Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

محکمہ اقلیتی فلاح و بہود حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کورول ماڈل کے طور پر تسلیم کیا ہے : عبدالقیوم انصاری

Published

on

Press conference

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے طریقہ تعلیم اور اس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو محکمہ اقلیتی فلاح و بہود حکومت ہند نے رول ماڈل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ بات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کیلئے ایک مثالی بورڈ مانا گیا ہے، جس کو پورے ہندوستان میں نافذ کئے جانے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں 9 ستمبر کو مدرسہ بورڈ کی رپورٹ Best Practices Report of Bihar State Madrasa Education Board, Patna نئی دہلی میں پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت ہند نے تمام مدارس کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ماڈل کو اپنائیں، جو دینی اور عصری تعلیم کا سنگم ہے۔

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی: نتیش کمار کی رہنمائی میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مایہ ناز ماہرین تعلیم کے ذریعہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا جدید نصاب تعلیم تیار ہوا۔ جس میں وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی درجات کے نصاب تعلیم کو از سر نو مرتب کیا گیا۔
نصاب کمیٹی کی نشست یو این او (U.N.O) کی شاخ یونیسیف کے تعاون سے یونیسیف کے آفس پاٹلی پترا، پٹنہ میں منعقد ہوئی تھی۔ اس میں درجہ ایک سے 8 تک تحتانیہ درجہ۔1 اور وسطانیہ درجہ۔8 تک مذہبی کتاب کے ساتھ ایس سی ای آر ٹی کی کتابیں شامل کی گئی، اور درجہ 9-10 فوقانیہ درجہ 11-12 مولوی میں مذہبی کتاب کے ساتھ این سی ای آر ٹی کی کتابیں شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی درجہ مولوی کے تین شعبہ مولوی آرٹس، مولوی سائنس، اور مولوی کامرس کے نصاب بھی تیار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولوی کے نصاب میں جدت پیدا کرتے ہوئے مولوی اسلامیات کا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ سبھی درجات کے جملہ موضوعات کے ضمن میں حکومت بہار کے رہنماء اصول کے تحت (Guide Line) Learning Outcome بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس کی طباعت کرا کر پورے بہار تمام مدارس کو فراہم کرائی جا چکی ہے۔ ساتھ ہی یونیسیف کے تعاون سے لرننگ آؤٹ کم کی ٹریننگ زوم کے ذریعہ تین ہزار مدارس کے اساتذہ کو کرائی گئی ہے۔ جس میں یہ بتایا گیا کہ اساتذہ کرام کو کیا پڑھانا ہے، اور کیسے پڑھانا ہے، اس سے ان کی تلقین ہوگی۔

مسٹر عبدالقیوم انصاری نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ کے جدید نصاب تعلیم میں مذہبی کتابوں کے ساتھ عصری علوم کی تدریس کیلئے درجہ1 سے لیکر 8 تک ایس سی ای آر ٹی (SCERT) اور درجہ 9 سے 12 تک کیلئے مذہبی کتابوں کے ساتھ عصری علوم کی تدریس کیلئے این سی ای آر ٹی (NCERT) کی کتابیں شامل نصاب کی گئی ہیں۔ ایس سی ای آر ٹی اور این سی ای آر ٹی کی کتابیں بہار ٹیکسٹ بک کارپوریشن لیمیٹیڈ سے شائع کرا کر مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے فراہم کرادی گئی ہیں۔ مدارس ملحقہ کی لائبریری کیلئے دفتر مدرسہ بورڈ کے ذریعہ وسطانیہ تا مولوی پر مشتمل درسی کتابیں فراہم کرائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ کے جدید نصاب تعلیم میں درجہ تحتانیہ اولیٰ تا وسطانیہ (1to 8) ایس سی ای آر ٹی اور درجہ فوقانیہ اولیٰ سے مولوی (9to 12) تک عصری علوم کی کتابیں این سی ای آر ٹی (NCERT) کی عصری کتابیں شامل نصاب کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی مشرقی علوم (عربی و دینیات) کی کتابوں میں بھی جدت اختیار کی گئی ہے، اور یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ وسطانیہ تا مولوی کی درسی کتابیں آن لائن (Online) مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پر اپلوڈ (Upload) کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مشرقی علوم کی کتابیں بھی اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔ مدارس کے اساتذہ کرام و طلباء و طالبات آن۔لائن موضوع اور درسی کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں، اور ضرورت محسوس کرنے پر اسے ڈاؤن لوڈ (Download) بھی کر سکتے ہیں۔ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اور دیگر عوام کے لئے بھی یہ سہولت فراہم ہے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ تحتانیہ،وسطانیہ تا مولوی درجات کی نصابی کتابوں کی فراہمی کے لئے ریاست بہار میں دو کاؤنٹر کھولے جا چکے ہیں۔ درسی کتابیں طباعتی قیمت (Print-rate) پر دفتر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ، اپیکس ٹاور، ہارون نگر سیکٹر۔2 اور علاقائی دفتر مدرسہ بورڈ جو پورنیہ میں دستیاب ہے۔ مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے ذریعہ کتابوں کی خریداری متواتر جاری ہے۔

اس کے علاوہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے ’مکھ منتری مدرسہ پستک وترن بھان‘ کا انتظام کیا ہے، جس کے ذریعہ تحتانیہ، وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی کی درسی کتابیں ریاست بہار کے مدارس اور اس کے گردو نواح میں خواہش مند حضرات تک گھر گھر جا کر درسی کتابیں فراہم کرائی جا چکی ہیں، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

مسٹر انصاری نے کہا کہ ریاست بہار میں 4000 ہزار منظور شدہ مدارس ہیں، جن میں سے تقریباً 2000 مدارس گرانٹ شدہ ہیں۔ ان سبھی مدارس میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو وزیر اعلیٰ بہار کے ذریعہ سائیکل، اسٹائپن، مڈ ڈے میل، پوشاک منصوبہ کو لاگو کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت درجہ فوقانیہ (میٹرک) میں اول مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو 10 ہزار روپئے درجہ مولوی (انٹر) میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبات کو 15 ہزار روپئے دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہند کے دفعہ 28 (2) کے تحت جس ادارے میں دینی تعلیم کا نظام ہوگا، اور جو سرکاری مراعات حاصل کرتا ہے، اس ادارہ کو ٹرسٹ کے ذریعہ رجسٹرڈ (Registered) ہونا ضروری ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم نے اپنے مکتوب نمبر۔10@ew&148@2019 1360 مورخہ30@11@2019 کے ذریعہ مدرسوں کی انتظامیہ کا رجسٹریشن (Registration) ٹرسٹ یا سوسائیٹی سے کرانے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس لئے ریاست بہار کے جملہ مدارس کی انتظامیہ کو ٹرسٹ یا سوسائیٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت اپنی انتظامیہ کو رجسٹرڈ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بہار کے زیادہ تر مدارس ملحقہ کی مجلس انتظامیہ رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، اور جن مدارس نے اپنی کمیٹی کو رجسٹرڈ تا ہنوز نہیں کرایا ہے، اس کیلئے دفتر مدرسہ بورڈ سے اجتماعی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

عنقریب کابینہ (Cabinete) سے اس کی منظوری مل جائے گی، جس سے مدرسہ بورڈ اور مدارس ملحقہ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مدرسہ بورڈ میں انفارمیشن ٹکنالوجی سیکشن کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی کا داخلہ آن لائن کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امتحان فارم بھی آن لائن بھرے جا رہے ہیں۔ واضح ہو کہ داخلہ کارڈ یعنی ایڈمٹ کارڈ و نتائج امتحانات بھی آن لائن جاری کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی طلباء و طالبات کو مارکشیٹ بھی آن لائن ڈاؤن لوڈ (Download) کرنے کی سہولت فراہم ہے۔ ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں موجود مدرسوں کے مدرسین، کمیٹی کے ممبران کے ساتھ گاؤں کی عوام کے ذریعہ آن لائن درخواستیں دی جاتی ہیں، اور اس کا جواب بھی آن لائن دیا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں اپنا سرور (Server) نصب کر دیا گیا ہے۔ جس سے دفتر کو کسی دوسرے سرور کی مدد اب نہیں لینی پڑتی ہے۔ مدرسہ بورڈ کے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق تمام کام اسی سرور کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ جس پر آئی ٹی سیکشن کے آئی ٹی انچارج کو مامور کیا گیا ہے۔

مدرسہ بورڈ کے چیرمین نے کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور یونیسیف کے مشترکہ تعاون سے درجہ فوقانیہ و مولوی معیار کے طلباء و طالبات کے لئے Career Guidance Programme کی شروعات کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے توسط سے طلباء و طالبات کو یہ سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی آگے کی تعلیم کیلئے طلباء و طالبات کو موضوع وار تعلیم گاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس نہج پر کون کون سے نوکری پا سکتے ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com