(جنرل (عام
بھیونڈی میونسپل اسکول کے معلم ساگر بھوئیر ریاستی سطح پر آدرش ٹیچر ایوارڈ سے نوازے گئے
بھیونڈی: مہاراشٹر راجیہ میونسپل کاونسل اور میونسپل کارپوریشن ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال ریاستی سطح پر آدرش ٹیچر ، آدرش ہیڈ ماسٹر ، اور آدرش اسکول کا سالانہ ایوارڈ تقسیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح اس سال بھی یوم اساتذہ کے موقع پر 2020-21 کے ریاستی سطح پر آدرش ٹیچر ایوارڈ بھیونڈی شہر میونسپل کارپوریشن شکشن منڈل کے پرائمری ایجوکیشن محکمہ میں اپنی بہترین خدمات انجام دینے والے آئیڈیل معلم ساگر ببن بھوئیر کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
واضح ہو کہ ساگر بھوئیر گزشتہ 12 برسوں سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن پرائمری ایجوکیشن محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے اسکول میں طلباء کی غلطیوں کو روکنے کے لئے مختلف سود مند اقدامات اٹھائے ہیں۔ طلباء اور والدین کے مابین خوشگوار تعلقات قائم ر ہیں اس لئے وہ ہر ایک کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ طلباء کی تعداد بڑھانے کے لئے انہوں نے بہت سے مصنوعی ترمیمات اور ایجادات کا اہتمام کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کے دسویں جماعت کے طلباء کو بنا کسی فیس کے مفت میں خصوصی رہنمائی گزشتہ کئی برسوں سے کر رہے ہیں۔ جو آج بھی میونسپل کارپوریشن شکشن منڈل کے زیرانتظام اسکول نمبر 2 ، شانتی نگر واقع اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طلباء کے چہیتے معلم کے طور سے وہ مشہور ہیں۔ دیہی علاقے کے لوگوں نے متعدد بار ان کے سماجی ، ثقافتی ، اور تعلیمی پروگرام میں انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ فنون اور کھیل کے میدان میں ان کا ایک اہم کردار ہے اور وہ خود ایک بین الاقوامی کھلاڑی اور اسپورٹس مین ہیں۔ ان کے تجربے سے کھیل کے میدان میں غریب طلباء کو فائدہ ہو اس لئے اسکول کے وقت کے اضافی وقت کے دوران غریب طلباء کو مفت کھیلوں کی تربیت دینا شروع کردی ہے۔ جس کا فائدہ میونسپل کارپوریشن کے غریب طلباء کو ہو اس لئے بہت سے طلباء نے ، کھوکھو ، لنگڑی ، کبڈی ، ایتھلیٹکس ، اس طرح میدان میں کھیلتے ہوئے بین الاقوامی اور قومی سطح پر میونسپل کارپوریشن اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ مذکورہ بالا قسم کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشن اساتذہ ایسوسی ایشن نے انہیں ریاستی سطح کے آدرش اساتذہ ایوارڈ سے یوم اساتذہ کے موقع پر نوازا ہے۔
جرم
مغربی بنگال فائرنگ اور بم دھماکہ میں ملوث تین مفرور ملزمین ممبئی سے گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ۷ مئی کو مغربی بنگال ہاوڑا میں فائرنگ اور بم دھماکہ میں مطلوب تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, مغربی بنگال کے شیبوپور پولس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اس میں مطلوب ملزمین ممبئی کے دیونار ایس آر اے کی بلڈنگ میں روپوش ہے اس بنیاد پر ۲۱ مئی کو کرائم برانچ نے یہاں چھاپہ مار کر تین مفرور ملزمین شمیم احمد عبدالرشید ۴۰ سال، جمیل اختر علی ۴۳ سالہ، آفتاب انور خورشید ۴۴ سالہ کو ممبئی میں گرفتار کر لیا۔ ان مفرور ملزمین پر شیبو پور پولس اسٹیشن میں کئی تقریبا ۵ معاملات بھی درج ہیں, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی باندرہ مسجد شہید، تشدد، احتجاجی مظاہرہ : پولس پر پتھراؤ کا الزام حالات کشیدہ امن برقرار 10 افراد گرفتار، مزید گرفتاریوں کے لئے آپریشن شروع

ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ریلوے کی زمین پر انہدامی کارروائی کے دوران حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے, جب یہاں واقع ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا مسجد کی شہادت پر مسلمانوں نے احتجاج کیا اور اسی دوران پولس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج کیا پولس پر مقامی مسلمانوں نے الزام عائد کیا کہ پولس نے بھی ان پر پتھراؤ کیا۔ اس متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پتھراؤ کے معاملہ میں اب تک پولس نے ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان پر اقدام قتل سمیت فساد برپا کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے۔
ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے دوران کشیدگی پھیل گئی، جب انہدام کی کارروائی مبینہ طور پر پرتشدد ہو گئی، جس کے نتیجے میں پتھراؤ اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصاد م کی شکل اختیار کر گئی۔ اس واقعے کے بعد نرمل نگر پولیس نے 10 شناخت شدہ ملزمان اور دیگر کے خلاف بی این ایس دیگر قوانین کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کو باندرہ ایسٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب غریب نگر علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے آپریشن کے دوران پیش آیا۔ یہ کارروائی عدالتی احکامات اور انہدام کے طے شدہ شیڈول سے متعلق ہدایات کے بعد کی گئی۔ حکام نے آپریشن کے دوران ممبئی پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، ہوم گارڈز اور دیگر عملہ کو تعینات کیا تھا۔ شکایت کے مطابق جب اہلکار انہدام کی کارروائی کر رہے تھے تو تقریباً 100 سے 150 لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی اور احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس حکام نے مبینہ طور پر لوگوں سے پرامن طور پر منتشر ہونے کے لیے بار بار اعلانات کیے ہیں۔ لیکن، کہا جا رہا ہے کہ بھیڑ مشتعل ہو گئی اور آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بدامنی پیدا کر کے انہدام کے کام کو روکنے کی کوشش کی۔ افراتفری کے دوران، جائے وقوع پر موجود پولیس اور اہلکاروں پر پتھر اور دیگر اشیاء پھینکے جانے کی بات کہی گئی، جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ بعد ازاں پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں کئی پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شکایت میں خاص طور پر آپریشن کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی عملے کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔ بعد ازاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے ایف آئی آر میں 10 ملزمان کو نامزد کیا ہے اور ان پر غیر قانونی اسمبلی، ہنگامہ آرائی، سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی سے باز رکھنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین پر حملے سے متعلق مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ حکام تشدد میں مبینہ طور پر ملوث مزید افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں, علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں امن و امان میں خلل پیدا نہ ہو اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ پتھراؤ کے واقعہ کے بعد اب اس کو ہندو مسلم اور مذہبی رنگ دینے کی سوشل میڈیا پر کوشش شروع ہو گئی ہے جس پر پولیس نظر رکھ رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی قربانی کے جانوروں کی نقل وحمل میں ضابطے و قواعد کا خیال رکھا جائے، تاجروں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن جاری : اعظمی

ممبئی : سماج وادی پارٹی ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ویڈیو کے ذریعے عید کے لئے جانوروں بکروں کی نقل و حمل کے دوران تمام ضابطوں و قواعد کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصول و ضوابط کے مطابق نقل و حمل کرنے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی, اگر کوئی اس کے خلاف زائد بکروں یا جانوروں کی نقل و حمل کرتا ہے تو فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہو گئی ہے, اجازت کے مطابق ہی جانوروں کی نقل و حمل کی جائے اور زائد جانوروں کی نقل و حمل نہ ہو, کیونکہ کوئی بھی مسلمانوں کے ساتھ رعایت نہیں کرے گا, اگر کوئی قانون پر عمل پیرا ہونے کے باوجود بھی ہراساں اور پریشان کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف ہم پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کرنے ساتھ قانونی لڑائی لڑیں گے۔ اس کے ساتھ اعظمی نے ان تاجروں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا, جنہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہے وہ اس ہیلپ لائن پر مدد حاصل کرسکتے ہے, یہ معلومات ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
