جرم
بی جے پی لیڈر کے ٹرسٹ اور نامعلوم سرکاری عہدیداروں کے خلاف سی بی آئی کی ایف آئي آر درج

مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے کٹھوعہ میں واقع آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ اور محکمہ جنگلات اور محصولات کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف جعلسازی کے ذریعہ زمین حاصل کرنے کی ابتدائی تفتیش (پی ای) شروع کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کی ہے۔
یہ ٹرسٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر چودھری لال سنگھ چلارہے ہیں۔ جمعرات کے روزیہاں سی بی آئی کے ذرائع نے اس اطلاع کی تصدیق کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ناجائز فائدہ حاصل کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ کے محکمہ محصولات اور محکمہ جنگلاتی کے نامعلوم عہدیداروں نے سرکاری / جنگلات کی زمین کی خرید و فروخت کی اجازت دی اور ٹرسٹ نے اس کا فائدہ اٹھایا۔
سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کو جموں وکشمیر زراعتی اصلاحات ایکٹ 1976 کے تحت چھوٹ کے زمرہ میں شمار کرنے کے لئے پیش کیا گیا تھا ، جس میں محصولات اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت تھی۔
تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا کہ ٹرسٹ نے اس قانون کے تحت اراضی کو فروخت کرنے سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت بڑی اراضی حاصل کی ہے۔
صرف یہی نہیں بی جے پی کےلیڈر کے ٹرسٹ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن (پی آئی ایل) نمبر 19/2011 کے تحت 9 جون 2015 کو دائر حلف نامے میں غلط معلومات بھی دی ہیں۔
جرم
کرلا وی بی نگر اقدام قتل کے مطلوب ملزمین تھانہ جنگل سے گرفتار

ممبئی کرلا ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن نے دو جرائم پیشہ غنڈوں کو ممبئی سے متصلہ تھانہ کے جنگل سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 13 مئی رات ساڑھے 11 بجے شکایت کنندہ رکشہ والے کو پیسہ دے کر اپنے گھر کی جانب آرہا تھا, کہ جرائم پیشہ غنڈہ دتہ منگیش پاٹل عرف شیرو، مہیش کرشنا مہارانہ عرف پانڈا نے راستہ پر شکایت کنندہ کے ساتھ دھکا دے کر گالی گلوج شروع کردی, جب اس کا بہنوئی اور والد نے تنازع ختم کرنے کی کوشش کی تو شیرو نے بہنوئی پر چاپڑ سے وار کر دیا اور پانڈا نے شکایت کنندہ کے والد پر قاتلانہ حملہ کر کے قتل کی کوشش کی, اس معاملہ میں پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
اس معاملہ میں زون 5 کے ڈی سی پی گنیش گاوڑے کی ہدایت پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی اور دونوں مفرور ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ٹیم کو اطلاع ملی کہ دونوں ملزمین تھانہ کے جنگل میں ہے, یہاں پولیس نے ملزم دتہ منگیش پاٹل عرف شیرو 30 سالہ اور منیش سناتن ساہو عرف چنٹو 24 سالہ کو گرفتار کر لیا, ان ملزمین کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اور ڈی سی پی گنیش گاوڑے کی سر براہی میں انجام دی گئی۔ سنیئر انسپکٹر رویندر سر ساگر نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف کئی مقدمات درج ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمین کی تلاش کے بعد اسے گرفتار کیا ہے, ان دونوں ملزمین نے علاقہ میں دہشت پیدا کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
جرم
داعش پونے کے سلیپر سیل کے دو مشتبہ مفرور انعام یافتہ ملزمین ممبئی ائیرپورٹ سے گرفتار

ممبئی قومی سلامتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دو مفرور و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت کالعدم داعش دہشت گرد تنظیم کے سلیپر ماڈیول کے ارکان کے طور پر کی گئی ہے، 2023 میں پونے، مہاراشٹر میں آئی ای ڈیز کی ساخت اور جانچ سے متعلق ایک کیس میں دو افراد، جن کی شناخت عبداللہ فیاض شیخ ڈائپر والا اور طلحہ خان کے نام سے ہوئی ہے، کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹی 2 پر بیورو آف امیگریشن نے اس وقت روک لیا, جب انہوں نے جکارتہ، انڈونیشیا سے بھارت واپس جانے کی کوشش کی، جہاں وہ روپوش تھے۔ اس کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمین گزشتہ دو سالوں سے فرار تھے اور ان کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت، ممبئی کی طرف سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ این آئی اے نے بھی نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملزمان کی معلومات کے لئے 3-3 لاکھ روپے انعام بھی رکھا تھا۔
ان افراد کی مجرمانہ سازش سے متعلق ہے، اس کے ساتھ ساتھ داعش پونے کے آٹھ دیگر سلیپر ماڈیول ممبران پہلے ہی گرفتار اور عدالتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کی سازش کی تھی جس کا مقصد تشدد اور دہشت گردی کے ذریعہ ملک میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کے لئے آئی ایس آئی ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑ کر ہندوستان کے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنا تھا۔ یہ دو افراد، دوسرے گرفتار ملزمان کے ساتھ پہلے ہی چارج شیٹ کر چکے ہیں، پونے کے کونڈھوا میں عبداللہ فیاض شیخ کے کرائے پر لیے گئے مکان سے آئی ای ڈیز جمع کرنے میں مصروف تھے۔ 2022-2023 کی مدت کے دوران انہوں نے ان احاطے میں ایک بم بنانے اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور اس میں حصہ لیا، اس کے علاوہ ان کی طرف سے بنائے گئے آئی ای ڈی کو جانچنے کے لیے کنٹرول شدہ دھماکہ بھی کیا۔
این آئی اے، جو کہ ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کے پرتشدد اور مذموم ہندوستان مخالف دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے، اس سے قبل اس کیس کے تمام 10 ملزمان کو یو اے (پی) ایکٹ، دھماکہ خیز مواد ایکٹ، اسلحہ ایکٹ اور آئی بی سی کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ کیا گیا تھا۔ عبداللہ فیاض شیخ اور طلحہ خان کے علاوہ کیس میں گرفتار دیگر افراد کی شناخت محمد عمران خان، محمد یونس ساکی، عبدالقادر پٹھان، سیماب ناصر الدین قاضی، ذوالفقار علی بڑودوالا، شمل ناچن، عاکف ناچن اور شاہنواز عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جرم
منشیات فروشوں کے خلاف ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، دو گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ 5 نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 4 کروڑ روپے کی ایم ڈی اور منشیات ضبط کی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ نصف شب جوگیشوری بس اسٹاپ پر دو افراد منشیات فروشی کی غرض سے آنے والے ہیں, جس پر کرائم برانچ یونٹ 5 کے انچارج گھنشیام نائر نے جال بچھا کر دو افراد کو یہاں سے زیر حراست لیا اور ان کے قبضے سے تلاشی کے دوران 2 کلو منشیات ایم ڈی برآمد ہوئی, جس کی عالمی بازار میں قیمت 4 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ان دونوں کو بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جن دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے, اس میں ایک کی عمر 44 سال اور دوسرے کی 29 سال بتائی جاتی ہے, دونوں ڈرگس فروشوں کی گرفتاری کے بعد اب کرائم برانچ نے ان سے تفتیش شروع کردی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا ان ڈرگس فروشوں نے اتنے بڑے پیمانے پر ڈرگس کہاں سے لایا تھا, اور ان کے ساتھ مزید کتنے افراد ڈرگس کے کاروبار میں ملوث ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا