سیاست
بجٹ عوامی مسائل کا حل پیش کرنے سے عاری:مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مرکزی حکومت کی جانب سے سنیچر کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے بجٹ کو 130 کروڑ عوام کو مایوس کرنے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند پونجی پتیوں اور دھنا سیٹھوں کو چھوڑ کر ملک کی غریب،ایماندار اور محنت کش عوام کی بڑھتے ہوئے مسائل کا کوئی حل نہیں پیش کیا گیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے سنیچر کو یہاں مرکزی بجٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی،غریبی و بے روزگاری وغیرہ ملک کے سب سے بڑی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیش کئے گئے بجٹ میں بڑھتے ہوئے مسائل کا کوئی حل نہیں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی پریشان 130 کروڑ عوام کھانے کے لئے روٹی۔دال مانگ رہی ہے۔ حکومت اس کا بھی صحیح انتظام نہیں کرپارہی ہے۔ لوگوں کے پاس نہ تو کام ہے اور نہ ہی کسان و مزدور جیسے محنت کش لوگوں کو ان کی محنت کا مناسب عوض مل رہا ہے۔لوگوں کے ہاتھوں میں اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی بازار میں ڈیمانڈ ہے جس سے ملک کی پوری معاشی حالت کافی خستہ ہے۔ اس کا صحیح حل اس بجٹ میں ڈھونڈھنا کافی مشکل ہے۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اس بجٹ میں زیادہ تر روزگار کے مواقع کی کمی ہے۔ یہ ااج ملک کی اولین ضرورت ہے۔ یہ بجٹ اس عوامی تشویش سے عاری دکھائی دیتا ہے۔اس بجٹ میں ملک کی 130 کروڑ کی عوام کے لئے روزگار کے ذریعہ سے آٹا ۔دال فراہم کرنے کی موزوں تدابیر اختیار نہیں کئے گئے ہیں۔جو کہ کافی تشویش ناک ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ انکم ٹیکس میں تھوڑی راحت دی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ کافی سخت شرائط عائد کئے گئے ہیں۔ یہ چھوٹ چھوٹ آسان اور بغیر کسی شرط کے ہوتی تو بہتر ہوتا۔ساتھ ہی بینکوں میں صرف پانچ لاکھ روپئے تک کی جمع پوری رقم ہی محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔بینک میں عوام کی باقی جمع پونجی غیر محفوظ ہے۔ایسا کیوں؟۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری عوام کے دکھ درد کو دور کرے گا یہ ممکن نظر نہیں آتا۔صرف سرکاری املاک کو فروخت کرتے رہنے سے ملک و عوام کا بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔ یہ غور کرنے کی بات ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
قانونِ عبادت گاہ 1991 پر ممبئی میں اہم مذاکرہ، ملک کے مشترکہ ورثے، امن و بھائی چارے اور دستوری اقدار کے تحفظ پر زور

ممبئی: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت بوج شالہ۔ کمال مولا مسجد مقدمے کے تناظر میں سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ممبئی کے تاریخی اسلام جمخانہ، میرین لائنز میں ایک اہم عوامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا عنوان “عبادت گاہوں کی قسمت ایکٹ, 1991” رکھا گیا تھا، جس میں ملک کے نامور قانون دانوں، مؤرخین، ماہرینِ تعلیم اور سماجی دانشوروں نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس اہم اجلاس کی صدارت معروف مؤرخ، مصنف اور سماجی مفکر پروفیسر ڈاکٹر رام پونیا نی نے کی، جبکہ پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ریٹائرڈ) اقبال احمد انصاری مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ اجلاس میں معروف مؤرخ پروفیسر حسنین رضوی، سینئر ایڈوکیٹ مہیر دیسائی، سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان، فادر فریزر مسکارینہاس (سینٹ زیویئرز کالج)، درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید سرور چشتی، مولانا زاہد رضا رضوی اور ٹائمز آف انڈیا کے سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر محمد وجیہ الدین سمیت متعدد اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں جسٹس (ریٹائرڈ) اقبال احمد انصاری نے ہندوستانی دستور کی روح، عدالتی توازن اور ملک میں سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جبکہ پروفیسر حسنین رضوی نے تاریخی حقائق اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فادر فریزر مسکارینہاس نے مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان مکالمہ، بھائی چارہ اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔ مقررین نے کہا کہ قانونِ عبادت گاہ 1991 مذہبی مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے اور ملک میں امن و سکون قائم رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی اصل شناخت اس کی کثرت میں وحدت، رواداری، گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ ورثے میں پوشیدہ ہے، اور اس ورثے کا تحفظ ہر ہندوستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پروگرام کا آغاز ایڈوکیٹ سید جلال الدین، قومی صدر سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں سلطان ملدار (صدر مہاراشٹر) اور ارشد امیر (صدر ممبئی) کی خصوصی کاوشیں قابلِ ستائش رہیں۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن غفار خان صاحب، ایڈیٹر ظفر صدیقی، عثمان خان لالہ سمیت شہر کی ممتاز سماجی، تعلیمی، مذہبی، سیاسی اور تجارتی شخصیات کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک میں امن، بھائی چارے، اتحاد، سماجی یکجہتی اور دستوری اقدار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بیڑ ضلع پرلی میں توحید کا قتل، ملزمین پر مکوکا اور یو اے پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا ابوعاصم کا مطالبہ

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بیڑ میں توحید قتل کیس کی تحقیقات کےلئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے پرلی ضلع بیڑ میں توحید کے قتل کے بعد لاش کو کار سے ۱۵ کلو میٹر فاصلہ پر ایک ریلوے ٹریک پر پھینک دیا گیا تھا ۳۱ مئی کو توحید کا قتل کیا گیا تھااور اسے ریلوے ٹریک پر لاکر پھینک دیا گیا تھا اس قتل کو حادثہ اور خود کشی بتا نے کی کوشش کی گئی تھی توحید کا دودنوں سے کوئی سراغ نہیں ملا تھا جب اہل خانہ پولیس اسٹیشن پہنچے تو توحید کی لاش کی شناخت کی توحیدکے قتل سے قبل ملزمین نے اسے فون بھی کیا تھا اس کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور دستیاب بھی ہے۔ ان دونوں ملزمین گورو ویاس اوررشی کیش نے یہ وائرل پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ توحید گزشتہ کئی دنوں ان کےلئے درد سر بن گیا تھاتوحید کے قتل پر ہمیں فخر ہے ہم مسجد کو بم سے اڑا دیں گے اس قسم کا تبصرہ بھی ملزمین نے کیا ہے اس معاملہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن اس کے پس پشت سازش کا شبہ ہے کیونکہ بااثر نوجوان۔ توحید کا قتل میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے جس طرح سے توحید کے قتل کو انجام دیاگیا اس میں ایک منظم سازش ہے اس لئے اس معاملہ میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر اس کی انکوائری ہوہ اور ملزمین کے خلاف مکوکا اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو تاکہ مزید حقائق سامنے آئے۔ اس معاملہ میں آج مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی سدا نند داتے سے بھی ابوعاصم اعظمی نے میمورنڈم دے کر اس معاملہ میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد ڈی جی پی نے ضروری اقدامات اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔
سیاست
پنجاب کی خواتین کو یکم جولائی کو تین ماہ کی تنخواہ ملے گی، کانگریس نے اروند کیجریوال کے دعوے پر حملہ کیا

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘ماون دھیان ستکار یوجنا’ کے تحت پنجاب میں خواتین کو یکم جولائی کو ان کا اعزازیہ ملے گا۔ اس دوران کانگریس لیڈر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے اس اسکیم پر سوال اٹھائے ہیں۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر لکھا، “پنجاب کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ یکم جولائی کو تین ماہ کی تنخواہ بیک وقت ان کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔ عام زمرے کی ہر خاتون کو 3000 روپے ملیں گے، اور درج فہرست ذات کی ہر خاتون کو 4500 روپے ملیں گے، اگر ہر خاندان کی ایک عورت اس سے زیادہ ہے۔ یہ دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔”
کانگریس لیڈر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، “یکم جولائی تک صرف آٹھ دن باقی ہیں۔ کیا پنجاب کی خواتین کو وہ 51,000 روپے ملیں گے جو ان پر پچھلے 51 مہینوں سے واجب الادا ہیں؟ یہ تقریباً 3,000 روپے نہیں ہیں۔ یہ 51,000 روپے کے بارے میں ہے جس کا پنجاب میں ہر اہل عورت سے وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن پنجاب کی خواتین اب بھی 2022 میں کیے گئے وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہی ہیں، ہمیں 3000 روپے واجب الادا ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پنجاب حکومت نے ‘ماون-دھیان ستکار یوجنا’ کے تحت خواتین کے لیے اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے ریاست کے عام زمرے کی خواتین کو ماہانہ 1,000 روپے اور درج فہرست ذات (ایس سی) زمرے کی خواتین کو 1,500 روپے ماہانہ ملیں گے۔ پہلی قسط کے طور پر، تین مہینوں (اپریل، مئی اور جون) کی رقم یکم جولائی کو براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
