سیاست
پونے میں لیڈر کے بیٹے کے استقبالیہ میں اڑی قواعد کی دھجیاں، ممبئی کے پب میں پارٹی، ہم (غیر) ذمہ دار !

اتوار کے روز مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کے پیش نظر اگر کورونا ہدایت نامے پر عمل نہیں کیا گیا تو 8 دن میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اس کے لئے انہوں نے ‘میں ذمہ دار’ مہم کا اعلان کیا تھا۔ اس کے باوجود، ممبئی اور ریاست کے دیگر حصوں میں لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رہنمایانہ اصولوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ممبئی میں لاک ڈاؤن کی دفعہ 188 کی خلاف ورزی کرنے پر 3 پبوں کے خلاف اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک کارروائی کی گئی۔ اسی اثناء میں اتوار کی رات پونے میں سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجئے مہاڈک کے بیٹے کی شادی کے استقبالیہ میں بہت سے بڑے قائدین بغیر کسی ماسک کے تصویر کھنچواتے ہوئے دکھائی دیئے۔
بی ایم سی نے اندھیری (مغربی) میں واقع ‘اربر’ ڈسکو پب، الوشن پب اور ایمیسٹ پب کے آپریٹرز کے خلاف امبولی پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہاں رات دیر گئے تک پارٹیاں چل رہی تھی۔ جب بی ایم سی کے عہدیداروں نے یہاں چھاپہ مارا تو لوگوں کو کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا۔ زیادہ تر لوگوں نے تو ماسک بھی نہیں لگائے تھے۔ بی ایم سی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اجیت پاپٹوار نے ان پبوں کے آپریٹرز کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس افسر کلدیپ وہٹکر نے بتایا کہ کوئی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
پونے میں دھننجئے مہاڈک کے بیٹے کی شادی کے استقبالیہ میں دیویندر فڑنویس، چندرکانت پاٹل، ہرشوردھن پاٹل، سنجے راؤت اور شرد پوار جیسے سینئر قائدین نے شرکت کی۔ یہاں کوئی سماجی فاصلہ نہیں تھا اور 200 سے زیادہ افراد کا ہجوم تھا۔ تاہم، نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے اتوار کی رات سے ہی پونے میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا تھا۔
(جنرل (عام
ممبئی : مانخورد میں 32 سالہ دہی ہانڈی شریک کی موت، شہر بھر میں 30 افراد زخمی

ممبئی میں ہفتہ کو دہی ہانڈی کی تقریبات کے دوران ایک سانحہ دیکھنے میں آیا جب مہاراشٹر نگر، مانخورد میں بال گووندا پاٹھک سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شریک ایک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس واقعہ کی اطلاع دوپہر 3 بجے کے قریب دی گئی اور اس کی تصدیق شتابدی اسپتال، گوونڈی نے کی۔ متوفی، جس کی شناخت جگموہن شیوکرن چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جی+1 کی پہلی منزل سے دہی ہانڈی کی رسی باندھ رہا تھا جب وہ گھر کی گرل کے اندر گر گیا۔ اس کے گھر والے اسے شتابدی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اس مہلک حادثے کے علاوہ، شہر بھر میں گووندا کے کئی شرکاء انسانی اہرام اور دیگر جشن کی سرگرمیوں کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے۔ سہ پہر 3 بجے تک، ہسپتالوں نے کل 30 زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔ ان میں سے 18 کیسز کوپر ہسپتال میں رپورٹ ہوئے جہاں 12 افراد زیر علاج رہے اور 6 کو فارغ کر دیا گیا۔ سیون اسپتال میں، چھ زخمی گووندوں کو داخل کرایا گیا، جن میں سے تین کا علاج چل رہا ہے اور باقی کو ابتدائی دیکھ بھال کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ نائر ہسپتال میں مزید چھ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے ایک شخص اب بھی زیر علاج ہے اور پانچ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ دن بھر کی تقریبات کے دوران مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 15 کو طبی امداد ملتی رہی, جبکہ دیگر 15 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ شہری حکام نے بتایا کہ مانخورد کے واقعے کے علاوہ، جشن کے دوران شہر میں کسی اور بڑے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی وکرولی بارش کا قہر چٹان کھسکنے سے دو کی موت، ایک کی کنبہ کے چار افراد ملبہ میں دب گئے دو کی حالت مستحکم بیٹی اور باپ کی موت

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش نے اپنا قہر برپا کیا ہے۔ یہاں کوہ کے دامن میں مقیم ایک ہی کنبہ کے چار افراد پہاڑی کی چٹان کھسکنے کے سبب زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال لیجایا گیا, جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر باپ بیٹی چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تین بجے کے قریب جن کلیان سوسائٹی، ورشا نگر، وکھرولی پارک سائٹ، وکھرولی (ڈبلیو) علاقہ میں پہاڑی چٹان کھسکنے کے بعد گھر ملبہ میں تبدیل ہو گیا۔
پہاڑی علاقے سے مٹی اور چٹان کھسک کر ایک جھونپڑی پر گر گیا جس کی وجہ سے 4 زخمی افراد کو راجا واڑی اسپتال بھیج دیا گیا۔فائر بریگیڈ اور پولس عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخموں کو راجا واڑی اسپتال میں داخل کیا ڈاکٹر نکھل اے ایم او، راجواڑی ہسپتال سے ملی تفصیل کے مطابق زخمیوں میں سے 02 کی موت ہوئی اور 02 کی حالت مستحکم ہے۔ جن میں شالو مشرا ایف/19 سال، مردہ لایا گیا،سریش مشرا ایم /50 سالہ مردہ لایا گیا۔ آرتی مشرا ایف/45 سال، ٹراماوارڈ میں داخل، رتوراج مشرا ایم /20سالہ، ٹراما وارڈ میں داخل کیا ہے, دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، یقیہ دو کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں بی ایم سی پر لاپروائی کا الزام عائد کیا جارہا ہے، جبکہ بی ایم سی کا کہنا ہے کہ کوہ کے دامن میں مقیم مکینوں کو پہلے ہی نوٹس ارسال کی جاتی ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی میں موسلادھار بارش، ریڈ الرٹ، نشیبی علاقے زیر آب

ممبئی میں موسلادھار بارش کے سبب پولس اور بی ایم سی نے الرٹ جاری کیا ہے, اس کے ساتھ ہی بی ایم سی نے ۵ گھنٹے کی شدید بارش کے سبب ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں گزشتہ پانچ گھنٹے کی بارش میں کئی علاقے زیر آب ہو گئے اور کے ساتھ ہی بی ایم سی کا عملہ بارش کے دوران سرگرم اور فعال ہے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔ وہ مقامات جہاں کل 15 اگست 2025 کی رات 11 بجے سے آج 16 اگست 2025 کی صبح 5 بجے تک سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی (5 گھنٹے
(بارش ملی میٹر میں ریکارڈ کی گئی)
شہر
پرتکشا نگر میونسپل اسکول، شیو144
ورلی سیفیس میونسپل اسکول 137
دادر ورکشاپ 137
دادر فائر ڈیپارٹمنٹ 135
راوالی کیمپ 135
مغربی مضافات
مارول فائر ڈیپارٹمنٹ 216
ناریل واڑی اسکول، سانتا کروز 213
چکلا میونسپل اسکول، اندھیری 207
مالپا ڈونگری میونسپل اسکول، اندھیری – 204
کے ویسٹ ڈویژن آفس – 195
مشرقی مضافات
ٹیگور نگر میونسپل اسکول، وکرولی 21
بلڈنگ پروپوزل آفس، وکھرولی ویسٹ 211
این ڈویژن آفس 20
رمابائی میونسپل اسکول، گھاٹ کوپر204
ایم سی ایم سی آر، پوائی – 200
شہری ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں یہ اپیل بی ایم سی نے کی ہے بارش کے سبب عام شہری زندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے آج (16 اگست 2025) ممبئی میٹرو پولیٹن سٹی ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
اس تناظر میں میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر منتظم بھوشن گگرانی نے جوائنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، میونسپل کارپوریشن کے تمام انتظامی محکموں (وارڈز) کے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر اپنے متعلقہ دفاتر میں حاضر رہنے اور رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیز ضرورت کے مطابق مناسب ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ دوسری طرف موسلادھار بارش کے سبب ممبئی پولس بھی الرٹ پر ہے ممبئی پولس نے کہا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے۔ ممبئی میں بارش کا پانی جمع ہونے اور دہی ہانڈی کے منڈپ اور شامیانہ کے سبب وکرولی میں بسوں کا روٹ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ موسلادھار بارش کا اثر ممبئی کے شہریوں کی لائف لائن ٹرین خدمات پر بھی ہوا ہے۔ تینوں لائنیں پر بارش کے سبب ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئی۔ ممبئی میں رک رک کر بارش کا سلسلہ دراز ہے۔ بارش کی وجہ سے عام شہری زندگی بھی مفلوج ہو گئی اور مسافر بے حال ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا