سیاست
مومن اور ملحد دونوں کو ہندوستان میں یکساں آئینی، سماجی حقوق اور تحفظات حاصل : مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ جبراً تبدیلیِ مذہب، کسی بھی مذہب اور عقیدے کی تشہیر کا پیمانہ نہیں بن سکتا۔ یہ بات انہوں نے آج نئی دہلی میں مسیحی برادری کے سرکردہ افراد کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔ آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مومن اور ملحد دونوں کو ہندوستان میں یکساں آئینی، سماجی حقوق اور تحفظات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جہاں ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی، جین، بدھ، پارسی، یہودی، بہائی، دنیا کے تقریباً تمام مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں، وہیں ہندوستان میں کروڑوں لوگ ہیں، جو مذہب میں یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں تمام مذاہب کے تہوار ایک ساتھ مِل جُل کر منائے جاتے ہیں۔ ہمیں اس مشترکہ وراثت اور طاقت کو مضبوط رکھنا ہے۔ روا داری ہماری تہذیب ہے، اور بقائے باہمی ہماری ثقافت ہے۔ اس کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ ہندوستان کی روح کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کے سبھی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں، ان کے مذہبی، سماجی، معاشی، تعلیمی حقوق کا تحفظ ہی ملک کی “کثرت میں وحدت” کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روا داری کی ثقافت اور بقائے باہمی کی ورا ثت کو کسی بھی حالت میں کمزور نہیں ہونے دینا ہے۔ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی مذہبی تعصب اور عدم برداشت کا شکار نہیں ہو سکتا، کیونکہ جہاں ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا روحانی مذہبی علم کا مرکز ہے، وہیں یہ ”سروا دھرم سمبھاؤ“ اور ”واسو دیو کٹومبکم“ کے لیے بھی تحریک کا ذریعہ ہے۔
وزیر مملکت برائے اقلیتی امور، مسٹر جان بارلا، قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سردار اقبال سنگھ لالپورہ، محترمہ رینوکا کمار، سکریٹری، برائے وزارتِ اقلیتی امور، آرچ بشپ انیل جوزف، بشپ سبودھ سی۔ منڈل اور ملک بھر سے مذہبی، سماجی، تعلیم، صحت، آرٹ کلچر وغیرہ کے سرکردہ افراد موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس ڈی سی پی کے داخلی تبادلے دتہ نلاوڑے زون ۱۰ اور اسلم شیخ زون ۶ مقرر

ممبئی : ممبئی پولس میں داخلی تبادلے کئے گئے ہیں, جس کے تحت زون ۳ میں کرشنا کانت اپادھیائے کو منتقل کیا گیا ہے, وہ اس سے قبل پولس ہیڈکوراٹر ون میں تھے۔ زون ۱۰ میں ڈی سی پی ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے کا کی منتقلی کی گئی ہے اور سچن گنجال کو پروینٹیو میں منتقل کیا گیا ہے۔ مہیش چمٹے پروٹیکشن سے زون ۱۲، زون ۶ نوناتھ ڈھولے کو انٹی نارکوٹکس سیل، زون ۷ وجئے کانت ساگر کو سمندر تحفظ پورٹ زون، پرسانت پردیسی منترالیہ ٹریفک ساؤتھ، نمیت گویل ایل اے سے ایس ٹی ایف ای او ڈبلیو، زون ۳ دتاترے کامبلے ایس بی ون، پرشوتم کراڈ سائبر کرائم، اسلم شیخ کو زون ۶ منتقل کیا گیا۔ راکیش اولا زون ۷، راج تلک روشن ڈٹیکشن کرائم برانچ سمیت ڈی سی پی کا داخلی تبادلہ کیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولیس میں بڑا تبادلہ : متعدد ڈی سی پی افسران کے تقرر و تبادلے

ممبئی، 30 مئی 2025 — ممبئی پولیس کے اسٹیبلشمنٹ بورڈ کی 30 اپریل 2025 کو ہونے والی میٹنگ میں اہم انتظامی فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رینک کے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔
حصہ ‘اے’ – ممبئی پولیس کے اندر تبادلے :
- کرشن کانت اوپادھیائے، جو اس سے قبل ہیڈکوارٹر-1 میں تعینات تھے، اب زون 3 کے ڈی سی پی ہوں گے۔
- دتہ کشور سلگڑے، جو پرہیبیشن اور نارکوٹکس شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 10 میں تعینات کیا گیا ہے۔
- مہیش بھانوشالی چمٹے، جو تحفظاتی محکمہ میں تھے، کو زون 11 کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے۔
- نرائن دھکڑے، جو زون 6 میں تھے، اب خصوصی جرائم برانچ میں تعینات کیے گئے ہیں۔
- وجے کانت نامدیو سمار، کو زون 7 سے تبادلہ کر کے پورٹ پولیس ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
- پراشانت اشوک داس پردیسی، جو منتریالیہ سیکیورٹی سنبھال رہے تھے، اب ٹریفک (جنوب) کے انچارج ہوں گے۔
- نینت گوکھلے کو خصوصی فورس یونٹ (اے ٹی ایس/نکسل مخالف یونٹ) میں تعینات کیا گیا ہے۔
- وکاس کاوڈے، جو زون 9 میں تھے، اب خصوصی شاخ 2 میں مقرر کیے گئے ہیں۔
- پروشتم رام راو کالے، جو جرائم شاخ 1 میں تھے، کو اندھیری کرائم برانچ میں منتقل کیا گیا ہے۔
- سلیم بھا. گلاٹے کو زون 10 سے عام جرائم برانچ میں بھیجا گیا ہے۔
حصہ ‘بی’ – ممبئی سے باہر سے ممبئی میں تبادلے :
- سمیر ارشد شیخ، جو ستارا پولیس میں تعینات تھے، کو زون 6 کا ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے (تاریخ : 23/04/2025)۔
- راکیش آل، جو اکولا میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 7 میں ڈی سی پی بنایا گیا ہے (تاریخ : 26/04/2025)۔
- راج تلک روشن، جو اسسٹنٹ پولیس کمشنر (قانون و نظم)، مہاراشٹرا ریاست ممبئی میں تھے، کو انکشافات ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے (تاریخ : 27/04/2025)۔
تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں اور اس کی اطلاع سینئر دفتر (پی ایس-3) میں جمع کروائیں۔ یہ تبادلہ پولیس کے مختلف زونز اور شعبوں میں نئی قیادت لانے کی کوشش ہے تاکہ شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جا سکے۔
جرم
پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا