Connect with us
Friday,19-December-2025

جرم

پونچھ اور کٹھوعہ میں سرحدوں پر گولہ باری، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

Published

on

kashmir jang

جموں و کشمیر کے سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کو قریب پونے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر جمعے کی شب قریب دس بجے ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعے کی شب قریب دس بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ صبح کے قریب پونے چار بجے تک جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے گرنام اور کرول کرشنا علاقوں میں قائم چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

جرم

ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

Published

on

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

Published

on

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com