Connect with us
Wednesday,17-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ریودے جینیرو کے گورنر ولسن ویزل میں کورونا وائرس کی تشخیص

Published

on

برازیل کے صوبہ ریو دے جینیرو کے گورنر ولسن ویزل میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی کورونا ہے اور اب وہ سیلف آئیسولیشن میں کام کریں گے ۔مسٹر ولسن نے منگل کےروز ٹوئٹر پر لکھا’’ جمعہ کو کمزوری محسوس ہونے پر میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے کہا ۔ آج جانچ رپورٹ آگئی ہے اور یہ مثبت ہے‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بخار، خشک کھانسی اور تھکاوٹ جیسی بیماری کی کئی علامات ہیں ۔ انہوں نے کہا’’ اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں ڈاکٹروں کی مشاورت پر عمل کرتے ہوئے سیلف آئیسولیش میں رہ کر کام کروں گا‘‘ ۔ انہوں نے كووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں سے گھروں میں محددو د رہنے اور سوشل ڈسٹنس جیسی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

جرم

ممبئی مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی سے کشیدگی، پولس الرٹ نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج

Published

on

meena taai

ممبئی دادر شیواجی پارک میں بال ٹھاکرے کی اہلیہ اور ادھو ٹھاکرے کی والدہ مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہو گئے. شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے سراپا احتجاج کیا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, اس کے بعد پولس اسٹیشن میں میمونڈرم دیا گیا اور بعدازاں پولس نے شکایت درج کر لی ہے اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ہے. صبح دس بجے شیوسینکوں نے یہ پایا کہ یہاں مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ پر رنگ پھینکا گیا ہے, جس کے بعد اس کی اطلاع پولس کو دی پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے, لیکن امن قائم ہے. پولس نے یہاں اضافی بندوبست بھی تعینات کر دیا ہے, جبکہ پولس نے علاقہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر آلات سے انکوائری بھی شروع کر دی ہے. سی سی ٹی فوٹیج کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ممبئی میں مینا تائی کے مجسمہ کی توہین کے خلاف شیوسینکوں نے احتجاج بھی کیا اور شیوسینا اس واقعہ سے مشتعل ہو گئے. پولس نے اس معاملہ میں کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمین کی تلاش بھی جاری ہے. پولس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے. مینا تائی کے انتقال کے بعد یہاں یادگار کے طور پر ان کے مجسمہ کی تنصیب کی گئی تھی اور یہاں شیوسینک آتے ہیں ایسے میں اس کی توہین کے بعد حالات انتہائی خراب ہو گئے تھے, لیکن پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی اس معاملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا. اب بھی کشیدگی برقرار ہے لیکن امن قائم ہے پولس تفتیش میں مصروف ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے یہاں الرٹ جاری کر دیا ہے اور اضافی دستوں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے. پولس میں شکایت کے بعد شیوسینکوں نے مجسمہ کو صاف کر دیا ہے اب حالات پرامن ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی مہندر پنڈت جائے وقوع پر پہنچ گئے اور وفد نے انہیں میمورنڈم دیا اور پولس نے مقدمہ درج کیا۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا انتظار مزید بڑھا… سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت، عدالت نے ان انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی

Published

on

S.-Court-&-Election

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات پچھلے چار پانچ سالوں سے ملتوی ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان ملتوی ہونے والے انتخابات کے انعقاد کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اس مطالبے پر منگل کو سماعت کی۔ اس میں سپریم کورٹ نے انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ 31 جنوری کے بعد مزید کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جائے گی۔ دراصل ریاست میں بلدیاتی انتخابات او بی سی ریزرویشن کے معاملے سمیت دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے انتخابات پر پابندی ختم کردی تھی۔ مئی میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو چار ماہ کے اندر یعنی اکتوبر 2025 تک الیکشن سے متعلق عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے مطابق کمیشن نے وارڈ کی از سر نو تعین، ریزرویشن، ووٹر لسٹ کی تیاری جیسے کام شروع کر دیے تھے۔ لیکن، ریاستی حکومت کی طرف سے ای وی ایم، تہوار اور عملہ کی کمی جیسی وجوہات بتائی گئیں۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی ہے۔اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات اگلے سال ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے اب ریاستی حکومت کو ریاست کے بلدیاتی اداروں یعنی میونسپل کارپوریشن، نگر پالیکا، ضلع پریشد اور نگر پنچایت کے انتخابات کے عمل کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس کے مطابق اب ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا عمل 31 جنوری 2026 سے پہلے مکمل کرنا ہوگا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب یہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود ایک بھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا۔

اس سلسلے میں منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس وقت عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ انتخابی عمل میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ ریاستی حکومت کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد عدالت نے اب ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے 31 جنوری 2026 تک کا وقت دیا ہے۔ اس لیے اب 31 جنوری تک ریاستی الیکشن کمیشن کو تمام میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، ضلع کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے انتخابات کرانا ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا ہوگا۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گوریگاؤں غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب ۱۵ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں چھاپہ مار کرغیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے, اس کال سینٹر میں امریکن شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔ ٹول فری نمبر پر انٹی وائرس سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر امریکی شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے ۲۵۰ سے ۵۰۰ ڈالر کا گفٹ تحفہ خریدنے کا لالچ دے کر کرپٹو کرنسی اور ڈالر میں سرمایہ داری کرنے پر دھوکہ دہی کیا کرتا تھا. ۱۵ ستمبر کو کرائم برانچ یونٹ ۱۲ کو اطلاع ملی جس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ۱۵ ملزمین کو گرفتار کیا اور ملزمین کے قبضے سے ۱۰ لیپ ٹاپ، ۲۰ موبائل فون، اس میں دو کال سینٹر چلانے والے، ایک منیجر اور ۱۰ ٹولی گروپ ایجنٹ بھی شامل ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ نے دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی یما پر انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com