Connect with us
Friday,08-August-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

انڈر گراؤنڈ ڈرینیج لائن کی تعمیرات غیر قانونی ،ناقص اور جان لیوا

Published

on

بھیونڈی:شہر میں گندے پانی کی نکاسی کے لئے انڈر گراونڈ ڈرینیج لائن بچھانے کے کام کے سلسلے میں مبینہ طور پر جاری بدعنوانی کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں جتنی بھی تعمیرات ہو رہی ہیں وہ کارپوریشن کے تعمیراتی قاعدے قانون کےمطابق نہیں ہیں ۔ناقص درجے کے ہیں اور پائپ لائن بچھانے کے کاموں میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خامیاں پائی جا رہی ہیں ۔ساتھ ہی گزشتہ دنوں اوچت پاڑہ میں زیر تعمیر گہرےایس ٹی پی ٹینک میں گرنے سے ایک نوجوان کی موت بھی واقع ہوئی تھی۔اس ضمن میں محمد حنیف قریشی نے مذکورہ پروجیکٹ کی بدعنوانیوں اور نوجوان کی موت کے لئے کارپوریشن انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتےہوئےقتل کا معاملہ درج کرنے اور اس پورے پروجیکٹ کی تکنیکی طور پر جانچ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسی سلسلے میں آج منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق کارپوریٹر محمد حنیف قریشی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر کی تعمیر وترقی کےمنصوبوں کی ہم مخالفت نہیں کرتے لیکن تمام اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئےناقص درجہ کا غیر قانونی کام ہو رہا ہے اس کی شکایت ہم ۲۰۱۵؁ء سے کر رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں پہلی شکایت ۲۹؍ دسمبر ۲۰۱۵؁ء کو کی گئی تھی۔ جس میں انھوں نے کہا کہ نگر رچنا وبھاگ کے قانون ۱۹۶۶؍ کی قلم ۳۷؍(ایم آر ٹی پی ایکٹ) کے مطابق استعمال میں لی جا رہی قطعہ آراضی کا مقصدِ استعمال بدلے بغیر غیر قانونی تعمیر کاکا م جاری رکھا گیا ہے ۔بھیونڈی نظامپور شہر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع واحد سلاٹر ہاوس گزشتہ تین برسوں سے بند کر دیا گیا ہے۔ساتھ ہی قریش برادری کو جاری کئے گئے لائسنس کی تجدید بھی روک دی گئی ہے۔ جس کے سبب قریش برادری کو زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کارپوریشن انتظامیہ سے کی گئی شکایت کے نتیجے میں گزشتہ سال ایڈیشنل میونسپل کمشنر شری اشوک کمار رنکھانب اور ڈپٹی کمشنر شری دیپک کر لیکر نے پربھاگ سمیتی نمبر چار کے اسسٹنٹ کمشنر کو سلاٹر ہاوس میں ایس ٹی پی پروجیکٹ کی غیر قانونی تعمیرات کی انکوائری کرنے اور انھیں منہدم کرنے کے احکامات جاری کی تھے، لیکن تادم تحریراس سلسلے میں میونسپل انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔شہر بھر میں ڈرینیج لائن کے پائپ بچھانے میں بے ترتیبی اور تعمیراتی ضوابط کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے ساتھ ہی پانی کے بہاؤ کی سمتوں کا بھی تکنیکی طور پر جائزہ لینے کے بجائے مقامی طور پر واقع صورتحال کے مطابق کے تحت کام کیا گیا ہے۔اوچت پاڑہ میں واقع ایس ٹی پی ٹینک جو ایک سوئمنگ پول کا منظر پیش کرتا ہے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سبب آصف ضیال صدیقی نامی نوجوان کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ہے ۔ اس موت کی ذمہ داری میونسپل انتظامیہ اورٹھیکہ دار کی ہے۔ حنیف قریشی نے اخباری نامہ نگاروں کو مزید یہ بتایا کہ سابق. میونسپل کمشنر ڈاکٹر یوگیش مہسے (آئی اے ایس )نے مذکورہ بالا بنیادوں پر اس پروجیکٹ کو روک دیا تھا۔ ان کے تبادلے کے بعد آئے کمشنر منوہر ہرے نے مذکورہ کام کی دوبارہ شروعات کروادی ۔ انھوں نے مزید یہ کہا کہ کارپوریشن کے اکاونٹ آفیسر کو بھی ہم نے مذکورہ ٹھیکہ دار کا بل روکنے کے سلسلے میں مسلسل خط وکتابت کی ہے لیکن ساری کوشش لاحاصل رہی اور بڑے پیمانے پر مذکورہ ٹھیکہ دار کے غیر قانونی تعمیرات کے بل جاری کئے گئے ہیں ۔مذکورہ پریس کانفرنس میں حنیف قریشی نے کہا کہ اوچت پاڑہ میں ہوئی موت اور غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں انھوں نے تھانے پولس کمشنر ،ڈی سی پی زون ۲ اور مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس نیز ہائی کورٹ کے جج کے علاوہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈ نویس ،اربن ڈیولپمنٹ کےسیکریٹری کے علاوہ بھیونڈی کارپوریشن کے مئیر جاوید دلوی اور میونسپل کمشنر اشوک کمار رنکھانب کو تحریری طور پر شکایت کی ہے اور مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کرنے نیز میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہدایات پر عمل کروانے اور ایس ٹی پی ٹینک میں ڈوب کرمرنے والے نوجوان کی موت کی تحقیقات اور اس کے ملزمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو حق و انصاف کی حصولیابی کے لئے ہم ممبئی ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

Published

on

Pune-Rave-Party

‎ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

‎خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

‎اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‎ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔

Continue Reading

سیاست

راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں بڑے یونین کے انتخابات ایک ساتھ لڑنے کی تیاری کر لی، ایم این ایس-یو بی ٹی کے اکٹھے ہونے سے ماحول گرم ہو گیا

Published

on

Raj-Uddhav

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل اکتوبر کے آخر سے شروع ہوگا۔ اس میں ممبئی کے باوقار بی ایم سی انتخابات بھی شامل ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹھاکرے برادران کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔ دونوں بھائیوں نے اس سمت میں پہلا قدم اٹھایا ہے۔ ممبئی میں، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بیسٹ پٹپیدھی (کریڈٹ سوسائٹی) کے انتخابات ایک ساتھ لڑیں گی۔ بیسٹ پٹپیدھی الیکشن 18 اگست کو ہونا ہے۔ اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی کی بیسٹ کامگار سینا اور ایم این ایس کرمچاری سینا مل کر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے لیے امیدواروں کا ایک متحد ‘اتکرش پینل’ قائم کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اتحاد کے باضابطہ اعلان تک ایسا کیا گیا ہے۔ ممبئی میں بی ایم سی کے انتخابات تیسرے اور آخری مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ 5 جولائی کو دونوں بھائی دو دہائیوں کے بعد ایک اسٹیج پر نظر آئے۔ اس میں دونوں بھائیوں نے مہاراشٹر اور مراٹھی شناخت کا حوالہ دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان فاصلے کم ہو گئے۔ راج ٹھاکرے خود ماتوشری پہنچے اور ادھو کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کانگریس پہلے ہی اشارہ دے چکی ہے کہ اگر ادھو کا یو بی ٹی انڈیا الائنس میں رہتے ہوئے ذیلی اتحاد بناتا ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شیوسینک ان دونوں بھائیوں کے 19 سال بعد عوامی اسٹیج پر آنا اور پھر 13 سال بعد ماتوشری جانا ایک اچھی علامت سمجھ رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے قریب آنے کے بعد راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بھی سرگرم نظر آرہی ہے۔ بیسٹ کامگار سینا کے صدر سوہاس سمنت نے پمفلٹ کے ذریعے اس اتحاد کو فروغ دیا ہے۔ فی الحال، ٹھاکرے کی قیادت میں بیسٹ کامگار سینا غالب ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com