سیاست
کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی کی جانباز حکمت عملی سے شہیدوں کی یادگار کے مقابل ایک نئی یادگار شہدائے مالیگاؤں سے منسوب

مالیگاؤں (خیال اثر)
کل 24 جنوری بروز اتوار رات 10 بجے یہاں کے قدوائی روڈ پر واقع شہیدوں کی یادگار (الٹی بندوق) سے متصل ایک پر شکوه تعمیر بنام اشوک استھمب کی پُر وقار تقریب عمل میں آئی. اس پر وقار افتتاحی تقریب کی صدارت شہر عزیز کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کی جبکہ اشوک استھمب عمارت کا افتتاح اپوزیشن لیڈر شان ھند نہال احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا .اس انوکھے اور پُر وقار اشوک استھمب کی تعمیر وارڈ نمبر 12 کے فعال کارپوریٹر جنتادل شہر سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے فنڈ سے اشوک استھمب جیسی شاندار یادگار کو شہر کی عوام کے سپرد کیا . اس پُر وقار افتتاحی تقریب میں شہر بھر کے سرکردہ سیاسی سماجی افراد نے شرکت کی اور خاص کر اسلامپورہ علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں نے محمد مستقیم ڈگنیٹی کے تعمیری جذبہ کی سراہنا کرکے گلہائے عقیدت ہیش کرتے ہوئے محمد مستقیم ڈگنیٹی کے کارناموں پر فخر محسوس کیا کہ محمد مستقیم ڈگنیٹی اور ان کی ٹیم نے قانونی لڑائی لڑتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے شہدائے آزادی کو ان کا حق دلانے کیلئے پیش قدمی کی. اس افتتاحی تقریب میں شہر عزیز کے M L A مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنی تقریر میں محمد مستقیم ڈگنیٹی کی محنت اور لگن فرقہ پرستوں کی جانب سے اشوک استھمب کے تعمیری کاموں میں سرکاری ڈپارمنٹ کی جانب سے آنے والی رکاوٹ کا ذکر خصوصی طور پر کیا اور مستقیم ڈگنیٹی پر فخر محسوس کرتے ہوئے جامع انداز میں آنے والی رکاوٹوں کا ذکر کیا .
اس پرو قار تقریب میں دیگر مقریرین میں ساجدہ میڈم صاحبہ ,, محمد مستقیم ڈگنیٹی , شان ھند, حاجی اطہر حسین اشرفی, سابق کونسلر سہیل عبدالکریم , پروفیسر رضوان خان, صدرالدین مقادم کے علاوہ دیگر مقریرین نے اپنی باتیں جامع انداز میں عوام کے سامنے پیش کیں. نظامت کے فرائض ابواللیث انصاری نے انجام دیئے شہر کے سرکردہ اور معززین کے علاوہ متحدہ گٹھ بندھن اگھاڑی کارپوریٹروں کی بڑی تعداد موجود رہی جس میں کارپوریٹر اعجاز بیگ, کارپوریٹر تنویر ذالفقار , معاوین کارپوریٹر الطاف ڈرم والا ,کارپوریٹر منصور احمد , کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے , کارپوریٹر سلیم گیرج والے , کارپوریٹر ڈاکٹر شفیق , معاوین کارپوریٹر راشد ایوب , کارپوریٹر آمین انصاری کے علاوہ دیگر کارپوریٹر اور خواتین کارپوریٹرس بھی حاضر رہیں.
اسلامپورہ علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں کی جانب سے محمد مستقیم ڈگنیٹی کو گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں عبدالعزیز مقادم ,
شبیر پہلوان ,اسماعیل حاجی ,قمرالدین( جنتا لاج )
شاہد لال محمد حاجی,مبین اپسرا ,حاجی عبدالرشید سیٹھ ایولے والے ,عمران انجنیئر ,
رئیس پہلوان ہوٹل والے ,عبدالحمید ٹرانسپورٹ والے
حاجی سراج اتحاد کٹ پیس سینٹر ,رمضان عباس,عبدالخالق سپر نشاط,عرفان قریشی,
ہارون ماسٹر,ظہر انجنیئر واٹر سپلائی
نہال احمد الہڑی ماما ,سابق کونسلر ظفر عابد کے علاوہ اسلامپورہ کے سیکڑوں افراد نے اپنے انداز میں استقبال کیا اور شہر بھر سے دیگر سرکردہ افراد شریک رہے.
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔
آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔
سیاست
ایم این ایس مراٹھی زبان کے معاملے پر دوبارہ سرگرم ہو گئی، شمالی ہندوستانیوں کو مہاراشٹر میں رہنے کی اجازت دینے پر نظر ثانی کرنے کا انتباہ۔

ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ایک بار پھر مراٹھی زبان کے معاملے پر اپنا موقف گرم کیا ہے۔ منگل کو ایک شخص نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ راج ٹھاکرے کی پارٹی اس معاملے پر ناراض ہوگئی اور اس نے ایک بار پھر شمالی ہندوستانیوں کو خبردار کیا ہے۔ ایم این ایس لیڈر نے کہا کہ پارٹی کو غور کرنا پڑے گا کہ آیا شمالی ہندوستانیوں کو ریاست میں رہنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ پارٹی کے ترجمان اور ممبئی یونٹ کے صدر سندیپ دیشپانڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر علاقائی جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ حال ہی میں دیویندر فڑنویس کی مداخلت سے زبان کا تنازعہ حل ہوا تھا۔
سنیل شکلا، ممبئی میں مقیم نارتھ انڈین ڈیولپمنٹ آرمی کے کارکن نے کہا کہ پارٹی نے حال ہی میں بینکوں اور دیگر اداروں میں مراٹھی زبان کے استعمال کو نافذ کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کی تھی۔ اس کے لیے سپریم کورٹ میں ایم این ایس کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سنیل شکلا نے کہا کہ ایم این ایس نہ صرف شمالی ہند کے مخالف ہے بلکہ ہندو مخالف بھی ہے کیونکہ ایم این ایس کے کارکنوں نے جن بینک اہلکاروں پر حملہ کیا وہ ہندو تھے۔
اس پیش رفت کے بعد، دیش پانڈے نے ایک پوسٹ میں لکھا، ‘ایک عجیب بھیا (شمالی ہندوستانی) نے سیاسی جماعت کے طور پر ایم این ایس کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کی ہے۔ اگر شمالی ہندوستانی مراٹھی مانوس کی پارٹی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو (ہمیں) سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا انہیں ممبئی اور مہاراشٹر میں رہنے دیا جائے؟ دیش پانڈے نے کہا کہ یہ بی جے پی کی علاقائی پارٹیوں کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ یہ کام وہ اپنے حواریوں کے ذریعے کر رہے ہیں۔ ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دریں اثنا، شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ایم این ایس یا کسی دوسری پارٹی میں کچھ غلط نہیں ہے کہ مہاراشٹر میں لوگوں سے مراٹھی زبان استعمال کریں۔ تاہم انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بے گناہ بینک اہلکاروں پر حملہ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے پارٹی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا