Connect with us
Friday,14-August-2026
تازہ خبریں

جرم

بھیونڈی میں راشن دکان مالک کی دھاندلی سے صارفین اناج حاصل کرنے سے محروم

Published

on

بھیونڈی سے وفا ناہید کی رپورٹ
بھیونڈی : ایک طرف جہاں پورا ملک کورونا سے لڑرہا ہے. وہیں دوسری طرف لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہی عوام بدعنوانوں سے پریشان ہے. کورونا بحران میں جہاں مرکزی حکومت بے راشن کارڈ ہولڈرس کو راشن دکانوں سے مفت اناج کی تقسیم کا اعلان کہا تھا. وہ اعلان بھی پیسپی ابال ہی نظر آرہا ہے کیونکہ بدعنوان راشن دکان مالک دھاندلی سے اناج کے ذخائر کی کالا بازاری میں مصروف ہیں اور راشن دکانوں کے چکر کاٹ کر اپنے چپل گھس رہی ہیں. شہر کے غیبی نگر علاقے میں بھارت گرین اسٹور نمبر 37F , MUM 114 گھر نمبر 603 کے مالک آصف کے خلاف عوامی غصہ اس وقت ابل پڑا جب راشن دکان میں اناج کا ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود صارفین کو ٹرخایا جارہا تھا. موصولہ تازہ تفصیلات کے مطابق آج 3 ستمبر کو شانتی نگر کی کچھ خواتین مذکورہ دکان پر اناج حاصل کرنے کے لئے پہنچی تو دکان مالک آصف نے انہیں کہا کہ 2 مہینے سے اناج کا کوٹہ نہیں آرہا ہے. دکان میں موجود اناج کے ذخیرے کے تعلق سے اس کا کہنا ہے کہ یہ ستمبر کا کوٹہ ہے. اگست کا نہیں آیا ہے. اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ جب اگست کا کوٹہ نہیں آیا تو ستمبر کا کیسے آگیا ؟ دکان دار کی چاپلوسی والی باتیں سنکر اور دھاندلی دیکھ کر شانتی نگر سے آئی ہوئی یہ خواتین بپھر گئیں. کیونکہ دکان اور گودام اناج کے ذخیرے سے فل تھی. فورآ ہی ان خواتین نے اپنے موبائل فون سے تصویر لی اور ویڈیو بناکر ممبئی پریس کے ذریعہ اپنی آواز ریاستی اور مرکزی حکومت تک پہنچانے کی کوشش کی ہیں. ان خواتین نے ممبئی پریس کے نمائندے کو بتایا کہ مذکورہ دکان مالک ہماری آنکھوں کے سامنے دال بلیک میل کردیتا ہے. علاوہ ازیں کبھی اس مشین خراب رہتی ہے تو کبھی یہ موصوف غائب رہتے ہیں اور اکثر اوقات تو اناج کا ذخیرہ موجود ہونے باوجود یہ کہہ کر خالی ہاتھ لوٹادیا جاتا ہے. کوٹہ آیا نہیں. سستے اناج کے چکر میں یہ اناج ہمیں مہنگا پڑجاتا ہے کیونکہ مہینے 2 , 3 راؤنڈ لگانے میں آٹو رکشا میں ہی خرچ ہوجاتا ہے. اس دکاندار کا کہنا ہے کہ اب کارڈ آن لائن ہوگئے ہیں بلال نگر کی راشن دکان میں جھگڑا کرو, ڈھٹینگ کرو. یہ خواتین جب ویڈیو بنارہی رہی تھی. اس وقت دکان مالک آصف نے ان سے کہا کہ ویڈیو بناؤ یا کچھ بھی کرو. میرا کچھ نہیں ہونے والا. میری مہش چوگلے سے میٹنگ ہوچکی ہیں. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں مغربی حلقے کے بی جے پی رکن اسمبلی مہش چوگلے اس کالا بازاری میں راشن دکان مالک کی مدد تو نہیں کررہے ہیں ؟ کیونکہ بھیونڈی مشرقی حلقۂ اسمبلی سے سماج وادی کے ایم ایل اے رئیس شیخ ہے.

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان