Connect with us
Thursday,23-April-2026

جرم

دلباغ سنگھ نے کہاکہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

Published

on

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی کو روکنے میں اب تک صد فیصد کامیاب نہیں ہوپائے ہیں لیکن ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ صحیح استعمال اور غلط استعمال میں فرق ہے جو واضح طور پر نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال اب تک برداشت کی حد میں ہے اور یہ حد پار ہوجانے کے بعد ہم کوئی دوسرا فیصلہ لینے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
پولیس سربراہ دلباغ سنگھ بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کشمیر زون پولیس کے انپسکٹر جنرل وجے کمار بھی موجود تھے۔
دلباغ سنگھ نے کشمیری نوجوانوں سے جنگجوئوں کی صفوں میں شامل نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ یہاں کے نوجوان اپنی اور اپنے کنبوں کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو غلط راستے کی طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں ہورہی ہیں۔
ایک صحافی نے جب پولیس سربراہ سے پوچھا کہ یہ کیسے جائز ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے بیچ آپ کے محکمے کا ترجمان میڈیا کو بذریعہ وٹس ایپ پریس ریلیز اور پریس کانفرنس کا دعوت نامہ ارسال کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا: ‘سوشل میڈیا پر جو انفارمیشن آپ کے ساتھ شیئر ہوئی ہے یا ہورہی ہے اس کا مطلب ہے کہ انتظامیہ کی نوٹس میں ہے کہ کچھ حد تک میڈیا اہلکار بھی سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں۔ آپ لوگ خامیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں یہ ہم جانتے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘حکومت کی ہدایت کے باوجود سروس پرووائیڈرس صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی بلاک نہیں کرپائے ہیں۔ حکومت کے حکم نامے کے باوجود سوشل میڈیا کا استعمال ہورہا ہے۔ لیکن استعمال اور غلط استعمال میں فرق ہے جو نظر آرہا ہے۔ آپ لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں وہ ہمیں معلوم ہے۔ لیکن جس وقت آپ غلط استعمال کریں گے تو اس وقت رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی۔ جب تک آپ خامی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ہماری نظر میں ہے۔ آپ فائدہ اٹھائیں۔ حکومت جانتی ہے کہ آپ اس کا استعمال کررہے ہیں۔ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اس کا استعمال نہیں ہورہا ہے۔ غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے’۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال اب تک برداشت کی حد میں ہے اور یہ حد پار ہوجانے کے بعد ہم کوئی دوسرا فیصلہ لینے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘وی پی این شی پی این کا بہت غلط استعمال ہورہا ہے۔ یہ ہماری نوٹس میں آرہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اس کو استعال کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔ ابھی سوشل میڈیا کا استعمال برداشت کی حد میں ہے۔ نہیں تو ہم کوئی اور فیصلہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کیا فیصلہ ہوگا وہ صحیح اور غلط استعمال پر محنصر ہوگا۔ ہم سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر نظر رکھے ہوئے ہیں’۔
دلباغ سنگھ نے کشمیری نوجوانوں سے جنگجوئوں کی صفوں میں شامل نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘میں اپنے نوجوانوں سے پھر اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ آپ اس چنگل میں پھنسے اور پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے آپ اس سے گریز کریں۔ آپ کو غلط راستے پر چلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ آپ بربادی کے راستے سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔ بہتری کے راستے پر چلیں اور اپنے کنبے کی خوشحالی کے لئے کام کریں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ایک اچھی بات یہ ہے کہ ہم اس سال اب تک 8 نوجوانوں، جو ملی ٹینٹ بن چکے تھے، کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شمولیت کرنے کے رجحان میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ اب نہیں کے برابر ہے۔ یہ بھی ایک اچھی بات ہے’۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ لاء اینڈ آڈر کی صورتحال بہتر رکھنا ہماری اہم ترجیح ہے اور ہم اس سمت میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بزنس، ٹریفک اور دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور فورسز ذمہ دارانہ کردار ادا کررہے ہیں۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2020 کے دوران اب تک دس آپریشن ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کشمیر میں جبکہ دو جموں میں وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان آپریشنوں کے دوران کشمیر میں 19 جبکہ جموں میں 4 جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کو گرم رکھنا چاہتا ہے تاکہ جنگجوئوں کو سرحد کے اس پار بہ آسانی دھکیلا جاسکے۔
انہوں نے کہا: ‘پہلے کے مقابلے میں سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کل کٹھوعہ کے گگوال میں ایک پاکستانی ڈرون ہمارے ایئریا میں آیا۔ جب بی ایس ایف نے فائرنگ کی تو انہوں نے ڈرون کو واپس بلایا’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘پاکستان سرحدوں کو گرم رکھنا چاہتا ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مقصد دہشت گردوں کو سرحد کے اس پار دھکیلنا ہوتا ہے۔ ان کی کچھ کوششیں کامیاب بھی ہوئیں۔ نگروٹہ میں مارے جانے والے دہشت گرد ہیرا نگر – سانبہ بیلٹ سے کراس کرکے سرحد کے اس پار آیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے’۔

جرم

جموں و کشمیر کی خاتون کرکٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو جنسی استحصال اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے جموں و کشمیر ٹی 20 لیگ سے وابستہ ایک خاتون کرکٹر کو اس کے بھائی سمیت گرفتار کر لیا۔ انہیں نئی ​​دہلی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد ان کے ساتھی، الدین امتیاز وانی (22) کو سری نگر، جموں و کشمیر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرخندہ خان (30) اور اس کے بھائی بازل خان (27) کے طور پر ہوئی ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق شکایت کنندہ کولابا کا رہنے والا 28 سالہ تاجر ہے۔ 2024 میں، مغربی مضافات میں رہتے ہوئے، اس کی ملاقات فرخندہ خان سے ہوئی۔ انہوں نے موبائل چیٹس کے ذریعے ایک جان پہچان بنائی جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ نامناسب بات چیت شروع کی۔ بعد میں اس نے اسے اپنے ساتھی، الدین امتیاز وانی، اور اس کے بھائی، بازل خان سے ملوایا۔ پولیس کے مطابق 2024 میں فرخندہ نے مالی ضروریات کا حوالہ دیتے ہوئے شکایت کنندہ سے رقم کا مطالبہ کیا۔ جب اس نے انکار کیا تو ملزم نے دھمکی دی کہ وہ ان کی پرائیویٹ چیٹس کو پبلک کر دے گا۔ دباؤ کے تحت، شکایت کنندہ نے 30 اپریل 2024 سے 13 جنوری 2026 کے درمیان 32 بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے کل ₹ 23.61 لاکھ روپے فرخندہ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس رقم کا بڑا حصہ الدین امتیاز وانی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ تھوڑی سی رقم فرخندہ کے والد عبدالعزیز خان کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل کی گئی۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وانی اور بازل خان نے شکایت کنندہ کو فرخندہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس کے ساتھ ڈرایا اور اسے قید سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ان دھمکیوں کی وجہ سے، شکایت کنندہ نے جنوری 2026 میں ملزم کو اضافی 40 لاکھ روپے منتقل کر دیے۔ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس معاملے میں پہلی بار اپریل 2024 میں 20،000 روپے کا لین دین ہوا تھا۔ ملزم فرخندہ، دہلی-این سی آر کے انکور وہار کی رہائشی ہے۔ الدین وانی جموں و کشمیر کے کھالا پور کا رہنے والا ہے۔ اور بازل خان جموں و کشمیر کے نورکھاو گاؤں کا رہنے والا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر، ویسٹ ریجن سائبر پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 308(2)، 308(6)، 351(2)، 351(3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 61(2) اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مصالحہ کی دکان میں چوری ملازم یوپی سے گرفتار نقدی برآمد

Published

on

Arrest

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان سے ۱۳ لاکھ ۸۶ ہزار۲۰۰ روپیہ کی چوری کرنے والے ایک ملازم چور کو پولس نے یوپی ایودھیا اترپردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان پر ۸ دنوں کا جمع شدہ پیسہ غلہ میں رکھا ہوا تھا اور دوسرے روز شکایت کنندہ دکان مالک نے غلہ میں پیسہ تلاش کیا تو اسے یہ برآمد نہیں ہوا, اس کے بعد اس نے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور پولس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ دکان پر کام کرنے والا ملازم صبح سے غیر حاضر ہے, جس پر پولس کو شبہ ہوا اور پولیس نے یوپی کے ایودھیا سے اجئے کمار شیام سندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی ۱۰ لاکھ سے زائد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے حل کر لیا اور پولس نے ملزم کو یوپی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے سسر سمیت تین افراد گرفتار۔

Published

on

ممبئی : سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان کے سسر کو ان کے بیٹے اور ایک اور رشتہ دار کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ان افراد نے دو دن قبل ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں ایک گجراتی خاندان پر حملہ کیا تھا۔ ممبئی پولیس نے منگل کو یہ اعلان کیا۔ بائیکلہ پولیس نے یوسف پٹھان کے سسر اور دیگر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ ایک ملزم مفرور ہے۔ بائیکلہ پولیس کے مطابق مقامی باشندہ یوسف خان (30) رات تقریباً 9 بجے گھر لوٹ رہا تھا۔ ہفتے کی رات جب ان کی کار سے پانی کے چھینٹے نکلے اور شعیب خان (35) کو ٹکر ماری۔ یوسف خان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گاڑی روکی اور فوراً معافی مانگی لیکن شعیب نے اسے گالی دینا شروع کر دی اور بانس کی چھڑی سے کار کی ونڈ شیلڈ توڑ دی۔ اس کے بعد شعیب نے یوسف خان پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ گھر واپس آنے کے بعد یوسف خان کے اہل خانہ نے انہیں پولیس سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ تھانے جاتے ہوئے ان کا سامنا خالد خان عرف مکالک (یوسف پٹھان کے سسر) سے ہوا، جس نے اپنے بیٹے عمرشاد پٹھان (35)، شعیب پٹھان اور ایک اور ملزم شہباز پٹھان کے ساتھ جھگڑا شروع کیا۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد خالد، عمرشاد، شعیب اور شہباز نے یوسف خان اور اس کے رشتہ داروں پر بانس کی لاٹھیوں اور بیس بال کے بلوں سے حملہ کیا۔ حملے میں یوسف خان کے بھائی سلمان کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ان کے چچا ذکی احمد شدید زخمی ہوئے۔ شہباز تاحال مفرور ہیں، جبکہ دیگر تین ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات اور برآمد شدہ بانس کی لاٹھیوں اور بیس بال کے بلے کی بنیاد پر کارروائی کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں سے واضح طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان