Connect with us
Thursday,28-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی میونسپل انتظامیہ نے خستہ حال اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا کام جنگی پیمانے پر کیا شروع

Published

on

(نامہ نگار)
میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیہ کی قابل ستائش قیادت اور رہنمائی کے تحت بھیونڈی میونسپل انتظامیہ نے خستہ حال اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کردیا ہے۔ واضح ہو کہ بھیونڈی کی خستہ حال عمارتوں کو ممبئی ہائیکورٹ نے از خود سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں کی جارہی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پٹیل کمپاؤنڈ عمارت حادثے سے سبق لینے سمیت ممبئی ہائیکورٹ کی مداخلت کے بعد میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیہ کے اقدام پر منگل کے روز پدما نگر علاقے میں 4 خستہ حال عمارتوں کو خالی کرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔جس کے تحت ان کا بجلی کا کنیکشن سمیت پانی کا کنکشن بھی منقطع کر دیا گیا ہے۔
پربھاگ سمیتی نمبر 3 کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سنیل ناگیش بھالیراؤ کے ذریعے موصولہ جانکاری کے مطابق پدما نگر واقع مکان نمبر 35 کی خستہ حال عمارت کو خالی کرانے کے لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کی دفعہ 264 اور 268 کے تحت عمارت کے مالک سوامی پاپیہ وڈیچیرلا کو نوٹس دے کر 268 (1) کے تحت ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے سے 5 بجلی میٹر سمیت 3 نل کے کنکشن منقطع کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پدما نگر کے ہی مکان نمبر 132 کی عمارت کو خالی کرانے کے لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کی دفعہ 264 اور 268 کے تحت عمارت کے مالک بوچیہہ پرمییہ کامونی کو نوٹس دے کر (1) 268 کے تحت ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے سے 5 بجلی کے میٹر سمیت 4 نل کے کنکشن کو منقطع کردیا گیا ہے۔
پدما نگر کے گرین ٹاور سے متصل مکان نمبر 137 کی خستہ حال عمارت کو بھی ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کی دفعہ 264 اور 268 کے تحت عمارت خالی کرانے کے لئے عمارت کے مالک رمیش شنکر یلمٹی کو نوٹس جاری کرکے (1) 268 کے تحت ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے سے 6 بجلی میٹر سمیت 4 نل کے کنکشن منقطع کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پدما نگر کے گرین ٹاور سے متصل مکان نمبر 136 کی خستہ حال عمارت کو بھی ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کی دفعہ 264 اور 268 کے تحت عمارت خالی کرانے کے لئے عمارت کے مالک بوچییہ پرمییہ کامونی کو نوٹس جاری کرکے 268 (1) کے تحت ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے 5 بجلی میٹر سمیت 4 نل کنیکشن منقطع کردیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا تمام کارروائیوں میں پربھاگ سمیتی نمبر 3 کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سنیل ناگیش بھالیراؤ کی نگرانی میں بیٹ انسپکٹر رما کانت مہاترے ، کلرک نارائن پاٹل ، اور اندرپال جادھو سمیت میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تجاوزات کے دیگر ملازمیں شامل تھے۔

(جنرل (عام

صدی کا طویل ترین سورج گرہن، زمین 6 منٹ 23 سیکنڈ تک تاریکی میں رہے گی، جانیئے سب سے زیادہ کہاں نظر آئے گا۔

Published

on

solar eclipse

واشنگٹن : اگر آپ مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو اگلے چند سالوں میں ایک نادر موقع ملے گا۔ 2026 اور 2028 کے درمیان تین مکمل سورج گرہن زمین سے نظر آئیں گے، لیکن چاند گرہن کے شوقین افراد میں پہلے دو کے بارے میں بحث جاری ہے۔ پہلا اس سال 12 اگست کو ہونے والا ہے، جبکہ دوسرا تقریباً ایک سال بعد، 2 اگست 2027 کو ہوگا۔ دونوں واقعات سورج کے کورونا کے شاندار نظاروں کا وعدہ کرتے ہیں جنہیں آپ شاید بھول جائیں گے۔ 2027 کا سورج گرہن خاص طور پر خاص ہوگا، کیونکہ چاند سورج کی ڈسک کو مکمل طور پر دھندلا دے گا۔ اس دوران آسمان چھ منٹ سے زیادہ تاریک ہو جائے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اسے صدی کا طویل ترین سورج گرہن قرار دیا ہے۔

ناسا کے حسابات کے مطابق 2 اگست 2027 کو مکمل سورج گرہن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 6 منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا جو اسے 21 ویں صدی کا سب سے طویل مکمل سورج گرہن بنا دے گا۔ آخری بار زمین پر لوگوں نے اتنی لمبائی کے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 1991 میں کیا تھا۔ NASA کے مطابق، اس طرح کا اگلا نایاب موقع 2114 میں آئے گا۔ صدی کے سب سے مکمل سورج گرہن کا راستہ جنوبی سپین سے شروع ہو گا، جو شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پھیلے گا۔ یہ تیونس اور مصر جیسی جگہوں پر پوری طرح سے نظر آئے گا۔ لکسر، مصر ایک بڑا پرکشش مقام ہوگا، جہاں اس کا دورانیہ 6 منٹ اور 19 سیکنڈ ہوگا۔ اس مقام کو قدیم مقامات جیسے کرناک مندر اور قریبی بادشاہوں کی وادی کی موجودگی نے مزید بڑھایا ہے۔

چاند گرہن کی لمبائی کے پیچھے کی وجہ کا براہ راست تعلق فلکیات سے ہے۔ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتا ہے۔ چاند کی زمین سے قربت کی وجہ سے، یہ سورج کے کورونا کو مختصر طور پر دھندلا دیتا ہے، جس سے دن میں کچھ وقت کے لیے سورج کے نظارے کو روکا جاتا ہے۔ چاند زمین سے جتنا قریب ہوگا، گرہن اتنا ہی طویل رہے گا۔ 2 اگست 2027 کو، چاند اپنے پیریجی (زمین کے قریب ترین نقطہ) کے قریب ہوگا۔ اس کی وجہ سے یہ اتنا بڑا نظر آئے گا کہ یہ غیر معمولی طور پر طویل عرصے تک سورج کو مکمل طور پر دھندلا دے گا۔ سورج گرہن کا سب سے بڑا نقطہ اس علاقے میں پڑتا ہے جہاں سورج تقریباً اوپر ہوتا ہے، جس سے سائے کی مدت میں چند قیمتی سیکنڈز کا اضافہ ہوتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی اے این سی کی کارروائی منشیات اسمگلر ہارون ایک سال کے لئے یروڈہ جیل بھیجا گیا

Published

on

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل (اے این سی) نے منشیات اسمگلر ہارون فاروق خان ۴۱ سالہ کو ایک سال کے لئے پونہ یروڈہ جیل بھیجا دیا ہے۔ اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم ضمانت پر رہائی کے بعد بھی منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا اس لئے اس پر کارروائی کرتے ہوئے اے این سی نے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ ۱۹۸۸ کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی, اور وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد اسے ایک سال کے لئے یروڈہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہارون منشیات فروشی میں سرگرم ہے اس کے خلاف مختلف پولس اسٹیشن میں ۸ معاملات این ڈی پی ایس کے درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا بھائندر میں ہنگامہ آرائی خنزیر لانے پر بجرنگ دل کارکنان کے خلاف کیس درج، ماحول خراب کرنے پر دو ایف آئی آر درج

Published

on

Mira-Road

میرا روڈ پونم کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور ماحول خراب کر دو فرقوں اور سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ درج کر کے پولس نے شرپسندوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ دوسری طرف نظم و نسق کو نقصان پہنچانے کے معاملہ میں پولس نے بجرنگ دل کے ناگناتھ کامبلے سمیت ۵۰ سے۶۰ رضاکاروں کے خلاف مہاراشٹر پولس ایکٹ کے تحت کیا درج کر لیا ہے۔ میرا روڈ کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے معاملات میں دو کیس اور ایک کیس حملہ کر کے بجرنگ دل رضاکار کو زخمی کرنے کا ہے۔ اس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے, اس کے ساتھ دیگر دو کیس کی تفتیش جاری ہے۔ کاشی میرا پولس اسٹیشن میں یہ تینوں کیس درج کئے گئے ہیں۔ مذکورہ معاملات کے حوالے سے کاشمیرا تھانہ حدود میں پونم کمپلیکس کی سوسائٹی کے احاطے میں بکرے باندھے جانے کی وجہ سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ کاشی میرا تھانہ حدود میں تین جرائم درج کئے گئے ہیں۔

کاشی میرا پولس اسٹیشن میں قابل ذکرسیکشن 118(1)، 115(2) کے مطابق کیس درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12.50 بجے پونم کمپلیکس 01، میرا روڈ ایسٹ ڈسٹرکٹ تھانے کے گیٹ کے قریب کیک شاپ کے سامنے فٹ پاتھ پر، پونم کمپلیکس 01 سوسائٹی بجرنگ دل کارکن ناتھ کامبلے ضلع کے ہمراہ سوسائٹی کے کچھ مکین یہاں موجود تھے اور ناگناتھ سے گفتگو کر رہے تھے ایک حملہ آور جس کی عمر تقریباً 40 سے 45 سال تھی، سفید فل لینتھ شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوس نامعلوم حملہ آور نے ناگناتھ کامبلے کو پیچھے سے چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی، اس وقت مدعی نے اسے بچانے کے لیے اپنا بائیں ہاتھ بیج میں لایا۔ جب مدعی کے پیچھے کھڑے 16 سال کی کرن جین نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے کرن جین کے دائیں گال پر گھونسا مارا اور پھر حملہ آور حملہ کر کے فرار ہو گیا۔ اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب اس کے ساتھ ہی پولس نے بی این ایس کی دفعات 132، 196، 3(5) کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے میرا بھائندر علاقے میں بجرنگ دل کے کارکنان درگیش جیسوال کی عمر 30 سے ​​35 سال، 2. ہرش سنگھ، 22 سے 25 سال 3. موہت چورسیہ عمر 35 سال میرا بھائندر رہائشی ایک 25 سے 30 سال نیلی ہاف ٹی شرٹ اور کالی پینٹ پہنے، لمبے بال، نوجوان نے یہاں مذہبی نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ سفید خنزیر کو اس مقام پر لاکر زبردستی سماج کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے اشتعال انگیز نعرے لگائے جو کہ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا، نفرت کو فروغ دینا، ہم آہنگی میں خلل ڈالنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے، خنزیر کو سوسائٹی کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج اور مسلمانوں کے درمیان تشدد کی کوشش کی گئی اس معاملہ میں پولس نے جب مداخلت کی تو سرکاری فرائض سرانجام میں رخنہ اندازی کی اس معاملہ میں پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی طرح پولس نے یہاں بدامنی پھیلانے والے بجرنگ دل کارکنان کے خلاف بھی کیس درج کیا ہے, ان پر پولس نے مہاراشٹر پولس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان میں بجرنگ دل کارکن ناگناتھ کامبلے عمر 50 سے 55 سال، روپیش دوبے عمر 40 سے 45 سال، انکیت مشرا عمر 25 سے 30 سال، راکیش کوٹیان، سورج ساہو عمر 25 سے 30 سال، پون ٹھاکر، بھاجیال رشیال، سمیت 50 سال 60 دیگر کے خلاف کیس درج کیا ہے ان تمام نے یہاں سوسائٹی کا امن غارت کرنے کے ساتھ سوسائیٹی میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی, جس کے بعد پولس نے یہ کارروائی کی ہے۔ اب یہاں امن قائم ہے لیکن کشیدگی بھی برقرار ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان