Connect with us
Thursday,16-July-2026
تازہ خبریں

سیاست

پیدل گھر جانے والوں کے حالت زار پرسونیا، راہل، پرینکا کے اظہار تشویش

Published

on

rahul,priyanka

کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اترپردیش کی انچارج اورجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے 21 دن کے لاک ڈاو¿ن کے دوران کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پیدل اپنے اپنے گھر وں کوجانے پرمجبور لوگوں کے حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انہیں ٹرانسپورٹ مہیا کراکر کر مطلوبہ مقام تکپہنچانے یا پھر لاک ڈاو¿ن کی مدت تک انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسز گاندھی نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ پیدل سینکڑوں کلومیٹر دور واقع اپنے گھروں کو جا رہے لوگوں کے مسئلے پر ان کی توجہ دلائی اور کہا کہ حکومت کو ا ن لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا بندوبست کرنا چاہیے۔
راہل گاندھی نے ہفتہ کو لوگوں سے ان مزدوروں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا”آج ہمارے سینکڑوں بھائی بہنوں کو بھوکے پیاسے اپنے کنبوں سمیت اپنے گاو¿ں کی جانب پیدل جانا پڑ رہا ہے۔ اس مشکل راستہ پر آپ میں سے جو بھی انہیں کھانا پانی-آسراسہارا دے سکے، مہربانی کر کے یہ کریں ۔ کانگرس کارکنوں اوررہنماوں سے مدد کی خاص اپیل کرتا ہوں، جے ہند“۔
مسز واڈرا نے کہا”یوپی-بہار کی طرف پیدل ہی اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے مزدوروں کی حالت دیکھی نہیں جاتی۔ بیرون ملک میں پھنسنے پر لوگوں کو گھر لایا جاتا ہے۔ ان مزدوروں کو بھی گھر جانے کی خواہش ہے۔ یوپی کانگریس’موٹروے ٹاسک فورس‘ بنا کر ان کی مدد کر رہی ہے، مگر حکومت کے تعاون کے بغیر ان کی مدد ممکن نہیں ہے“۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا”ہزاروں غریب خاندان سمیت یوپی – بہار پیدل جانے کو مجبور، کہہ رہے ہیں کورونا وائرس سے نہیں تو بھوک سے مر جائیں گے۔ کیا اتنے بڑے انسانی المیہ کا کوئی جواب نہیں۔ کیا بسیں نہیں دے سکتے جو انہیں گھر چھوڑ سکے“۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایف ڈی اے کا جوگیشوری میں ایک کاسمیٹکس فروخت کرنے والے اسٹاک پر بڑا چھاپہ، بغیر لیبل والا ٹوائلٹ صابن ضبط کیا گیا

Published

on

major-raid

ممبئی : فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)، گریٹر ممبئی ڈویژن کی ایک ٹیم نے میسرز جے کے صابن بازار، 10/11، قادر اسماعیل اسٹیٹ، مومن کالونی کے قریب، پٹیل اسٹیٹ روڈ، جوگیشوری (مغربی)، ممبئی – 400102 پر ایک بڑا چھاپہ مارا۔ 14 جولائی 2026 کو کیے گئے آپریشن کے دوران، یہ دیکھا گیا کہ بغیر لیبل والے ٹوائلٹ صابن کو ذخیرہ کیا جا رہا تھا اور اسٹیبلشمنٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ صابن میں قانونی معلومات کا فقدان تھا جیسے بیچ/لاٹ نمبر، تیاری کی تاریخ، ‘پہلے استعمال’ کی تاریخ، مینوفیکچرنگ لائسنس نمبر، اور مینوفیکچرر کا نام اور پتہ۔ ایسی لازمی لیبلنگ کے بغیر کاسمیٹکس فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔اس آپریشن کے دوران تقریباً 10,93,692 مالیت کا ٹوائلٹ صابن ضبط کیا گیا، اور جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تجزیہ کے لیے دو نمونے جمع کیے گئے۔ اس کیس کے ملزم نبی اللہ ہیں اور ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ “فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شہریوں کی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ قانون کے مطابق لیبلنگ کے بغیر کسی بھی کاسمیٹک مصنوعات کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب کرنا ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ ایسی مصنوعات کے ماخذ، معیار اور حفاظت کی تصدیق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لہٰذا، خلاف ورزی کرنے والے مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کنندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ تکارام منڈھے، کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، مہاراشٹر ریاست نے دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے آئی ایم آئی ایم گوونڈی کارپوریٹر کے شوہر عتیق خان ایک سال کیلئے شہر بدر، سوشل میڈیا پر عوام سے انتہائی جذباتی اپیل اور معذرت

Published

on

Atiq-Khan

ممبئی : مہاراشٹر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور گوونڈی سے کارپوریٹر کے شوہر عتیق خان کو ممبئی پولیس نے ایک سال کیلئے تڑی پار شہر بدر کر دیا ہے۔ عتیق خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں یہ کہا ہے کہ انہیں ممبئی شہر و مضافات سے ایک سال کیلئے شہر بدر کر دیا گیا ہے, اس لئے وہ زیر التواء کاموں یا علاقہ میں دورہ کرنے سے قاصر رہیں گے۔ ایک سال تک ان کی علاقہ میں عدم موجودگی کے سبب عوام یا طلباء کو تعلیمی دشواری ہوتی ہے, تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہے۔ پولیس نے عتیق خان پر تشدد اور فساد برپا کرنے کا کیس درج کیا تھا, اسی مناسبت سے انہیں تڑی پار کیا گیا ہے۔ اس لئے ایک سال تک ان کے علاقہ میں داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس تڑی پار حکمنامہ کی پابندی کا اطلاق آج ہوگا۔ اس لئے عتیق خان نے انتہائی جذباتی ویڈیو تیار کر کے سوشل میڈیا پر عوام سے معذرت بھی طلب کی ہے اور عوامی خدمت کے جذبہ کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی گوونڈی میں قرض لینے پر قتل سے سنسنی

Published

on

policeline

ممبئی : ممبئی کے گوونڈی علاقہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازع میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں حدود میں ایم ایچ ڈی ڈے اے کالونی میں مقیم ریاض شیخ 24 سالہ کو ملزم نے قتل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ مقتول اور ملزم کے گھریلو تعلقات ہے, اس نے ملزم سے قرض لیا تھا, اسی دوران ملزم نے تیز دھار ہتھیار سے ریاض شیخ کا قتل کر دیا۔ اس قتل کے بعد علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی مقتول اور ملزم کے خاندان کے خاندانی مراسم بھی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کی تصدیق ممبئی پولیس کے ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان