Connect with us
Monday,05-October-2026

(جنرل (عام

معروف بزرگ شاعر اور بزم شیدائے اردومتھراکے روح رواں ڈاکٹر (ایڈوکیٹ) سعید اعظمی کی رحلت

Published

on

مشہور ومعروف بزرگ شاعر اور بزم شیدائے اردو متھرا کے روح رواں سعید اعظمی عرف سعید انصاری آج صبح انتقال کر گئے ،جوکہ ممبئی میں پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) کے ایک سنئیر رکن اختر انصاری کے والد بزرگوارہیں۔
اخترسعید اعظمی کے مطابق آج صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ان کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی اور اسپتال لے جانے کے دوران انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔85 سالہ سعید اعظمی کے پسماندگان میں پانچ بیٹے اورچار بیٹیاں تھیں ،لیکن ایک بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی اہلیہ کا دس سال قبل انتقال ہوچکا ہے۔ان کاشعری مجموعہ سخن سعید 2016میں منظرعام پر آ یاتھااور حال میں پرواز سعیدنامی مجموعہ شائع ہوا ہے۔
سعید اعظمی کو حال میں یونیورسٹی آف ساؤتھ امریکہ نے ڈاکٹرآف لیٹرس ( ڈی لٹ ) کی ڈگری سے نوازا تھا ، سعید انصاری کا تعلق مشرقی اتر پردیش کے مشہور شہر اعظم گڑھ سے ہے، لیکن 1960ء کی دہائی میں وہ کسی وجہ سے متھرا آئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے ۔ انہوں نے وکالت کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کا کاروباری شروع کردیا ،لیکن اردو کی محبت کو دل سے جدا نہیں کر سکے اور اس خطہ میں آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی اردوزبان کو نوجوانوں میں فروغ دینے کے لیے انہوں نے بیڑہ اٹھایا اور2001میں بزم شیدائے اردومتھراکی بنیاد ڈالی اور اردو کی ترقی و فروغ کے لیے اردوزبان کو مشاعروں اور تعلیم سے وابستہ کرنے کی جدوجہد کرتے رہے ۔ بزرگ شاعر سعید انصاری نے متھرا میں اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے شروع میں چھوٹی چھوٹی شعری وادبی محفلیں منعقد کرنے لگے جس کی وجہ سے اردو داں طبقہ ان محفلوں میں شامل ہونے لگا، جس کی وجہ سے اس خطے میں بھی اردو زبان نے کافی ترقی کی ۔ سعید انصاری کو اردو کی ترقی اور فروغ کے لیے ان کی خدمت کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ متھراشهر برج بھاشا کے لیے مشہور ہے اور اس میں لاتعداد الفاظ اردو ، فارسی وغیرہ کے پائے جاتے ہیں ، اس لیے یہاں اردو کے فروغ کے زیادہ مواقع پاۓ جاتے ہیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سی ایس ٹی ایس آئی آر منسوخی کیلئے گرجنا مورچہ کیخلاف کیس درج، نتیش رانے نے کارروائی کو درست قرار دیا, ادیتہ ٹھاکرے کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا بھی مطالبہ

Published

on

nitesh-rane

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایس آئی آر منسوخی کیلئے گرجنا مورچہ کے خلاف کیس درج کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی کے آزاد میدان گراؤنڈ بی ایم سی ہیڈکوارٹر پر بلا اجازت مورچہ نکالنے کے معاملہ میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے اس میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور یہ احتجاجی مظاہرہ شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے اور ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے منعقد کیا تھا اور اس احتجاجی مظاہرہ میں ممبئی اور ریاست بھر سے کارکنان شامل ہوئے تھے اب پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ میں ایس آئی آر منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے خطاب میں ایس آئی آر کو ہی غیر قانونی قرار دیا تھا اس کے علاوہ راج ٹھاکرے نے الیکشن بائیکاٹ کی تجویز بھی پیش کی تھی ممبئی پولیس نے بی این ایس کی دفعات 223,189,190 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے مجمع جمع کر نے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے آزاد میدان پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ منتظمین سمیت دیگر قائدین پر کیس درج کیا گیا ہے۔غیر قانونی مظاہرہ پر کیس درج ہونا لازمی : نتیش رانے بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے نے آزاد میدان مظاہرہ کے بعد پولیس کیس درج ہونے پر کہا کہ بلا اجازت غیر قانونی مظاہرہ پر کیس درج ہونا لازمی ہے کیونکہ یہاں بابا صاحب امبیڈکر کا دستور چلے گا انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ ووٹ جہاد کیلئے تھا اس کے ساتھ ہی نتیش رانے نے زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ادھو اور راج ٹھاکرے نے جو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اس میں ادیتہ ٹھاکرے غائب تھا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس پر کارروائی ہوگی اور ادیتہ ٹھاکرے فرار ہوسکتا ہے اس لئے اس کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے یہ مطالبہ رانے نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کستوربا مارگ پولس ۱۰۰چوری شدہ موبائل برآمد، اصل مالکان کے سپرد

Published

on

Mobile-Recovery

ممبئی کستوربا مارگ پولیس تھانہ کی حد سے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون کے بارے میں موصول شکایتوں کے سلسلے میں سی ای آئی آر پورٹل کے ذریعے دستیاب معلومات کا تجزیہ کرکے اور موبائل فون کی تکنیکی تفتیش کی گئی۔مذکورہ تکنیکی تفتیش کے دوران موبائل فون کی معلومات، آئی ایم ای آئی نمبر اور اس کا استعمال کرنے والے شخص کی معلومات کی تصدیق کرکے کستوربا مارگ پولیس تھانے کے پولیس افسر اور اہلکاروں نے ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر ریاستوں میں تلاش کرکے کل 100 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ برآمد کیے گئے 100 موبائل فون کی اندازاً کل قیمت 22,70,658/- روپے اتنی ہے۔ مذکورہ برآمد 100 موبائل میں سے 18 موبائل شکایت کنندہ / مالکان کو ان کے فون واپس کیے گئے ہیں جن میں 1) راجندر پوری 2) خوش ساو 3) کرپا لودھیا 4) شریا ساٹم 5) اتل ساٹھے 6) پریانکا مستری 7) بنو ترنگ 8) پریم گپتا 9) آدیا شیخ 10) شویتا شاہ 11) سندھیا پنڈت 12) دیپک ساوڈیکر 13) سوربھ جھانگڑ 14) کیتن شیٹے 15) اونکار راؤت 16) جیالال یادو 17) لکشمی اپا کرپا گری 18) پروین دوبے اور باقی شہریوں کو ان کے موبائل فون واپس کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ مذکورہ کارکردگی ڈی سی پی شمالی پری منڈل 3، ممبئی-راجانے کستوربا مارگ پولیس تھانہ، بالاصاحب بنکرانجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر سے مونسون کی مزید واپسی، کونکن علاقے کے لیے گرم اور مرطوب موسم کی الرٹ جاری

Published

on

ممبئی : محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ، 3 اکتوبر 2026 کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مونسون مہاراشٹر کے بعض حصوں کے ساتھ ساتھ شمالی ہند کے بقایا علاقوں، پورے گجرات اور مدھیہ پردیش سے مکمل طور پر رخصت ہو چکا ہے۔مونسون کی واپسی کی موجودہ لائن مہاراشٹر میں ہرنائی، بارامتی، پربھنی اور برہماپوری سے گزر رہی ہے، جو آگے بڑھتے ہوئے رائے پور، رانچی اور سپول تک پھیلی ہوئی ہے۔ موسمیاتی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران مراٹھواڑہ، ودربھ اور مدھیہ مہاراشٹر کے مزید علاقوں سے مونسون کی رخصتی کے لیے حالات سازگار ہیں۔ ساحلی مہاراشٹر کے لیے گرم اور مرطوب موسم کا الرٹ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو اس ویک اینڈ پر بڑھتی ہوئی گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی نے 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کونکن اور گوا کے خطے کے لیے گرم اور مرطوب (ہاٹ اینڈ ہیومیڈ) موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس خشک اور حبس زدہ دور کے بعد علاقے میں معمولی بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔ 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان کونکن و گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی صورتحال ایک طرف جہاں ملک کے مرکزی اور شمالی حصوں سے مونسون رخصت ہو رہا ہے، وہیں جنوبی ریاستوں میں شدید بارش کی تنبیہ کی گئی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں 4 سے 6 اکتوبر کے دوران، جبکہ جنوبی اندرونی کرناٹک میں 5 اور 6 اکتوبر کو بعض مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں 3 اکتوبر کو متفرق مقامات پر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ماہی گیروں اور کسانوں کے لیے ہدایت بحر عرب میں چکراتی ہوائی نظام (سائیکلونک سرکولیشن) کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر کو ساحل کیرالہ، لکشدیپ، مالدیپ اور کومورین کے علاقوں سے ملحقہ سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ نیز، بھاری بارش والے علاقوں کے کسانوں کو فصلوں کے نقصان کو روکنے کے لیے کھیتوں سے پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کرنے اور کٹی ہوئی فصلوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان