Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

بھیونڈی ، کلیان ، شیل روڈ کے ناقص درجہ کا کام کرنے کا الزامات عائد کرتے ہوئے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا کیا گیا مطالبہ

Published

on

bhiwandi-road

بھیونڈی:(نامہ نگار )
مہاراشٹر راجیہ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ بھیونڈی ، کلیان ، شیل روڈ کی توسیع کرکے آر سی سی روڈ کا تعمیری کام جاری ہے۔ لیکن سڑک کی تعمیر میں ٹھیکیدار پر لاپرواہی اور من مانی کرنے کے ساتھ ناقص درجہ کا کام کرنے کا الزام سماجی کارکن پریش چودھری نے عائد کیا ہے۔ جس کے لئے انہوں نے روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیف انجینئر سے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے لئے بورڈ کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ٹھیکیدار کو سڑک کی تعمیر میں غفلت نہ برتنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

پریش چودھری نے مہا منڈل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ناقص درجہ کا کام کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ بھیونڈی ، کلیان ، شیل روڈ پر آئے دن ٹریفک جام ہو رہی تھی ، یہ سڑک ممبئی ناسک نیشنل ہائی وے سے کلیان ، الہاس نگر ، امبر ناتھ ، بدلا پور ، ڈومبیولی اور مرباڈ جانے کے لئے واحد اہم شاہراہ ہے۔ جس پر بڑی تعداد میں ہلکی اور بھاری گاڑیاں روزانہ چلتی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ گاڑی ڈرائیوروں کو ٹریفک کی پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے مہاراشٹر راجیہ روڈ ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے ٹھیکیدار کے توسط سے سڑک کی توسیع کرکے چھ لین کی سی سی روڈ تعمیر کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے پہلے سے ہی مذکورہ سڑک کا تعمیراتی کام کیا جارہا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران تیز رفتاری سے کام کرنےکی وجہ سے ٹھیکیدار کے ذریعے اس کے معیار پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ جس کی شکایت سماجی کارکن پریش چودھری نے مہا منڈل کے چیف انجینئر ششی کانت سونٹکے کو مکتوب کے ذریعے کی ہے۔

چیف انجینئر کو بھیجے گئے مکتوب میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی کے ذریعے سی سی روڈ کے تعمیراتی کام میں ناقص درجہ کے کام کی وجہ سے ، سڑک پر ابھی سے ہی جگہ جگہ جہاں دراڑ پڑتی جارہی ہے وہیں ممبئی ناسک قومی شاہراہ پر رانجنولی واقع ٹاٹا آمنترا کے سامنے ٹھیکیدار کے ذریعے مٹی کے اوپر ہی ریڈی مکس سیمینٹ ڈال کر سی سی روڈ کا کام کیا جارہا ہے۔ پریش چودھری نے جس کی تصویر مہا منڈل کو بھیج کر اس کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار کی جانب سے برتی جارہی غفلت کی شکایت متعدد بار کی جاچکی ہے۔ لیکن حکام کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے سڑک کے معیار کی جانچ آئی آئی ٹی کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سڑک کی تعمیر کے کام کی نگرانی کرنے والے انجینئر نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی ہونے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، جس کے لئے ٹھیکیدار کو وارننگ دے دی گئی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان