Connect with us
Sunday,05-July-2026
تازہ خبریں

جرم

کورونا کے قہر میں اضافہ : ’کووڈ -19‘ کے 26،291 نئے کیسز

Published

on

coronasdv

ملک کی کچھ ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسزمیں اچانک تیزی آئی ہے جس سے کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اور اب کورونا کے کیسز کے یومیہ کیسز میں زبردست اضافہ ہوتے ہوئے 26291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد اتوار کو 8،522 ، ہفتہ کے روز 4،785 اور آج 8715 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 118 درج کی گئی۔ یہ تعداد اتوار کے روز 158، ہفتہ کو 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 99 لاکھ آٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی۔

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

بزنس

ممبئی : شئیر مارکیٹ میں نفع کے نام پر ۳۰ کروڑ کی ٹھگی ای او ڈبلیو کی کارروائی، ملزم گرفتار، ایک کروڑ برآمد

Published

on

ممبئی : ممبئی انویس ٹوک ایپ کے نام پر شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں سرمایہ کاروں کو ۲ سے ۵ فیصد نفع دینے پر دھوکہ دہی اور بے۔ ضابطگی کے معاملہ میں ممبئی اقصادی ونگ ای او ڈبلیو نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ای او ڈبلیو میں ایم پی آئی ڈی ایکٹ سمیت دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا تھا جس میں انویس ٹوک نامی کمپنی نے ۳۰ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اس میں ۴۲ سرمایہ کاروں سے دغابازی کی گئی ہے, جس کی مالیت ۳۰ کروڑ روپےبتائی جاتی ہے۔ ممبئی ای او ڈبلیو یونٹ ۵ کو اطلاع ملی کہ لوگوں سے دھو کہ بازی کرنے والا گجرات میں روپوش ہے۔ اس پر ای او ڈبلیو کی ٹیم نے گجرات سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک کروڑ ۶۵ لاکھ روپے بھی برآمد کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ پونجی اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرے تاکہ وہ دھوکہ بازی کا شکار نہ ہو, اس کے ساتھ ہی آبی آئی کی اسکیم کے مطابق ہی شہری سرمایہ کاری کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان