Connect with us
Saturday,31-May-2025
تازہ خبریں

سیاست

شہریت ترمیمی بل کولے کر13 دسمبرکو ہوگا ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں منظم احتجاج : مولانا ندیم صدیقی

Published

on

ممبئی (نامہ نگار )
شہریت ترمیمی بل 2019 جن بنیادوں پرپارلیمنٹ میں منظور کی گئی ہے وہ نہ صرف آئین اور دستور کے خلاف ہے بلکہ ملک کے سیکولر کردار کو ختم کرنے والی ہے،ایک ایسے ملک جہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں وہاں مذہبی بنیاد پر تفریق کرنا ملک کی جمہوریت اور سیکولرزم کے خلاف ہے،یہ ایک انتہائی خطرناک بل ہے اس متعصبانہ غیر دستوری بل کی مخالفت میں کھڑا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔یہ با تیں آ ج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی نے جمعیۃ علماء کی جا نب سے آئندہ کل جمعہ کے دن شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں ممبئی سمیت مہا راشٹر بھر میں منعقد ہو نے والے احتجاجی مظاہرہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہیں ہیں۔
دفتر جمعیۃ علماء مہا راشٹر (واقع زین العابدین بلڈنگ بھنڈی بازارممبئی)سے جاری اپنے بیان میں مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ فرقہ پرست حکومت کے یکے بعد دیگر اقلیت مخالف فیصلوں کی وجہ سے مسلمان انتہائی نازک حالات سے دو چار ہیں اور خوف و مایوسی کے عالم میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں، حکومتی اور عدالتی سطح پر صادر ہوئے حالیہ فیصلوں کی وجہ سے ملک کا سیکولر کردار خطرے میں ہے،گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ”قومی شہریت ترمیمی بل“ جو مذہب کی بنیاد پر منظور کی گئی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے اس میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ قانونی نقطہ نظر سے تمام افراد چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انھیں شامل کرنا چاہئیے تھا،شہریت ترمیمی بل میں مسلم سماج کو شامل نہ کرنا ملک کے آئین اور دستور کے خلاف ہے،جس کی بنیاد پر ہمیں یہ بل منظور نہیں ہے اور ہم اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔
مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے کے ذمہ داروں خصوصا امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری (صدر جمعیۃ علماء ہند) اور قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند) نے ملک کے دستور اور اس کی روایا ت کے معارض”شہریت ترمیمی بل“2019 (CAB)کے خلاف 13 دسمبر 2019 بروز جمعہ ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان اور فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے تمام ضلعی، شہری، تعلقوں کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ 13دسمبر 2019 کو جمعیۃ علماء کی جا نب سے اپنے اپنے علاقوں میں خاموش اور پر امن”احتجاجی مظاہرہ“کا انعقاد کریں،اس موقع پر اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بازو میں کالی پٹی ضرور باندھیں،اور کلکٹر،ڈپٹی کلکٹر اور تحصیلدار کو میمورنڈم دیں،انہوں نے عامۃ المسلمین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا امتیاز مذہب و مسلک اس احتجاجی مظاہرہ میں امڈتے سیلاب کی طرح شرکت کریں۔مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔جمعیۃآفس نمبر:022.23712323 ٭ مولوی عتیق الرحمن 9930523437 ٭ مولانا سہیل احمد قاسمی: 9167989203 حافظ روح اللہ 913747902

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس ڈی سی پی کے داخلی تبادلے دتہ نلاوڑے زون ۱۰ اور اسلم شیخ زون ۶ مقرر

Published

on

Aslam Shaikh

ممبئی : ممبئی پولس میں داخلی تبادلے کئے گئے ہیں, جس کے تحت زون ۳ میں کرشنا کانت اپادھیائے کو منتقل کیا گیا ہے, وہ اس سے قبل پولس ہیڈکوراٹر ون میں تھے۔ زون ۱۰ میں ڈی سی پی ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے کا کی منتقلی کی گئی ہے اور سچن گنجال کو پروینٹیو میں منتقل کیا گیا ہے۔ مہیش چمٹے پروٹیکشن سے زون ۱۲، زون ۶ نوناتھ ڈھولے کو انٹی نارکوٹکس سیل، زون ۷ وجئے کانت ساگر کو سمندر تحفظ پورٹ زون، پرسانت پردیسی منترالیہ ٹریفک ساؤتھ، نمیت گویل ایل اے سے ایس ٹی ایف ای او ڈبلیو، زون ۳ دتاترے کامبلے ایس بی ون، پرشوتم کراڈ سائبر کرائم، اسلم شیخ کو زون ۶ منتقل کیا گیا۔ راکیش اولا زون ۷، راج تلک روشن ڈٹیکشن کرائم برانچ سمیت ڈی سی پی کا داخلی تبادلہ کیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولیس میں بڑا تبادلہ : متعدد ڈی سی پی افسران کے تقرر و تبادلے

Published

on

mumbai police

ممبئی، 30 مئی 2025 — ممبئی پولیس کے اسٹیبلشمنٹ بورڈ کی 30 اپریل 2025 کو ہونے والی میٹنگ میں اہم انتظامی فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رینک کے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔

حصہ ‘اے’ – ممبئی پولیس کے اندر تبادلے :

  1. کرشن کانت اوپادھیائے، جو اس سے قبل ہیڈکوارٹر-1 میں تعینات تھے، اب زون 3 کے ڈی سی پی ہوں گے۔
  2. دتہ کشور سلگڑے، جو پرہیبیشن اور نارکوٹکس شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 10 میں تعینات کیا گیا ہے۔
  3. مہیش بھانوشالی چمٹے، جو تحفظاتی محکمہ میں تھے، کو زون 11 کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے۔
  4. نرائن دھکڑے، جو زون 6 میں تھے، اب خصوصی جرائم برانچ میں تعینات کیے گئے ہیں۔
  5. وجے کانت نامدیو سمار، کو زون 7 سے تبادلہ کر کے پورٹ پولیس ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
  6. پراشانت اشوک داس پردیسی، جو منتریالیہ سیکیورٹی سنبھال رہے تھے، اب ٹریفک (جنوب) کے انچارج ہوں گے۔
  7. نینت گوکھلے کو خصوصی فورس یونٹ (اے ٹی ایس/نکسل مخالف یونٹ) میں تعینات کیا گیا ہے۔
  8. وکاس کاوڈے، جو زون 9 میں تھے، اب خصوصی شاخ 2 میں مقرر کیے گئے ہیں۔
  9. پروشتم رام راو کالے، جو جرائم شاخ 1 میں تھے، کو اندھیری کرائم برانچ میں منتقل کیا گیا ہے۔
  10. سلیم بھا. گلاٹے کو زون 10 سے عام جرائم برانچ میں بھیجا گیا ہے۔

حصہ ‘بی’ – ممبئی سے باہر سے ممبئی میں تبادلے :

  1. سمیر ارشد شیخ، جو ستارا پولیس میں تعینات تھے، کو زون 6 کا ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے (تاریخ : 23/04/2025)۔
  2. راکیش آل، جو اکولا میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 7 میں ڈی سی پی بنایا گیا ہے (تاریخ : 26/04/2025)۔
  3. راج تلک روشن، جو اسسٹنٹ پولیس کمشنر (قانون و نظم)، مہاراشٹرا ریاست ممبئی میں تھے، کو انکشافات ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے (تاریخ : 27/04/2025)۔

تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں اور اس کی اطلاع سینئر دفتر (پی ایس-3) میں جمع کروائیں۔ یہ تبادلہ پولیس کے مختلف زونز اور شعبوں میں نئی قیادت لانے کی کوشش ہے تاکہ شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جا سکے۔

Continue Reading

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com