس آج تنوشری دتہ سے ملنے آئی تو وہ گھر پر نہیں تھی۔ اوشیوارہ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے ابھی تک شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تنوشری دتہ کل شام اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائیں گی۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ شکایت درج کرانے آتی ہے تو شکایت درج کی جائے گی۔
ادھر تنوشری دتہ کی عمارت کے سیکیورٹی گارڈ نے بھی چونکا دینے والی معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘کل (22 جولائی 2025) جو لوگ ان کے گھر گئے تھے, وہ ڈیلیوری بوائے تھے اور تنوشری دتہ نے خود آن لائن آرڈر کیا تھا۔ “اس کے علاوہ، یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی واضح ہو گیا ہے، اس دوران، پولیس یہ جاننے کے لئے مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ اصل میں ماجرا کیا ہے۔ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ پولیس کی جانچ میں کیا معلومات سامنے آئے گی۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی موسلادھار بارش کے سبب تانسا جھیل بھی چھلک گئی

ممبئی میونسپل کارپوریشن حدود کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے تانسا جھیل آج (23 جولائی 2025) کو لبریز ہو گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، یہ جھیل آج شام 5:40 بجے سے بہنے لگی ہے۔ میونسپل کارپوریشن بی ایم سی علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے ‘ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مدھیہ ویترنا ریزروائر’ کے 3 دروازے 7 جولائی 2025 کو کھول دیے گئے ہیں۔ وہیں مودک ساگر جھیل 9 جولائی کو چھلک گئی تھی، جس کے بعد 9 جولائی کو 2025 تک پانی کا بہاؤ شروع ہو گیا تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح 6 بجے کیے گئے حساب کے مطابق، تمام سات جھیلوں کی کل گنجائش کا 86.88 فیصد ہے۔
تانسا ڈیم تھانے ضلع کے شاہ پور تعلقہ میں واقع ہے اور اسے پتھر کے قدیم ترین ڈیموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ تانسا جھیل کی زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کی گنجائش،، 14,508 کروڑ لیٹر (145,080 ملین لیٹر) ہے۔ تانسا جھیل گزشتہ سال 24 جولائی 2024 کو صبح 4.16 بجے، 26 جولائی 2023 کو صبح 4.35 بجے، جب کہ سال 2022 میں 14 جولائی کو شام 8.50 بجے اور سال 2021 میں 22 جولائی کو صبح 05.48 منٹ پر بہنا شروع ہوئی۔ پچھلے سال، یعنی 20 اگست 2020 کو، یہ مکمل طور پر چھلک گئی اور شام 7.05 بجے بہنا شروع ہوا۔
(جنرل (عام
شہر کے مضافاتی و پہاڑی علاقوں میں رہنے پر مجبور کنبہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مقیم, انتظامیہ کا خطرناک مقامات پر رہائش پر مکینوں کو نوٹس۔

ممبئی : ممبئی کے بھانڈوپ علاقہ میں موسلادھار بارش کے سبب پہاڑی کے کھسکنے کے سبب خالی گھر تاش کے پتوں کے طرح گر گئے۔ بی ایم سی نے یہ مکانات پہلے ہی خالی کروائے تھے, اس لئے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ آج صبح اچانک کچھ گھر تیزی سے کوہ کے دامن سے گرگئے, دو روز قبل بھی یہاں پہاڑی کھسکنے کے سبب دہشت کا ماحول تھا, اس لئے انتظامیہ نے کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ بی ایم سی نے یہاں مکینوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس بھی ارسال کیا تھا۔ یہاں بدھ کو دو خالی گھر بارش کے سبب منہدم ہوگئے, گھر منہدم ہونے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ممبئی شہر میں کوہ کے دامن میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کئی کنبہ مقیم ہے ہر سال بارش میں پہاڑی کھسکنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں, ممبئی میں تقریبا 200 مقامات ایسے ہیں وہ خطرناک اور مخدوش قررا دئیے گئے ہیں, جس میں پہاڑوں کی حصار کے قریب کے جھوپڑے اور کوہ کے دامن میں تعمیر جھوپڑے شامل ہیں۔ یہ تمام مقامات ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں ہی پائے جاتے ہیں۔ ممبئی میں کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو جس میں شہر میں ملبار ہل, تار ڈیو مضافاتی علاقوں میں بھانڈوپ, گھاٹکوپر ٹیکری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں, یہاں بیشتر جھونپڑے مہاڈا اور ضلع کلکٹر کی زمینات پر آباد ہیں ممبئی میں 20 ہزار جھونپڑے پہاڑی مقامات پر ہیں اور یہاں کے مکین اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی بسر کر رہے ہیں۔
سروے کے مطابق ممبئی میں پہاڑی کھسکنے کے مقامات 249 میں سے 74 انتہائی خطرناک ہے۔ یہ علاقے شہر اور مضافاتی, مغربی مضافات میں ہیں, یہاں جوگیشوری, گھاٹکوپر, کرلا قصائی واڑہ, واشی ناکہ, چمبور, بھارت نگر شامل ہیں۔ گزشتہ 31 برس سے پہاڑی کھسکنے کے سبب 310 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا