Connect with us
Friday,26-September-2025
تازہ خبریں

جرم

کورونا وائرس: ممبئی کے کئی علاقے کئے گئے سیل، نقل و حرکت بند

Published

on

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں انسان سے انسان میں کورونا وائرس پھیلنے کا امکان بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اس کو روکنے کے لئے پولیس اور بی ایم سی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اگرچہ حکومت اب بھی یہ مان کر چل رہی ہے کہ کورونا وائرس کا دوسرا مرحلہ ہی چل رہا ہے۔ شہر کے 146 علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جنوبی ممبئی میں 48 احاطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں ملابار ہل، والکیشور، پیڈر روڈ، بیلاسیس روڈ، ورلی کولیواڑا، اور پربھا دیوی شامل ہیں۔ ورلی کولیواڑا میں کورونا وائرس سے متعلق مثبت مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ پربھادیوی میں زیادہ سے زیادہ 13 مریض آئے ہیں۔ 24 مارچ کو یہاں ایک لیڈی کورونا انفیکشن کے تین دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد وہاں بہت سارے لوگوں میں کورونا انفیکشن پایا گیا۔ ورلی کولیواڑا کی مجموعی آبادی 80 ہزار ہے۔اس کے پیش نظر ہر شخص کے کورونا وائرس کی تحقیقات ممکن نہیں ہے۔ اس لیے وہاں بدھ سے صحت کیمپ منعقد کیا گیا ہے. 24 گھنٹے ڈسپنسری شروع کرنے کے ساتھ ہی یہاں ایک ایمبولینس بھی تعینات کردی گئی ہے۔ بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تو کولیواڑا میں دودھ اور گروسری کی دکانیں بھی بند کی جاسکتی ہیں۔
مغربی نواحی علاقوں میں 46 احاطے کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔ یہاں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض باندرا ویسٹ اور خار میں پائے گئے ہیں۔ گوریگاؤں ایسٹ میں ہل روڈ، ایس وی روڈ، اکیسواںراستہ، گورنمنٹ کالونی، بِمبیصار نگر کو باندرا ایسٹ میں سیل کردیا گیا ہے۔ بِمبیصار نگر میں امریکہ سے آئی ایک 25 سالہ خاتون کورونا وائرس مثبت پائی گئی ہے، لہذا اس احاطے کو دو دن پہلے ہی سیل کر دیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن کے مشرقی مضافات میں 48 احاطے کو سیل کیا گیا ہے۔ بی ایم سی ڈپٹی کمشنر ہرشد کالے نے بتایا کہ چیمبور اور گھاٹكوپر کے درمیان کے احاطے میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر، چیمبور اور گھاٹکوپر میں 35 احاطے سیل کردیئے گئے ہیں اور یہاں نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وسطی ممبئی کے علاقے سائن اور ماٹونگا علاقوں میں بھی دو کیمپس سیل کردیئے گئے ہیں۔
اسی طرح، دادر اور بائیکلہ میں، کورونا مریضوں کو ملنے کے بعد دو احاطے سیل کردیئے گئے ہیں۔ ممبئی میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے بی ایم سی کمشنر پروین پردیسی نے تمام 24 وارڈو میں خالی جگہ، عمارت، فلیٹ، لاج، ہوٹل، كلبس، ایگجیشن سینٹر، کالج، ہوٹلس اور جم كھانا اپنے حق میں لے کرآیسولیشن کمرہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

جرم

گوونڈی دیوی مورتی کی بے حرمتی پر نتیش رانے کی شرانگیزی

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوونڈی میں دیوی کی مورتی کی بے حرمتی کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے گزشتہ شب بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے پوجا پاٹ کی اور اسکے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیش ہندوؤں کا ہے, اس لئے یہاں سب سے پہلے ہندوؤں کی سنی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دیوی ماتا کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملہ میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, مزید 14 باقی ہے. کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا یہ دیوا بھاؤ کی سرکار ہے, یہاں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے. اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مسلمانوں گول ٹوپی اور کرتا پائیجامہ والوں نے ووٹ نہیں دیا ہے. ہم ہندوؤں کے ووٹ پر فاتح ہوئے ہیں اس لئے ہندوؤں کے حقوق کی حفاظت کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوراتری دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے, اگر کوئی گڑ بڑی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کیلئے ہم بیٹھے ہیں. نوراتری کا اجازت نامہ بھی آپ کو میسر ہوگا, کوئی دشواری ہوتی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

نتیش رانے کے دورہ کے سبب یہاں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے تھے, لیکن پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. اتنا ہی نہیں پولیس نے تمام پارٹی کے لیڈران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ریلی کے دوران مذکورہ بالا علاقہ کا دورہ نہیں کریں گے, جبکہ نتیش رانے کی آمد کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گو بیک نتیش رانے کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل، ‎وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کے خلاف انکوائری شروع

Published

on

V P Police S.

‎ممبئی وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب شکایت کنندہ کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اس معاملہ میں سب انسپکٹر درگا کھرا ڈے کے خلاف انکوائرئ شروع کر دی ہے۔ درگا کھرا ڈے پر خاتون سے بدتمیری اور گالی گلوج کا الزام ہے اس لئے کھرا ڈے کے معاملہ کی تفتیش اے سی پی سطح کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق ۱۸ ستمبر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں پولس نے انکوائری شروع کی ہے. جس میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کو ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں وہ شکایت کنندہ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ غصہ میں آگ بگولہ ہے اور اس پر اپنا نیم کا بیچ دے مارا اس واقعہ کے بعد ممبئی پولس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدیں بھی شروع ہو گئی ہے, اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق دو نوجوانوں کو پولس نے طلب کیا اور ان پر قطعہ اراضی قبضہ اور ٹریس پاسنگ کا کیس بھی درج کیا گیا ہے, جبکہ مذکورہ بالا خاتون بعد میں اس کے ساتھ شریک ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی پولس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دستاویزات جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ پولس اس معاملہ میں متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند کرے گی اور پھر پولس سب انسپکٹر سے بھی انکوائری ہو گی, اس کے بعد پولس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے, اس میں سب انسپکٹر درگا کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور حرامی کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی موہیت کمار گرگ نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری اے سی پی کے سپرد کردی گئی اور انکوائری کے بعد کارروائی ہو گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com