Connect with us
Friday,06-November-2026

مہاراشٹر

فرینڈشپ ڈے کے موقع پر بھیونڈی پولیس کا انوکھا اجلاس

Published

on

بھیونڈی:شہر کے نئے ڈپٹی پولیس کمشنر ، ڈویژن 2 ، راج کمار شندے کے ذریعے فرینڈشپ ڈے کے موقع پر ایک نئے اقدام کے تحت ، بھیونڈی محلہ امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس افسران اور عملہ کا خصوصی اجلاس بھیونڈی پولیس ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں بھیونڈی ویسٹ کے اے سی پی دلیپ گاوت اور سبھی پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر ، امن کمیٹی کے مرد و خواتین ممبران اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس اجلاس میں موجود ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے نے کہا کہ آج فرینڈشپ ڈے ہے ، ہم سبھی آپس میں دوست ہیں اور معاشرے میں دوستی قائم کرکے ہی لوگوں کے دلوں کو جیتنا ممکن ہو سکتا ہے۔ جس کے ذریعے ہم لوگوں تک پہنچ کر ان کی مدد کر سکتے ہیں ۔ نظم ونسق کے ساتھ ساتھ ، امن کمیٹی کے ممبروں کے ساتھ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس بارش کے موسم میں ہو رہی شدید بارش میں شہر میں سیلاب کی صورتحال کئی مقامات پر پیدا ہوگئی ہے ، اس صورتحال میں پولیس محکمہ کے افسران و اہلکار اور بغیر وردی کے پولیس کی حیثیت سے موجود امن کمیٹی کے تمام ممبران شدید بارش کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کریں۔ ایسے مشکل حالات میں مدد کے لئے پولیس پوری طرح سے مستعد ہے۔ ہماری پولیس ٹیم کے پاس رسی ، پانی میں تیرنے والاب ٹیوب ، کشتی اور مدد کرنے کے تمام سامان موجود ہیں۔ اگر اس طرح کی کہیں کوئی بھی ضرورت شہریوں کو ہوتی ہے تو وہ 24 گھنٹے پولیس محکمہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمیں انسانیت سے جڑ کر انسانیت کا پیغام دینا ہے، جو ہمیں بھائی چارے کے ساتھ ساتھ امن و امان برقرار رکھنے میں ہماری مدد کریگا۔ مذکورہ اجلاس میں بھیونڈی شہر کی جانب سے سابق میونسپل کونسلر اور امن کمیٹی کی رکن رخسانہ قریشی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر نئے تقرر کئے گئے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے کا خیرمقدم کیا ۔اجلاس میں ، امن کمیٹی کے رکن گوپال سنگھ ٹھاکر ،پروفیسر سمتر کامبلے ، صلاالدین شیخ،صحافی سنجے بھوئیر، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھیونڈی کے شہریوں کی جانب سے پولیس افسران کو یہ یقین دہانی کرائی کہ بھیونڈی کے عوام امن و امان اور نظم و نسق کو بنائےرکھنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی خدمات میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں گے۔ اجلاس میں آنے والے تمام ممبران، پولیس افسران و ملازمین کے تئیں اے سی پی دلیپ گاوت نے شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

یونیفارم سول کوڈ دراصل ‘یونیفارم سول کوڈ’ نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ‘کنٹرول کوڈ’ ہے: ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ابوعاصم اعظمی نے مرکزی حکومت کے مجوزہ ‘یونیفارم سول کوڈ’ (یو سی سی ) پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “یو سی سی بل دراصل ‘یونیفارم سول کوڈ’ نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ‘کنٹرول کوڈ’ ہےپریس کانفرنس کے دوران، ابو عاصم اعظمی نے یو سی سی بل کے حوالے سے اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ “اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کے لیے جو مہلت یعنی 15 نومبر تک دی گئی ہے وہ ناکافی ہے؛ لہٰذا، اس آخری تاریخ میں توسیع کی جانی چاہیے۔اس عمل پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے، اعظمی نے کہا کہ “تجاویز جمع کراتے وقت شہریوں سے ان کی ذات اور مذہب کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اس عمل میں شامل سوالات بھی نامناسب انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں۔ انہی بے ضابطگیوں اور ناقص طریقوں کی وجہ سے کمیٹی کے رکن آشیش چوہان نے کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہےشہری حقوق کے معاملے پر حکومت پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “جب شہری حقوق کی بات آتی ہے، تو حکومت صرف مذہب سے متعلق معاملات پر ہی کارروائی کر رہی ہے۔”

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ۳ گرفتار

Published

on

ممبئی سائبر ساؤتھ نے ممبئی میں شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوتےسائبر جرائم میں، 3 ملزمان کو ناگپور سے گرفتار کر کے ممبئی کے 06 اور کل 73 جرائم میں حصہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاریخ ۱۰ جون ۲۰۲۶ سے تاریخ ۸ ستمبر کے دوران، خاتون میرا آئیر اور ان کے ساتھی دار نے شکایت کنندہ کو شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ کے ذریعے زیادہ نفع کا لالچ دے کر شکایت کنندہ کو مختلف بینک کھاتوں میں کل 58,72,410/- اتنی رقم مختلف بینک کھاتوں میں منتقلی کر شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کی اس معاملہ میں سائبر پولیس تھانہ، ممبئی میں 79/2026، دفعہ 318(4)، 319(2)، 338، 340، 61(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا دفعہ 66(ک)، 66(ڈ) معلوماتی تکنیک قانون کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کل رقم میں سے روپے 24,75,000/ رقم سنٹرل بینک آف انڈیا، شاخ، ناگپور اس بینک میں گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی اس کمپنی کے نام سے موجود جاری کھاتہ میں منتقل کی گئی ایسا پایا گیا تکنیکی تجزیہ اور نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر موجود معلومات کی بنیاد پر، مذکورہ بینک کھاتہ دار ملزم کا سراغ ناگپور میں ملا ، ۲ اکتوبر کو مذکورہ جرم کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے سازش رچ کر، ملزم انیرودھ اوکے اور مرکزی سرغنہ ملزم امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم نام رتیک شیلیش دھارگاوے کے نام سے گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی کمپنی قائم کی مذکورہ کمپنی قائم کرنے کے لیے جھوٹا معاہدہ کیامرکزی سرغنہ ملزم نام امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم ساتھی دار نام رتیک دھارگاوے کے نام سے موجود موبائل اپنے میں لاگ ان کرکے استعمال کرکے دھوکہ دہی کا کاروبار انجام دینے کے لیے مذکورہ موبائل نمبر دیگر ساتھی داروں کو دے کر دھوکہ دہی کی رقم آن لائن منتقل کی گئی تفتیش میں اس کا خلاصہ ہوا ۔

گرفتار ملزمین کے پاس سے
1) 11 مختلف بینک کھاتوں کے ضبط کیے گئے چیک بکس اور پاس بکس
2) 25 مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز
3) 11 بناوٹ کمپنیوں کے ربڑ اسٹیمپس اور 03 اسٹیمپ پیڈز
4) ڈیبٹ/اے-ٹی-ایم کارڈز، کیو-آر کوڈ
5) بناوٹ کمپنیوں کے کاغذات و پین کارڈز برآمد ہوئے ہیں ان کی شناخت 1) امیت دلیپ راؤ کالے، عمر- 34 سال، پلاٹ نمبر 18، واٹوڈا روڈ، چیتنیشور نگر، واٹوڈا، ناگپور، رتیک شیلیش دھارگاوے، عمر – 25 سال، نیو اندرا ریپبلکن نگر، لائن نمبر 2، جریپٹکا، ناگپور ، 3) انیرودھ ستیش اوکے، عمر – 30 سال، پلاٹ نمبر 3564 اے/1، بدھ گیا بدھ وہار کے قریب، سرسوتی نگر، جریپٹکا، ناگپور کے طور پر ہوئی ۔ مذکورہ جرم میں مرکزی سرغنہ ملزم اور اس کے دیگر 02 ساتھی داروں کو گرفتار کرنے میں ساؤتھ سائبر پولیس تھانہ،ممبئی کو کامیابی ملی ہے۔ مذکورہ قابل ستائش کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ، ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بوریولی ایسٹ میں تجاوزات ہٹانے کی مہم مکمل، 27 تجارتی یونٹس مسمار

Published

on

ممبئی بدھ 4 نومبر 2026کو، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بوریولی ایسٹ میں سوامی وویکانند روڈ پر واقع زمین کے ایک ٹکڑے سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ زمین ” (بیسٹ) بس ڈپو کے لیے مختص ہے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 27 تجارتی یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ یہ تجاوزات تقریباً 3,400 مربع میٹر رقبے پر محیط اس پلاٹ سے ہٹائی گئیں جسے ‘ٹاؤن پلاننگ اسکیم-2’ کے تحت ‘پلاٹ نمبر 7بی، سٹی سروے نمبر 15’ کے طور پر شناخت کیا گیا ہےاور یہ جگہ ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) بس ڈپو کے لیے مختص ہے۔ یہ آپریشن بی ایم سی کے ‘آر-سینٹرل وارڈ’ (آر سینٹرل وارڈ) کی جانب سے انجام دیا گیا، جس میں انجینئرز کے علاوہ 70 کارکنان اور عملے کے ارکان شامل تھے۔ غیر قانونی تجارتی ڈھانچوں کو گرانے کے لیے دو جے سی بی مشینیں اور چار ڈمپر استعمال کیے گئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان