Connect with us
Friday,05-June-2026
تازہ خبریں

جرم

نکاح کے بعد طلاق اور پھر دوسرا نکاح کی تیاری، پربھنی کی غریب بچی کو فروخت کرنے کا معاملہ بے نقاب

Published

on

(زاہد بیباک )
9 فروری دوپہر ساڑھے تین بجے اردو میڈیا سینٹر پر نصر فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران نے شہر میں شادی کے نام پر جاری گورکھ دھندے اور معصوم بچیوں کو فروخت کرنے کے کاروبار پر روشنی ڈالتے ہوئے اظہار خیال کیا اس درمیان پربھنی سے نکاح کے بعد بیاہ کر لائی گئی بچی کو شادی کے چار دن بعد طلاق دیا گیا اور اسکی دوسری شادی کرنے کی کوشش کی گئی ۔20 سالہ متاثرہ بچی کے والد نے کہا کے میری بچی کا رشتہ ہوا جسے ملزمہ شبانہ نام کی شادی لگانے والی خاتون نے لگایا تھا ، ہم نے رشتے لگانے والی شبانہ سے اس سے رشتے کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا لڑکا کنوارہ ہے اچھا اور کام دھندہ کرتا ہے مگر جب نکاح ہوا اسکے بعد لڑکے کی حقیقت ہی الگ نکلی لڑکے نے خود میری بچی کو کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اور دو بچے بھی ہیں میں تجھے جیسا رکھونگا ویسا رہنا اور میری بچی کو شبانہ نامی خاتون الگ الگ جگہ پر مکان میں بند کر کے رکھ رہی تھے جس کے بعد اسکا دوسرا نکاح بھی ہمیں بنا بتائے کررہے تھے اور اسکے بعد ممبئی لے جانے کی بات کی، ملزم لڑکے کا نام شیخ عمران شیخ عابد ہے جو مسجد سلمان فارسی کے پاس دیانہ کا رہنے والا ہے اور انکا نکاح 21 جنوری 2020 کو ہوا تھا، اسکے بعد زبردستی لیجاکر کسی وکیل کی مدد سے طلاق کیا گیا، ہماری بچی کوگیارہ ہزار مکان والی کالونی کے ایک کمرے میں بند رکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے ملزمہ شبانہ نامی خاتون نے ایک رشتہ ہماری بچی کا کروایا تھا جو اچھا ہوا مگر دوسری بیٹی کے رشتے میں ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی، میری بچی کے ساتھ جن لوگوں نے کھلواڑ کیا ہے انھیں قانونی طور سے سخت سے سخت سزا ملنا چاہیئے تاکہ کسی دوسری بچی کا مستقبل خراب ہونے سے بچ جاۓ۔ 20 سالہ متاثرہ نے اپنے اوپرہوئے ظلم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری شادی جس سے کی گئی وہ شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے ہیں میرے شوہر عمران نے مجھ سے کہا کے میں تجھے جیسا رکھونگا ویسے ہی رہنا پڑے گا جب میں نے کہا کے مجھے میرے ابا سے بات کرنی ہے تب مجھے عمران اور شبانہ نے کہا کے اگر چپ نہیں رہی تو تجھے زندہ جلا دینگے اسکے بعد عمران اور شبانہ نے بند کمرے میں مجھے بہت مارا اور بعد میں مجھے ایک آٹو میں بیٹھا کر ایک آفس میں لیکر گئے جہاں انہوں نے مجھ سے ایک کاغذ پر دستخط لئے جو طلاق کے پیپر تھے اسکے بعد دونوں نے مجھے روم میں بند کردیئے اور دونوں باہر بات کررہے تھے کے اس کو ممبئی میں فروخت کر دینگے، اسکے بعد مجھے انہوں نے 4 الگ الگ مقامات پر لے گئے اور مجھے مہندی اور ہلدی لگائی گئی انہوں نے میرے دوسرا نکاح کی تیاری کر دی تھی، انہوں نے مجھے کئی آدمیوں کے سامنے بھی بٹھایا جس کے بعد شبانہ اور عمران کو پیسے بھی ملے تھے، میرے ابّا کو بھی انہوں نے پیسوں کا لالچ دیا ہم نے انکار کردیا۔ انہوں نے ہمیں دس لاکھ بھی دیا تو مجھے منظور نہیں مجھے انصاف چاہیئے تاکہ جو آج میرے ساتھ ہوا وہ آگے چل کر کسی اور لڑکی کے ساتھ نہ ہو متاثرہ نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں 8 فروری کو رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف گناہ درج کروایا ہے ان پر پولس نے دفعہ420، 406،393،504،342 اور 506 – 34 کے تحت گناہ رجسٹر کرلیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں رضوان سر، عزیز اعجاز، کارپوریٹر صغیر ٹریکٹر والا، ڈاکٹر ذاکر، شعبان شاہ، سعید حاجی، مجاھد خان، شہباز بخت سمیت نصر فاونڈیشن کے ذمہ داران موجود تھے ۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان