Connect with us
Friday,03-April-2026

سیاست

بی جے پی کی خرید فروخت کی کوشش کبھی پوری نہیں ہوگی: گہلوت

Published

on

Chief-Minister-Ashok-Gehlot

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس متحد ہے اور وہ بی جے پی کی خرید فروخت کی ناپاک حرکتوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔
مسٹر گہلوت نے آج یہاں ادے پور سے جے پور واپسی پر میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے تمام ایم ایل اے متحد ہیں اور ہم تینوں سیٹیں جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے حکومت بچانے میں ساتھ تھے، یہ تو راجیہ سبھا کا الیکشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، وہ کبھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو کبھی محکمہ انتخابات کو شکایات بھیج رہے ہیں اور آخر میں خرید فروخت میں بھی فیل ہوگئے ہیں کیونکہ کانگریس متحد ہے اور ان کی ہارس ٹریڈنگ کی ناپاک حرکتیں کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی نے بھی اینٹی کرپشن بیورو کو خبردار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آخر میں جیت سچ کی ہوگی اور سچ ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی کوششیں کام نہیں آ رہی کیونکہ پورا ملک سمجھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے اور ملک میں تشدد کا ماحول ہے اور پوری دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے، ان کے ترجمان کس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گہلوت راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر ادے پور میں کانگریس اور اس کے حمایت یافتہ ایم ایل ایز کی باڑ لگانے میں ایم ایل اے اور کانگریس امیدواروں اور لیڈروں سے بات چیت کے بعد جے پور واپس لوٹ آئے ہیں۔

بزنس

اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو ‘گڈ فرائیڈے’ کے لیے بند، ایکوئٹی سے لے کر اشیاء تک تمام شعبوں میں تجارت معطل۔

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹیں آج، جمعہ، 3 اپریل، 2026 کو گڈ فرائیڈے کی وجہ سے بند ہیں۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں کوئی تجارتی سرگرمی نہیں ہوگی۔ یہ اپریل کے مہینے کی پہلی اور اس ہفتے کی دوسری چھٹی ہے۔ اس سے پہلے 31 مارچ کو مہاویر جینتی کی وجہ سے بازار بند تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کے چھٹی والے کیلنڈر کے مطابق، جمعہ کو ایکویٹی سیگمنٹ، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، کرنسی ڈیریویٹوز، این ڈی ایس-آر ایس ٹی، اور سہ فریقی ریپو سیگمنٹس کے ساتھ ساتھ کموڈٹی ڈیریویٹیوز اور الیکٹرانک گولڈ رسیپٹس (ای جی آر) سیگمنٹس میں ٹریڈنگ مکمل طور پر معطل رہے گی۔ سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ریلیف یہ ہے کہ مارکیٹ معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی اور تمام تجارتی سرگرمیاں پیر، 6 اپریل کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی، کیونکہ 4 اور 5 اپریل بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو پڑتے ہیں۔ عالمی سطح پر بڑی مارکیٹیں بھی گڈ فرائیڈے کی وجہ سے بند رہیں گی۔ امریکہ سمیت کئی ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو بند رہیں گی جس سے عالمی تجارت متاثر ہوگی۔ کموڈٹی مارکیٹ کی بات کریں تو ملک کی معروف ایکسچینج ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) بھی آج مکمل طور پر بند رہے گی۔ صبح اور شام دونوں سیشنوں میں تجارت معطل رہے گی، جس کے نتیجے میں سونا، چاندی، خام تیل، تانبا اور دیگر دھاتوں میں کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ اسٹاک مارکیٹ میں اپریل میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں۔ آج گڈ فرائیڈے کے بعد اگلی چھٹی 14 اپریل کو ہوگی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر۔ 2026 میں اسٹاک مارکیٹ کی کل 20 تعطیلات طے کی گئی ہیں، جن میں سے چار ہفتے کے آخر میں ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ باقاعدہ تجارتی اوقات کے دوران مارکیٹ کل 16 دنوں کے لیے بند رہے گی، جن میں سے پانچ پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر، آج سرمایہ کاروں کے لیے مکمل چھٹی ہے، اور مارکیٹ کی سرگرمیاں صرف اگلے تجارتی دن، پیر کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : خود ساختہ وی آئی پی کے خلاف ٹریفک پولس کی کارروائی، ۸ گاڑیوں کی بتیاں اور سائرن ضبط، ٹریفک محکمہ کی رجسٹریشن منسوخی کی سفارش

Published

on

traffic-police

ممبئی : ٹریفک پولس نے خودساختہ اہم اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بلا کسی اجازت کے وی آئی پی کلچرل فلش بتی اور سائرن کے استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے, اس میں ایسی گاڑیوں اور بتیوں پر کاروائی کی گئی جو خود کو وی آئی پی ثابت کرنے کے لیے گاڑیوں پر بتیاں لگاتے تھے. خصوصی مہم کے تحت یکم اپریل اور ۲ اپریل کو پولس نے شہر میں گاڑیوں پر جبرا سرخ، نیلا، پیلا اور پیلا دیم لائٹ فلش لائٹ کی گاڑیوں پر تنصیب کرنے والوں پر کارروائی کی ہے. اس دوران ۸ گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد لائٹ بتیاں ضبط کی گئیں اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت جرمانہ کی بھی کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوئی پرائیوٹ گاڑیوں پر دیم لائٹ کی تنصیب کرتا ہے تو اس کے گاڑی کا رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ زائد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک محکمہ اس گاڑی کا رجسٹریشن منسوخی کی سفارش آر ٹی او کو کرے گی۔ ٹریفک پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کوئی پرائیوٹ گاڑی پر لال بتی صرف فلش لائٹ نظر آتی ہے تو وہ اس کی شکایت ٹریفک پولس یا ایکس ٹوئٹر ہنڈل پر کر سکتے ہیں۔ ٹریفک میں ان گاڑیوں سے خلل پیدا ہوتی ہے ایسی متعدد شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد ٹریفک محکمہ نے یہ کارروائی کی ہے۔ ممبئی شہر میں یہ کارروائی اب جاری رہے گی۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

یو اے ای نے ایرانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر پابندی عائد کر دی

Published

on

UAE

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے نئی سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جن کے تحت انہیں ملک میں داخل ہونے یا اس کے ہوائی اڈوں کے ذریعے دیگر ممالک کے لیے ٹرانزٹ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تازہ ہدایات کے مطابق ایئر لائنز کے نظام میں ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے باعث ایرانی شہری اب یو اے ای کے لیے پروازیں بک نہیں کر پا رہے اور نہ ہی دبئی یا ابوظہبی جیسے اہم ٹرانزٹ مراکز استعمال کر سکتے ہیں۔ ویزا اور سفری قواعد کے ذریعے اس پابندی کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

اگرچہ یہ پابندی وسیع دکھائی دیتی ہے، تاہم کچھ افراد کو اس سے استثنا حاصل ہو سکتا ہے۔ ان میں طویل مدتی رہائشی ویزا رکھنے والے، خصوصی اجازت یافتہ افراد یا وہ لوگ شامل ہو سکتے ہیں جن کے یو اے ای میں خاندانی یا پیشہ ورانہ روابط ہیں۔ ایسے معاملات میں اضافی جانچ پڑتال اور منظوری درکار ہو سکتی ہے۔

حکام نے اس پابندی کو مستقل قرار نہیں دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر ایک عارضی اقدام ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تحت احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔

اس فیصلے سے بہت سے ایرانی مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر وہ افراد جو بین الاقوامی سفر کے لیے یو اے ای کو ایک اہم ٹرانزٹ مرکز کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ ایئر لائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سفری اہلیت کی جانچ کریں اور فی الحال متبادل راستوں پر غور کریں۔

صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی سے قبل تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان