Connect with us
Sunday,29-March-2026

سیاست

بی جے پی نے مفادعامہ کے کاموں سےدشمنی کررکھی ہے : اکھلیش

Published

on

akhilesh yadav

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے مفاد عامہ کے کاموں سے دشمنی کر رکھی ہے۔

مسٹر یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی کی سوچ شاید یہ ہے کہ جب جھانسہ دے کر حکومت بنائی جاسکتی ہے، اور چار سال تک چلائی جاسکتی ہے تو کام کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ بی جے پی نے یہ طے کر لیا ہے کہیں بھی غلطی سے بھی ترقیاتی کام نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے سب سے بڑا دھوکہ کسانوں کو دیا ہے۔ قرض معافی کا جھوٹا ناٹک کرنے کے بعد اب بہانے بنا کر کسان سمان ندھی میں دی گئی رقم کی وصولی کرنے میں مشغول ہے۔ بی جے پی کی زراعت مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بندیل کھنڈ کے پریشان سینکڑوں کسانوں نے خودکشی کرلی۔کڑاکے کی ٹھنڈ میں بھی غازی پور سرحد پرکسان تحریک کر کے تینوں کالے قوانین کو واپس لئے جانے اور ایم ایس پی پر قانون بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مسٹر یادونے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ آدھے من سے کیا گیا کام کبھی پورا نہیں ہوتا ہے۔ نفرت کی سیاست کرنے والی بی جے پی حکومت سماج وادی حکومت میں شروع کئے گئے پوروانچل ایکسپریس وے چار سال میں بھی نامکمل ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ سماج وادی حکومت میں جھانسی میڈیکل کالج میں 500 بستروں کے اسپتال کے لئے بجٹ جاری کردیا گیا تھا اور تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا تھا۔ اس پر ایک ارب 88 کروڑ روپئے خرچ ہوچکے تھے لیکن بی جے پی حکومت نے کام کو رکوا دیا۔

سابق وزیر و رکن پارلیمان محمد اعظم خان کی کوششوں سے قائم کی گئی مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو نام ونشان مٹانے کا کام منظم سازش کے تحٹ بی جے پی اقتدار میں چل رہا ہے۔ ایس پی اقتدار میں سرکاری یونیورسٹیوں کے جدید کاری کا کام ہوا تھا اور امیٹی، بینیٹ اور ایرا جیسے پرائیویٹ یونیورسٹیاں شروع ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تین مہینے کے اندر شکچھا متروں کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ اپنے سنکلپ پتر میں کیا تھا، لیکن 4 سال ہوگئے ابھی تک ان کے مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ کانپورکو اسمارٹ سٹی بنانے کا حال بھی بے حال ہے۔ اسمارٹ سٹی کے نام پر سڑکوں پر گڈھے ہی گڈھے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافرآئے دن حادثوں کا شکار ہوتے ہیں۔ گائیں ٹھنڈے میں ٹھٹرنے اور بھوکا رہنے کو مجبور ہیں۔ پوری ریاست میں گایوں اور ان کے قبیل کے مویشیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ سڑکوں پرگڈھا سے پاک مہم کب چلی اور کب ختم ہوگئی پتہ بھی نہیں چلا۔ عوام بی جے پی کی اس دھوکہ دھڑی کا جواب سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں دیں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی نگر میں عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد، تعلیم کے ساتھ ہنرمندی بھی کامیابی کی کلید : ابوعاصم

Published

on

Abu Asim..

ممبئی : تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے آج مانخورد شیواجی نگر کے گیتا وکاس ہال میں ایک عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں علاقے کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سینکڑوں طلباء اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

سیشن کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیرئیر گائنڈنس کے ماہرین نے طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے روایتی ڈگریوں سے ہٹ کر آج دستیاب کیریئر کے نئے اور ابھرتے ہوئے اختیارات کی وضاحت کی۔ ماہرین نے مقابلہ جاتی امتحانات، فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز کے بارے میں طلباء کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں ہے, بچوں کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو مستقبل میں آپ کے لیے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عظیم مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ مہارت کی ترقی وہ کلید ہے جو آپ کو مالی طور پر خود مختار اور بااختیار بنائے گی۔پروگرام کے اختتام پر، طلباء نے ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔ مقامی باشندوں اور والدین نے ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات غریب اور متوسط ​​گھرانوں کے بچوں کو صحیح راستے کا انتخاب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل زیبا ملک اور شبانہ خان نے کی۔ طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے: دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ہے افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے وزرا اعلیٰ سے جو میٹنگ کی ہے اس میں حالات تشفی بخش ہے بحرانی کیفیت کے باوجود ملک میں گیس اور دیگر تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے عوام افواہ نہ پھیلائیں اگر کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اس لئے سرکار نے ایکسائز میں کی شرح قیمت میں کمی کی ہے اور یہی رعایت کے سبب عوام کو راحت ملی ہے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہ پر وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سخت کاررروائی کی ریاستی وزرا کو ہدایت دی ہے جس کے بعد آج وزیر اعلی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گیس سمیت دیگر تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اس لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں تو تیل اور دیگر ذرائع کے سبب لاک ڈاؤن بند کی نوبت آچکی ہے یہاں ہفتہ واری کام کا شیڈول طے کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حالات ٹھیک ہے اس لئے افواہ نہ پھیلائی جائے اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اس لئے وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدگمانی نہ پھیلائیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ڈیلیوری گاڑی سے 27 گیس سلنڈر چوری، تحقیقات جاری

Published

on

ممبئی: ایران اور اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بعد اچانک گیس سلنڈروں کا جھگڑا شروع ہو گیا۔ توانائی بحران کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، کاندیولی ویسٹ کے چارکوپ علاقے میں چوروں نے ڈلیوری گاڑی میں گھس کر 27 سلنڈر چوری کر لیے۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا۔ ملزمان نے گیس کی تقسیم کے لیے استعمال ہونے والے ٹیمپو کو نشانہ بنایا اور 5 بھرے اور 22 خالی سمیت 27 سلنڈر لے کر فرار ہوگئے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ چارکوپ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ شکایت کنندہ نند کمار رام راج سونی (35) جو ملاڈ ویسٹ کے جئے جنتا نگر کا رہنے والا ہے، گزشتہ سات سالوں سے چارکوپ میں شری جی گیس سروس کے ساتھ ڈیلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ٹیمپو کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو گھر گھر ایل پی جی سلنڈر فراہم کرتا ہے۔ 25 مارچ کو، نند کمار نے اپنا روزانہ ڈیلیوری کا کام مکمل کیا اور رات 11 بجے کے قریب گھر واپس آنے سے پہلے ٹیمپو کو چارکوپ کے علاقے میں کھڑا کیا۔ گاڑی اگلے دن تقسیم کے لیے سلنڈروں سے لدی ہوئی تھی۔ جب وہ 26 مارچ کی صبح 8 بجے کے قریب اسی مقام پر واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور پیچھے کا تالا ٹوٹ گیا۔ جانچ کرنے پر نند کمار کو پتہ چلا کہ تمام سلنڈر چوری ہو گئے ہیں۔ چوری شدہ سلنڈروں کی کل قیمت تقریباً 15,500 روپے بتائی جاتی ہے۔ ابتدا میں، نند کمار نے اپنے ساتھی کارکنوں سے یہ معلوم کرنے کے لیے رابطہ کیا کہ آیا سلنڈر کہیں اور منتقل کیے گئے ہیں، لیکن جب انھیں کوئی اطلاع نہیں ملی تو انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ مشکوک افراد کو گاڑیوں کے ساتھ پکڑا گیا ہے اور ان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چوری شدہ سلنڈروں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کار اسکریپ مارکیٹس اور گیس کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک سے منسلک افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان