Connect with us
Sunday,22-November-2026

(جنرل (عام

ڈی ایم آر سی نے جاری کیں مسافروں کےلئے ہدایات

Published

on

metro

قومی دارالحکومت دہلی میں سات ستمبر سے شروع ہونے والی میٹرو خدمات کے سلسلے میں دہلی میٹرو ریل کاروپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کو مسافروں کےلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کورونا انفیکشن کو روکنے کےلئے ان پر عمل کرنا سبھی مسافروں کےلئے لازمی ہوگا۔
پہلے مرحلے میں سات نو اور دس ستمبر اور دوسرے مرحلے میں 11ستمبر اور تیسرے مرحلے میں 12 ستمبر سے میٹرو ریل خدمات شروع ہورہی ہیں۔ میٹرو احاطوں کو کوویڈ سے پاک رکھنے کےلئے احتیاطی اقدامات کے طورپر شروع میں ،ہر میٹرو اسٹیشن صرف ایک یا دو طے دروازوں سے مسافروں کو داخل ہونے اور نکلنے کی اجازت ہوگی۔
ڈی ایم آر سی نے کورونا انفیکشن کے درمیان اپنی خدمات شروع کرنے کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی اطلاعات یہاں راجیو چوک پر میڈیا کو دیں۔ اس دوران ایک ٹرین کو ڈسپلے کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا اور اس میں مسافروں کو بیٹھنے سے متعلق معلومات دی گئی۔ مسافروں کو ڈبے کے اندر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور اگر مسافر کھڑے ہوتےہیں تو ان کے درمیان کی دوری کم از کم ایک میٹر طے کی گئی ہے۔میٹرو میں چڑھنے کےلئے مسافروں کی معلومات کےلئے داخلے کے دروازے کے نزدیک گولے بنائے گئے ہیں اور یہ طے شدہ فاصلے کا تعین کرتے ہیں۔ اسٹیشنوں / گاڑیوں میں داخل ہوتے وقت اور پورے سفر کے دوران سبھی مسافروں کےلئے فیس ماسک پہننا / چہرے کو ڈھکنا لازمی ہوگا۔ صحت سے متعلق اپڈیٹ کےلئے مسافروں کے ذریعہ ’آروگئے سیتو ایپ‘کا استعمال بھی ضروری ہوگا۔
اسٹیشن کے داخلے دروازوں / فرسکنگ ایریا میں سبھی مسافروں کو تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ہوگاْ 45 اہم اسٹیشنوں پر ’آٹو تھرمل اینڈ ہینڈ سینیٹائزیشن مشینوں‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔باقی میٹروں اسٹیشنوں پر ہینڈ سینیٹائزیشن کےلئے ’آٹو سینیٹائزر ڈسپینسر‘ لگے ہوں گے اور تھرمل اسکریننگ مینوئلی ’تھرمل گن‘ کے ذریعہ کی جائے گی۔ یہ سہولت فرسکنگ / اینٹری پوائنٹ پر ڈی ایم آر سی / سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے ذریعہ کی جائے گی۔

(جنرل (عام

راجستھان میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 21 افراد جھلس گئے، 15 زخمیوں کو جے پور ریفر کر دیا گیا

Published

on

جے پور : راجستھان کے کوٹ پتلی-بہروڑ ضلع میں بانسور کے گاؤں بڈھ ملک پور (رسنالی) میں ہفتے کی صبح تعزیتی تقریب کے دوران گیس سلنڈر سے لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں میں سے 15 افراد کو تشویشناک حالت میں جے پور منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 6 افراد کوٹ پتلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا جب اس گھر میں، جہاں تعزیتی تقریب جاری تھی، ایک خاتون نے چائے بنانے کے لیے گیس چولہا جلایا۔ بتایا گیا ہے کہ صحن میں رکھا ہوا گیس سلنڈر لیک ہو رہا تھا۔ جیسے ہی چولہا جلایا گیا، آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس نے سلنڈر، خیمے اور صحن میں بچھائی گئی دریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس گھر میں تقریباً 50 مرد و خواتین جمع تھے جو بڈھ ملک پور کے رہائشی 80 سالہ جے رام کسانا کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے؛ جے رام کسانا کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ بھارتی کسان سنگھ کے کوٹ پتلی-بہروڑ ضلعی صدر اشوک کمار گھنگھل کے مطابق، اہل خانہ کو گیس لیک ہونے کا علم نہیں تھا۔ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر تقریب میں شریک کئی افراد جھلس گئے۔ آس پاس کے دیہاتی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور پانی ڈال کر آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد، بانسور کے ایس ڈی ایم (ایس ڈی ایم) نونیت کمار اور تحصیلدار صورتحال کا جائزہ لینے اور حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے۔

گھنگھل نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر کوٹ پتلی اور بانسور کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔ کوٹ پتلی لے جائے جانے والوں میں سے 12 افراد کو جے پور ریفر کر دیا گیا، جبکہ بانسور لے جائے جانے والوں میں سے 3 افراد کو بھی جے پور منتقل کیا گیا۔ بانسور سے 2 دیگر زخمیوں کو کوٹ پتلی منتقل کیا گیا۔ فی الحال، 6 زخمی افراد کوٹ پتلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ کل 15 مریضوں کو خصوصی علاج کے لیے جے پور بھیجا گیا ہے۔ ایس ایم ایس (ایس ایم ایس) ہسپتال کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشم کٹاریا نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کے جسم کا 20 فیصد سے 40 فیصد حصہ جھلس گیا ہے، جبکہ کچھ مریضوں کے جسم کا 50 فیصد تک حصہ جل گیا ہے۔ ڈاکٹر تمام مریضوں کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زخمیوں کو برن آئی سی یو (برن آئی سی یو) میں داخل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج شروع ہو چکا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش کا الزام, حالات کشیدہ لیکن امن برقرار

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں فونکس مال کے قریب نوجوان جوڑے کی تصویر کشی کے دوران علاقہ کے کچھ بچوں نے ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 8 نابالغوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور انہیں زیر حراست لے کر چلڈرن ہوم بھی بھیج دیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ امن برقرار ہے لیکن اس معاملہ میں اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بچوں کے اس عمل کو مسلم غنڈہ گردی قرار دے کر مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے کریٹ سومیا نے زہر افشانی کر تے ہوئے کہا کہ مانخورد گوونڈی کرلا ناگپاڑہ بہرام پاڑہ میں مسلمانوں کی دادگیری بڑھ گئی ہے سوربھ اپنی معشوقہ کے ساتھ یہاں مال میں شاپنگ کے غرض سے آیا تھا وہاں گارڈن میں مسلم بچوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ کریٹ سومیا نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اسلامی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اب ممبئی کو مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی بنانے کی سازش جاری ہے۔ کریٹ سومیا نے اس معاملہ میں مذکورہ بالا گارڈن کا بھی معائنہ اور دورہ کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان