Connect with us
Thursday,16-April-2026

(جنرل (عام

کورونا: مدھیہ پردیش کے زیادہ تر شہرلاک ڈاؤن

Published

on

کورونا وائرس کے مد نظر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت زیادہ تر شہروں کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے حالانکہ اس دوران ضروری خدمات جاری ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دار الحکومت بھوپال کو جہاں 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ وہیں ریاست کے اہم شہر گوالیار، اندور، جبل پور، ساگر، ریوا کے علاوہ کئی دیگر شہروں کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے سبب ان تمام شہروں میں تقریباً تمام دکانیں بند ہیں، بس، ٹرین اور دیگر تمام نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کی خدمات بھی بند ہیں۔ حالانکہ اس دوران ضروری خدمات بحال رہیں گی۔
ریاست میں اب تک کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ ان میں جبل پور میں پانچ اور بھوپال میں ایک پازیٹیو مریض ملا ہے۔ علاوہ ازیں ریاست کے 75 مشبہ افراد کے نمونے جانچ کے لیے پونے، ناگپور، بھوپال اور جبل پور بھیجے گئے، جن میں چھ پازیٹیو، 48 نیگیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ 12 کی رپورٹ ابھی آنے والی ہے۔ ان کے علاوہ کورونا سے متاثرہ ممالک سے آنے والے 1208 مسافروں کی شناخت کی جا چکی ہے۔
ان میں 709 کو آئیسولیشن میں رکھا گیا اور 405 مسافروں کے سرویلینس کا عمل مکمل ہوگیا۔ اسی کے ساتھ 12 ہزار پانچ سو 76 مسافروں کی اسکریننگ ریاست کے مختلف ایئرپورٹ میں کی جا چکی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر سی بی ایس سی اسکول دوشفٹوں میں چلانے پر غور، جلد اسکول دو شفٹوں میں کام کرے گی :ابوعاصم اعظمی

Published

on

ممبئی: ممبئی مانخورد میں سی بی ایس ای اسکول میں داخلہ کے بڑھتے ہوئے مطالبے اور طلبا کی زائد تعداد کے سبب ان اسکو ل کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس مناسبت سے جلد ہی یہ اسکول دو شفٹوں میں شروع ہو گی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کے سبب ان تعلیمی معیاری میں بلندی کے ساتھ دلی سی بی ایس سی اسکول دو شفٹوں میں اپنا کام کرے گی۔ ابوعاصم اعظمی نے اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا تھا۔ طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مانخور د شیواجی نگر کے نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں واقع ممبئی پبلک سی بی ایس ای اسکول میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ باعث افتخار ہے کہ اس اسکول میں طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کےسبب اے او جادھو سے ملاقات کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم، اور اسکول کے پرنسپل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ آن لائن فارم کے ذریعے داخلوں کا مطالبہ بہت زیادہ ہے، جب کہ اسکول کی گنجائش محدود ہے۔ اس لیے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز پیش کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اس بارے میں مثبت ہے، اور تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جلد ہی دو شفٹوں میں اسکول شروع کرنے کی اجازت کے لیے دہلی بورڈ کے ساتھ رابطہ اور گفت و شنید ہو گی ۔ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے ہر بچے کو بہتر تعلیم کا موقع ملے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی مانخورد شیواجی نگر میں ووٹر میپنگ کے لئے خصوصی اجلاس

Published

on

abu asim

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں ووٹر میپنگ کے عمل کے سلسلے میں آج ریٹرننگ آفیسر (آر او) رام داس دگڑے، الیکشن کمیشن کے افسران اور بی ایل او کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں میپنگ کے دوران عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات:
بی ایل او کی کمی: علاقے میں 300 بی ایل اوز کی ضرورت ہے، لیکن صرف 180 دستیاب ہیں۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ ہیں، فعال بی ایل اوز کی تعداد تقریباً 80 ہے۔
سست رفتاری: اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اب تک صرف 22% میپنگ مکمل ہو سکی ہے، لوگ آر او آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ بی ایل او کی مدد کے لیے ہر وارڈ سے بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کی جا رہی ہے۔میپنگ کے بعد رسیدیں دینے، دیگر ریاستوں میں دوہرے نام اور 2002 سے پہلے کے پرانے ریکارڈ سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔اس معاملہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میپنگ میں حصہ لیں۔ تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پورے خاندان کے ضروری کاغذات تیار رکھیں تاکہ ووٹر لسٹ سے کسی کا نام حذف نہ ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ناسک ٹی سی ایس کیس کی تفتیش میں اے ٹی ایس اور این آئی اے بھی شامل, پولیس کا ایجنسیوں کو مکتوبات ارسال

Published

on

ممبئی : ناسک ٹی سی ایس کیس کی تفتیش میں اب این آئی اے اور اے ٹی ایس سمیت دیگر تفتیشی ایجنسیاں بھی شامل ہوچکی ہیں اس معاملہ میں کئی اہم خلاصے بھی ہوئے ہیں, اس لئے ناسک پولیس نے تفتیشی ایجنسیوں کو اس تفتیش میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا ہے۔ ممبئی ناسک ٹی سی ایس تبدیلی مذہب جنسی استحصال کے معاملہ میں پولیس نے 9 ایف آئی آر درج کی ہے جس میں 9 ملزمین کو نامزد کیا گیا ہے ان ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کر کے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کیا ہے ساتھ ہی ملازمین کی مذہبی جذبات کو بھی مشتعل کیا اس معاملہ میں جنسی استحصال، مذہبی جذبات مجروح کرنا، کام کی جگہ پر ہراسائی سمیت دیگر دفعات کے تحت ناسک پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کئے گئے ہیں تمام ملزمین کے ایک دوسرے کے روابط پائے گئے ہیں اس میں 2 خواتین اور بقیہ مرد شامل ہے۔
ناسک پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے دعوی ہے کہ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اس کے ساتھ ہی کئی ملزمین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں ندا خان پر بھی ایک اہم ملزمہ ہے اس معاملہ میں پولیس نے اب تک کی کارروائی میں پایا ہے کہ ٹی سی ایس کے ملازمین نے و الزامات عائد کئے تھے اس میں تبدیلی مذہب، جنسی استحصال، خواتین کو ان کے کام کی جگہ پر ہراسائی کرنا، مذہبی جذبات مجروح کرنا، گروپ سازی کر کے سازش کو انجام دینا شامل ہے۔
اس معاملہ میں پولیس اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ ان ملزمین نے تبدیلی مذہب اور دیگر معاملات کو انجام دینے کیلئے گروپ سازی کیوں کی تھی اس کے پس پشت کون لوگ شامل ہے شبہات ہے کہ ان کی کمپنی کو غیر ملکی فنڈنگ بھی ہوئی ہے ایسے میں اب اس تفتیش میں قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے اور اے ٹی ایس کی بھی انٹری ہوچکی ہے تفتیشی ایجنسیوں کو ناسک پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے از خود مکتوبات ارسال کئے ہیں اور انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے اس کے ساتھ ہی بیرون ملک فنڈنگ سے لے کر ٹیررفنڈنگ سے متعلق بھی یہ ایجنسیاں تفتیش کر سکتی ہے ناسک کے اس معاملہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور اسے سیاسی لیڈران نے اسے ایک نیا لفظ کارپوریٹ جہاد کا رنگ بھی دینا شروع کردیا ہے اس لئے اب یہ معاملہ انتہائی حساس ہوچکا ہے۔ اس معاملہ میں ملزمین کے اہل خانہ نے سنگین الزامات سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی مذہب اور کارپوریٹ جہاد کا معاملہ صرف میڈیا تک ہی محدود ہے جبکہ اس کوئی معاملہ اس کیس میں نہیں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان