Connect with us
Friday,15-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مہاراشٹر میں بھی بی جے پی آگے

Published

on

مہاراشٹر میں بھی بی جے پی اور اس کی اتحادی شیو سینا کانگریس سے بہت آگے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کو صرف کیرالہ، تمل ناڈو اور پنجاب میں کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔

اس برس 90 کروڑ ووٹرز انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جو کہ اس انتخاب کو دنیا کا سب سے بڑا انتخاب بناتے ہیں۔ 8،000 سے زائد سیاسی امیدواروں اور 670 سیاسی جماعتوں کی قسمت کا فیصلہ ووٹوں کی گنتی پر اٹکا ہوا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کا عمل پورے ملک میں تمام 542 سیٹیوں کے لیے ایک ساتھ شروع ہوا ہے اور یہ عمل کئی ادوار میں پورا ہو گا۔

ان انتخابات میں تقرہباً 60 کروڑ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں جو 39 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ ہیں۔ ابتدا میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوئی جو بیشتر فوجیوں کے ہوتے ہیں اور اس مرحلے کے بعد الیکٹرانک مشینوں کے ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔

حتمی نتائج کا اعلان مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب یا جمعہ کی صبح سے پہلے متوقع نہیں ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ کی مشین سے موصول ہونے والے نتائج کو پرنٹ بیلٹ سے ملانے والی اضافی جانچ پڑتال کا عمل ان میں تاخیر کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جن کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سنہ 2014 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئی تھی۔ اس بار بھی ان کا سامنا روایتی سیاسی حریف حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی اور ملک بھر میں طاقتور علاقائی حریفوں کے خلاف تھا۔

سنہ 2014 میں بی جے پی نے 282 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جو کہ گزشتہ 30 برسوں میں کسی بھی سیاسی جماعت کی سب سے بڑی جیت تھی جبکہ کانگرس کو صرف 44 نشستیں مل سکیں تھی جو ان کی بدترین شکست تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں انتظامی تبدیلیاں، کئی سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے

Published

on

IPS

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر پولیس محکمہ میں بڑے انتظامی رد و بدل کے تحت منوج کمار شرما کو ممبئی پولیس کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم 12th Fail کافی مشہور رہی تھی۔ سال 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اس سے قبل ممبئی میں پولیس ڈپٹی کمشنر زون-1 اور ایڈیشنل پولیس کمشنر (مغربی علاقہ) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں انیل کمبھارے، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (ٹریفک) کے عہدے پر فائز تھے، انہیں ممبئی کرائم برانچ کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2003 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیش پردھان اب ممبئی اکنامک آفینس ونگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی طرح سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر سوسیراج جےکمار، جو اس وقت مشترکہ پولیس کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں مہاراشٹر فورس-1 کا نیا اسپیشل انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جیاکمار اس سے قبل ممبئی پولیس میں پولیس ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیس کمشنر اور مشترکہ پولیس کمشنر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مالیگاؤں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ستیہ نارائن چودھری، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) کے عہدے پر تھے، انہیں اب ممبئی ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر پروین پڑوال، جو انسپکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ناسک رینج کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس محکمہ میں ہونے والے اس بڑے تبادلے کو قانون و انتظام، جرائم پر قابو، ٹریفک نظم و نسق اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عیدالاضحی کے پس منظر میں جانوروں کی نقل وحمل کے لیے ممبئی پولس کی ہیلپ لائن جاری

Published

on

Deonar-&-Fadnavis

ممبئی میں عید الاضحی کے پیش نظر جانوروں کے نقل و حمل کے لیے ممبئی پولس نے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے, تاکہ عید کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اگر راستہ میں جانوروں کی نقل و حمل میں کوئی پریشانی یا مسائل درپیش آتی ہے, تو ممبئی پولس کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر 8976754100 اور 022-22623054 پر رابطہ کرے۔ ممبئی میں پرامن عید الاضحی اور نظم و نسق کی بقا کیلئے ممبئی پولس نے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا ہے, تاکہ شرپسندوں پر بروقت کارروائی ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان