Connect with us
Sunday,05-July-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کورنا وائرس :اردو میڈیا سینٹر میں آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد اور عوام سے دردمندانہ ایپل

Published

on

(نامہ نگار)
کورونا کے عتاب نے مالیگاؤں شہر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گذشتہ دودنوں کے درمیان کورونا وائرس سے متاثر 10,مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایک کاانتقال ہوچکا ہے جبکہ دوسرا چاندوڑ سے تعلق رکھتا ہے دیگر 8,لوگوں کا علاج جاری ہے۔ لیکن مالیگاؤں شہر کے مشرقی علاقے سے مسلسل خبریں آتی رہی ہیں کہ یہاں کلیکٹر کی۔معلنہ دفعہ 144,اور کرفیو کو توڑا جارہا ہے-
انہوں نے کہا کہ یہ دکھ اور تکلیف کا وقت صرف مالیگاؤں، ناسک یا مہاراشٹر اور ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس سے جوجھ رہی ہے ہمیں کسی بھی طرح تکلیف کے ان دنوں کو جھیلنا ہے وزیر زراعت دادا بھوسے نے بتلایا کہ حکومت علاج و معالجہ میں کوئی کمی نہیں ہونے دے گی، اسی کیساتھ جو غریب مزدور، روز کمانے اور کھانے والے خاندان ہیں ان کیلئے اناج اور ضروریات زندگی کی اشیاء دینے کاکام جاری ہے بہت سارے فلاحی ادارے بھی ریلیف پہونچانے کا کام کررہے ہیں اہلیان شہر کو لاک ڈاؤن کے دنوں میں اپنے اپنے گھروں میں رہ کر اس وبائی بیماری سے مقابلہ کرنا ہے-
کانگریس کے سینئر لیڈر شیخ رشید نے کہا کہ دوروز پہلے تک شہر کی عوام لاک ڈاؤن اور کرفیو کو سمجھ نہیں رہی تھی۔ لیکن مالیگاؤں میں کورونا سے متاثر پازیٹیو رپورٹ آنے پر اب کچھ تبدیلی نظر آئی ہے۔ اگر یہی احتیاط ہم لاک ڈاؤن لاگو ہونے کے وقت سے کرتے تو شاید ہمیں یہ نوبت نہیں آتی بہر حال اب بھی وقت ہیکہ ہم اپنے گھروں تک محدود رہیں کسی بہی جگہ بھیڑ نہ کریں آپس میں ایک دوسرے سے کم ازکم ایک میٹر کا فاصلہ بنائے رکھیں جس کو سوشل ڈسٹینس کہا جارہا ہے-
میئر طاہرہ شیخ رشید نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ صاف صفائی، جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ، کارپوریشن کے ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ سے آئسولیشن وارڈ، کورناٹن اور وینٹی لیٹر خریدے جانے اور احتیاطی تدابیر کی معلومات دی اس آل پارٹی پریس کانفرنس میں شیو سینا سے وزیر زراعت داداجی دگڑو بھوسے، کانگریس سے میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید، سابق میئرو ایم ایل اے شیخ رشید، ترجمان صابر گوہر، راشٹروادی کانگریس کے حاجی یوسف نیشنل، اپوزیشن لیڈر عتیق کمال، ڈپٹی میئر نلیش آہیر(شیو سینا) سماج وادی پارٹی کے زین الدین منصوری، کمیونسٹ پارٹی (سیٹو)کے کامریڈ شفیق احمد، اور مجلس اتحادالمسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر و میونسپل اسٹینڈنگ چیئرمن ڈاکٹر خالد پرویز وغیرہ موجود تھے-

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولیس کی بڑی کارروائی، 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل

Published

on

ممبئی، 4 جولائی : ( قمر انصاری) ممبئی پولیس نے شہر کے 11 ڈانس باروں کے لائسنس ایک ماہ کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی لائسنس کی شرائط اور متعلقہ قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران متعلقہ ڈانس بار اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ جن ڈانس باروں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، ان کے نام درج ذیل ہیں : اُروشی (اروشی)، کمانڈو (کمانڈو)، چرنجیوی (چرنجیوی)، سینوریٹا (سنورتا)، سیفائر (سفائر)، سن شائن پنجاب (سنشینے پنجاب)، راج پیلس (راج پیلس)، بلیو ڈائمنڈ (بلوے ڈائمنڈ)، سائی پرساد (سی پرساد)، سواگتم (سواگتم) اور وکاس لنچ ہوم (وکاس لنچ ہوم)۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ کارروائی لائسنس یافتہ اداروں میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور شہر میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مختلف تجارتی اداروں کی باقاعدہ جانچ جاری رہے گی، اور جہاں بھی لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی وہاں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر ڈانس بار کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی وجوہات سے متعلق مزید سرکاری معلومات متعلقہ حکام کی جانب سے بعد میں جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان