Connect with us
Tuesday,31-March-2026

سیاست

بی جے پی کو مدھیہ پردیش کے عوام کی کوئی فکر نہیں: کانگریس

Published

on

kamal

کانگریس نے کہا ہے کہ جس وقت پوری دنیا کووڈ-19 کی وبا سے نبرد آزما ہے تو پورے ملک اور دنیا میں مدھیہ پردیش ہی شاید واحد ریاست ہوگی جہاں مشکل کی اس گھڑی میں نہ وزیر صحت ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ عوام کو ان کی قسمت پر چھوڑ دیا دیا گیا۔
انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 23 مارچ کی رات اچانک وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے حلف لیا اور اگلے دن سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔ جن اراکین اسمبلی کو بی جے پی کرناٹک لے گئی، انھیں اب تک واپس نہیں لایا جاسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے حکومت بنانے کے لیے اراکین اسمبلی کو کرناٹک میں قیدی بنایا اور انھیں 16 مارچ کو استعفیٰ دینا پڑا۔ اس کا خمیازہ یہاں (مدھیہ پردیش) کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جن کے لیے آج تک کوئی وزیر صحت نہیں ہے، کوئی وزیر داخلہ نہیں اور نہ ہی کوئی کابینہ ہے۔
مسٹر کمل ناتھ نے کہا،’ محکمہ صحت کے اہلکاروں میں سب سے زیادہ 45 اہلکار کرونا پازیٹیو ہیں، یہاں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کورونا پازیٹیو ہیں۔

بزنس

مہاویر جینتی کے موقع پر منگل کو اسٹاک مارکیٹ بند ہے، اجناس کی مارکیٹ میں تجارت شام کو ہوگی۔

Published

on

ممبئی، ہندوستان کی اسٹاک مارکیٹ مہاویر جینتی کے موقع پر منگل کو بند ہے۔ نتیجتاً، بی ایس ای اور این ایس ای پر کوئی خرید، فروخت، یا تصفیہ کی کارروائیاں نہیں ہوں گی۔ سرمایہ کاروں کو اب اگلے تجارتی دن، بدھ، اپریل 1، 2026 تک انتظار کرنا پڑے گا، جب بازار عام طور پر دوبارہ کھلیں گے۔ اگرچہ یکم اپریل کو مارکیٹیں دوبارہ کھلیں گی اور تجارت معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائے گی، لیکن یہ دن “تصفیہ کی چھٹی” ہو گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار حصص کی خرید و فروخت کر سکیں گے، لیکن پے ان اور پے آؤٹ، یعنی فنڈز اور حصص کی اصل تصفیہ ایک ہی دن نہیں ہوگی بلکہ بعد میں مکمل ہوگی۔ مہاویر جینتی کی وجہ سے کموڈٹی مارکیٹ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) کا صبح کا سیشن مکمل طور پر بند رہے گا، یعنی دن کے وقت کوئی ٹریڈنگ نہیں ہوگی۔ تاہم، تجارت شام 5:00 بجے سے رات 11:30 بجے تک دوبارہ شروع ہوگی۔ نیشنل کموڈٹی اینڈ ڈیریویٹوز ایکسچینج لمیٹڈ (این سی ڈی ای ایکس) پورے دن کے لیے بند رہے گا۔ دریں اثنا، نفٹی، جو نفٹی کا ابتدائی اشارہ دیتا ہے، صبح 9:10 بجے کے قریب تقریباً 1 فیصد یا 250 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,690 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جسے مارکیٹ کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈیوں کی بات کریں تو امریکی بازاروں میں مندی دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی 500 0.39 فیصد گرا، جبکہ نیس ڈیک 0.73 فیصد گر کر بند ہوا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی کمزوری رہی۔ نکی 100 پوائنٹس یا 0.23 فیصد گرا، ہینگ سینگ 50 پوائنٹس یا 0.24 فیصد سے زیادہ گرا، جبکہ کوسپی تقریباً 2 فیصد گر گیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ تقریباً 2.37 فیصد گر کر 104.84 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ یو ایس ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 2 فیصد گر کر 100.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یہ بھی واضح رہے کہ اس ہفتے سرمایہ کاروں کے لیے تجارت کے مواقع محدود رہیں گے۔ 31 مارچ کو چھٹی کے بعد، گڈ فرائیڈے کی وجہ سے مارکیٹ دوبارہ 3 اپریل 2026 (جمعہ) کو بند رہے گی۔ نتیجتاً، مارکیٹ پورے ہفتے میں پانچ تجارتی دنوں میں سے صرف تین کے لیے کھلے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑے عالمی بازار گڈ فرائیڈے کو بند رہیں گے۔ گڈ فرائیڈے کے بعد اگلی بڑی چھٹی 14 اپریل 2026 کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر ہوگی، جب اسٹاک مارکیٹ بند رہے گی۔ مزید برآں، 2026 میں، بازار مہاراشٹر کے دن، بقرعید، محرم، گنیش چترتھی، گاندھی جینتی، دسہرہ، دیوالی، گروپاروا اور کرسمس کے لیے بند رہیں گے۔ مسلسل تعطیلات کی وجہ سے اس ہفتے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھ سکتا ہے۔ لہذا، سرمایہ کاروں کو ان تعطیلات اور تصفیہ کے قواعد پر غور کرنا چاہیے جب وہ اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی مہاراج سڑک پر رات میں موسیقی بند، مکینوں کو پریشانی کے بعد عارضی طور پر شب میں رکاوٹیں

Published

on

ممبئی: شیواجی مہاراج سڑک پر اب رات کے وقت موسیقی بند رہے گی کیونکہ یہاں رکاؤٹیں کھڑی کر دی گئی ہے شور و غل کے سبب شہریوں کو پریشانی نہ ہو جبکہ جو موسیقی کی ڈیسیبل ہے وہ مقررہ حد پر ہی ہے۔ موسیقی کو پوری طرح سے ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف رات کے اوقات اس موسیقی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ ممبئی دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کناری روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر سنگیت مارگ (میلوڈی روڈ) کو بند یا ہٹایا نہیں گیا ہے۔ اس لیے رات کے وقت اس 500 میٹر لمبے راستے پر رکاوٹیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس روڈ پر دن کے وقت بھی باقاعدہ ٹریفک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ جب علاقے کے مکینوں کی شکایات کے مطابق تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہاں شور ڈیسیبل کی اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہے۔مختلف ذرائع ابلاغ دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر میلوڈی روڈ کے بارے میں خبریں شائع اور نشر کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے یہ وضاحت دی جارہی ہے۔ سرنگ سے نکلنے والی سڑک پر دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) کے شمالی چینل پر 500 میٹر لمبی میلوڈی روڈ بنائی گئی ہے۔ اس سڑک کو اس مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ شہری ڈرائیونگ کے دوران اور تفریح ​​کے لیے اس سڑک پر بننے والی موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تاہم اس میلوڈی روڈ پر گاڑیوں کے چلنے کے دوران پیدا ہونے والے شور سے مقامی مکینوں نے متعلقہ محکمے کو آگاہ کر دیا تھا۔مقامی رہائشیوں کے مطالبے کے مطابق، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ میلوڈی روڈ پر پیدا ہونے والا شور مکینوں کو پریشان ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے ۱۵۰ خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کیا, ایس آئی ٹی کی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشافات۔

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے اب تک ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یہ انکشاف ایس آئی ٹی کی تفتیش میں ہوئی ہے جس خاتون کے ساتھ اس نے جنسی زیادتی کی تھی جب متاثرہ کو ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شامل کیا تو اس کے بعد مزید نئے خلا صے ہوئے ہیں ایس آئی ٹی نے تفتیش کے دوران اس کا موبائل فون ضبط کیا ہے اس میں اس کے موبائل میں ڈھائی ہزار نمبر بھی ملے ہیں جو کوڈ فام میں تھے اس کے ساتھ ہی اشوک کھرات کی کروڑوں روپے کی جائیداد کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ اشوک کھرات سے متعلق تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں جنسی استحصال سے متعلق کئی ثبوت بھی جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے ڈھونگی بابا کا شکار متاثرین سے اپیل کی ہےکہ وہ اشوک کھرات کے خلاف شکایت درج کرائیں ان کے نام مخفی رکھا جائے گا۔ اشوک کھرات سے متعلق اہم دستاویزات بھی پولس کو ملے ہیں۔ کھرات کے دفتر اور ٹھکانے سے کئی ادویات کی بوتلیں اور گولیاں بھی ضبط کی گئی ہے ایس آئی ٹی کی ٹیم مسلسل چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے اشوک کھرات کی کونڈ کارنر علاقہ میں ایک جائیداد پر چھاپہ مار ا گیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ایس آئی ٹی یہ بھی معلومُ کر رہی ہے کہ آیا متاثرہ خواتین کے اس نے کہاں جنسی استحصال کیا اس متعلق بھی تفتیش جاری ہے آج ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ادویات کی بوتل ضبط کی متاثرہ خواتین کو لے کر ایس آئی ٹی مذکورہ بالا ٹھکانے پر پہنچا اشوک کھرات پر ۸ جنسی استحصال اور دو مالی معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اشوک کھرات کا دو موبائل ضبط کیا گیا ہے اس میں بااثر شخصیت کا نمبر ڈمی نمبر کے طور پر فٹ کیا گیا ہے اشوک کھرات کے متعدد بینک اکاؤنٹ کو بھی ایس آئی ٹی نے منجمد کیا گیا ہے موبائل فون لیپ ٹاپ سمیت دیگر دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں ملزم کی یکم اپریل تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان