Connect with us
Tuesday,07-October-2025
تازہ خبریں

سیاست

15,مئی تک اسکول، کالج، شاپنگ مال اور سنیما گھر بند ہی رہیں گے

Published

on

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ہوگی یا نہیں، اس سلسلے میں ابھی کچھ بھی اعلان مرکزی حکومت کے ذریعہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن 7 اپریل کو کورونا معاملہ کو دیکھ رہے جی او ایم (گروپ آف منسٹرس) کی میٹنگ میں کئی بات پر غور و خوض کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ اس گروپ نے 15 مئی تک اسکول و کالج، مال اور سبھی مذہبی سرگرمیوں کو بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ جی او ایم کا کہنا ہے کہ حکومت 21 دنوں کے لاک ڈاؤن میں توسیع کرے یا نہ کرے، لیکن 15 مئی تک اسکول، کالج، مال اور سبھی مذہبی سرگرمیاں بند رکھنا ضروری ہے ورنہ کورونا پر قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔
دراصل جی او ایم کورونا معاملے پر براہ راست پی ایم مودی کو مشورہ دیتا ہے اور اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت جلد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت والے جی او ایم نے یہ طے کیا ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں، شاپنگ مال اور تعلیمی اداروں کو 14 اپریل کے بعد کم از کم چار ہفتہ تک سرگرمی شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اپریل کو ہوئی جی او ایم کی میٹنگ میں شامل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن، مرکزی وزیر ریل پیوش گویل، وزیر برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان، اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر سمیت شامل تقریباً سبھی مرکزی وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر طرح کی سرگرمیوں کو اس مشکل وقت میں جاری رکھنا مناسب نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طور سے کورونا معاملہ کو دیکھنے کے لیے بنائے گئے جی او ایم کا مشورہ ہے کہ مذہبی مراکز اور شاپنگ مال سمیت ایسے مقامات پر جہاں لوگوں کی زیادہ حاضری ہوتی ہے، اس کی ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان مقامات کو مستقبل قریب میں معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شاپنگ مال اور مذہبی مقامات پر جانے کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر سخت اقدام کیے جانے کی بات بھی میٹنگ میں ہوئی، کیونکہ اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں جس کی وجہ سے کورونا پر کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔یہ بات بھی قابل۔ذکر ہیکہ کابینی وزراء کی گروپ میٹنگ جو کہ مرکزی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت ؟یں ہوئی اس میٹنگ میں بھی سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا گیا اگر ہندوستانی عوام اس نقطہ کو سمجھ لے تو ممکن ہے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرنے کی نوبت نہ آئے-

سیاست

آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو سے ماحول خراب کرنے کی سازش، کریٹ سومیا نے ٹریفک روک اسٹیکر چسپاں کیا، حالات کشیدہ، کیس درج کرنے سے پولس کا انکار

Published

on

Kirit Somaiya

ممبئی ؛ ممبئی کے کرلا علاقہ میں کریٹ سومیا نے آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسٹیکر کو لے کر ایک مرتبہ پھر تنازع پیدا کیا اور آئی لو محمد بنا آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کیا, جس سے ٹریفک نظام بری طرح سے متاثر ہوا. پولس نے اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے, آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو کی آڑ میں ملک اور ممبئی شہر میں ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے کریٹ سومیا نے کہا کہ پولس نے آئی لو محمد کے اسٹیکر جبرا لگانے پر کوئی کیس درج نہیں کیا, لیکن جب ہم نے آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کیا تو اس پر پولس نے نوٹس ارسال کی. اس کے ساتھ کریٹ سومیا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں دھمکی موصول ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر ایم پی سنجے دینا پاٹل اور یوبی ٹی لیڈر محسن نے دھمکی دی ہے, جس کے خلاف پولیس تفتیش کررہی ہے. انہوں نے پولس پر بھی جانبداری کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں آئی لو مہادیو کا اسٹیکر ہی چسپاں کیا جائے گا۔ کریٹ سومیا نے اس سے قبل آئی لو محمد کے مسئلہ پر زہر افشانی کرتے ہوئے اسے دادا گیری اور غنڈہ گردی قرار دیا تھا. اس دوران کریٹ سومیا نے آج ادھو ٹھاکرے، شرد پوار کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے. آئی لو مہادیو اور آئی لو محمد کی آڑ میں کرلا کا ماحول اور نظم ونسق خطرہ میں ہے جبکہ پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے. اب کرلا میں حالات پرامن ہے, لیکن فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار ہے۔ کرلا میں کریٹ سومیا کے دورہ کے دوران کارکنان نے ٹریفک روک کر ہر ہر مہادیو کا فلک شگاف نعرہ بلند کیا. جبکہ کریٹ سومیا سے یہ دریافت کیا گیا کہ وہ ملنڈ میں آئی لو مہادیو کا اسٹیکر چسپاں کرنے کے بجائے کرلا کا رخ کیوں کیا, اس پر کریٹ سومیا خاموش ہو گئے۔

Continue Reading

سیاست

بہار کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی انتخابی گہما گہمی ہے۔ میئرز، میونسپل کونسل کے صدور، اور چیئرمینوں کے لیے تحفظات کا اعلان کیا گیا ہے – فہرست دیکھیں۔

Published

on

Maharashtra-Poll

ممبئی : بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں بڑی انتخابی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے ریاست کے میونسپل کارپوریشنوں میں میئر، 247 میونسپل کونسل چیئرپرسن اور 147 سٹی چیئرپرسن کے عہدوں کے لیے تحفظات کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ وہ 31 جنوری 2026 تک ممبئی بی ایم سی سمیت پوری ریاست میں بلدیاتی انتخابات کرائے ۔ ممبئی اور ریاست کے دیگر تمام بلدیاتی اداروں کے انتخابات 2017 میں ہوئے تھے۔ نتیجتاً ریاست میں بلدیاتی انتخابات آٹھ سال بعد ہوں گے۔ یہ ایک بار پھر حکمراں مہاوتی (عظیم اتحاد) اور مہا وکاس اگھاڑی (عظیم اتحاد) کے درمیان سخت جنگ دیکھ سکتا ہے۔

ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیر کو ریاست کی 247 میونسپل کونسلوں اور 147 نگر پنچایتوں کے میئر کے عہدوں کے لیے ریزرویشن کا اعلان کیا گیا۔ ریزرویشن قرعہ اندازی اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقد کی گئی تھی، جس میں کئی اہم شہروں میں میئر کے عہدے خواتین کے لیے محفوظ کیے گئے تھے۔ قرعہ اندازی کی صدارت وزیر مادھوری مشال نے کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس ریزرویشن کے مطابق بہت سے موجودہ اور خواہشمند امیدواروں کو اب اپنے مستقبل کا سیاسی راستہ طے کرنا ہوگا۔ ریزرویشن قرعہ اندازی کے مطابق میئر کے عہدے کے لیے مختلف کیٹگریز کی خواتین کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں جس سے مقامی سیاست میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔ 67 نگر پریشدوں میں سے 34 سیٹیں او بی سی خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ 33 نگر پریشدوں میں سے 17 سیٹیں درج فہرست ذات کی خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ ریاست کی 64 اہم نگر پریشدوں میں میئر کا عہدہ کھلی خواتین کے زمرے کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔ نگر پنچایتوں کے لیے جنرل ویمن ریزرویشن (37 سیٹیں): نگر پنچایتوں میں عام خواتین (کھلی خواتین) کے لیے درج ذیل سیٹیں محفوظ کی گئی ہیں۔

Continue Reading

سیاست

گوونڈی شیواجی نگر میں نیا پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، مہاراشٹر ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا پولس کمشنر دیوین بھارتی سے مطالبہ

Published

on

Abu-Asim..

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے شیواجی نگر حلقہ میں ایک نیا پولس اسٹیشن قیام کا مطالبہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے انہوں نےکہا کہ پرانا پولس اسٹیشن کو مہاڈا میں منتقل کیا گیا ہے جس سے ایس ایم ایس کمپنی کے علاقے سے پولس اسٹیشن پہنچنے میں کافی دشواری ہوتی ہے اور نصف گھنٹہ اور ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے ایسے میں شیواجی نگر حلقہ میں نیا پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے شیواجی نگر اور گوونڈی علاقہ میں نشہ ، جرائم اور دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ہی یہاں کی آبادی میں بھی اضافہ ہوا ہے آبادی کے تناسب سے پولس اسٹیشن کا قیام ضروری ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے پولس اسٹیشن اور اہلکاروں کی موجودگی ندارد ہے انہوں نے کہا کہ پولس کمشنر دیوین بھارتی نے بتایا ہے کہ پولس بھرتی کے بعد پولس اسٹیشن کا قیام اور پولس اسٹیشنوں میں افرادی قوت کی تعیناتی ہوگی اس کے ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے پولس اسٹیشن کے قیام کےساتھ مقامی انتظامیہ کے فنڈتقسیم پر بھی بھیدبھاؤ کا الزام عائد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی کارپوریشن اور بی ایم سی کا الیکشن منتخب نہیں ہوا ہے یہاں سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرس ہے لیکن انہیں فنڈ کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے لیکن جو شندے گروپ میں شامل ہوتا ہے اسے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے یہ سراسر ناانصافی ہے اوراس لئے فنڈ مساوی تقسیم کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو جھوپڑپٹی علاقہ سے کوئی سروکار نہیں ہے پولس کی موجودگی والکشور اور ملبارہل اور کف پریڈ میں رہے گی لیکن جھوپڑپٹی علاقوں میں پولس کی موجودگی نہیں ہوتی ہے اور ان کی کمی ہے اس لئے جو بیٹ چوکی گوونڈی میں ہم نے اپنے فنڈ سے تعمیر کروائی ہے وہ بھی خالی ہے اس میں پولس اہلکار ندارد ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com