Connect with us
Tuesday,19-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی : نائیگاؤں کا نامکمل آر سی سی روڈ بنا حادثات کا گڑھ، عوام کو دشواریوں کا سامنا

Published

on

(وفا ناہید )
بھیونڈی کے مختلف علاقوں میں ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے 12 آر سی سی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن بیشتر علاقوں میں سڑکوں کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ نامکمل سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے ہونے کے باعث بارش کے دوران آئے دن حادثات بھی پیش ہورہے ہیں جس میں زیادہ تر شکار موٹرسائیکل سوار ہورہے ہیں۔ نامکمل سڑک کی وجہ سے شہریوں سمیت گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔اس ضمن میں بھیونڈی شہر ضلع کانگریس او بی سی سیل کے صدر اننتا پاٹل نے آر سی سی سڑک تعمیر کرنے والے متعلقہ ٹھیکیداروں پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ موصوف نے میونسپل انتظامیہ سے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ شہر کی سڑکوں کا کام نامکمل ہونے کے پیچھے میونسپل انتظامیہ لاک ڈاؤن کی وجہ بتا رہی ہے۔
واضح ہو کہ ایس ٹی اسٹینڈ سے نائیگاؤں گائتری نگر تک آر سی سی سڑک تعمیر کی جارہی ہے لیکن ایس ٹی اسٹینڈ سے لے کر گائتری نگر تک سڑک کا کام نامکمل پڑا ہوا ہے۔ نامکمل سڑکوں پر بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر گڑھے ہوگئے ہیں ان گڑھوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیوروں کو گڑھے نظر نہیں آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس میں پھسلنے سے آئے دن حادثات رونما ہورہے ہیں۔ کانگریس او بی سی سیل کے صدر اننتا پاٹل نے آر سی سی روڈ کے ٹھیکیداروں پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر سی سی روڈ کی تعمیر میں ناقص درجے کا مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کی آر سی سی سڑکیں مکمل ہونے سے قبل ہی اس میں دراڑ آنا شروع ہوگیا ہے۔ سڑک کے کنارے نالے کا کام بھی نامکمل ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران سڑک پر پانی بھر جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آٹو رکشہ مکمل طور پر بند تھے ، لیکن 4 ماہ بعد آٹو رکشہ شروع ہونے کے بعد اب رکشہ ڈرائیوروں کو گڑھوں کی وجہ سے بھاری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی طرح انمول ہوٹل، فاطمہ نگر روڈ کا کام بھی نامکمل پڑا ہوا ہے۔اننتا پاٹل نے میونسپل کمشنر سے نامکمل سڑکوں کا کام جلد سے جلد پورا کرنے اور سڑک کی تعمیر میں لاپرواہی کرنے والے اور غفلت برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے سٹی انجینئر ایل پی گائیکواڑ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے شہر میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بند کردیا گیا تھا۔ جب سڑکوں پر کام کرنے کی اجازت ملی تو مزدوروں کے مسائل پیدا ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود ٹھیکیداروں کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کی گئی نامکمل سڑکوں کا کام بارش کے بعد جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اس طرح کی یقین دہانی موچوف نےکرائی ہے۔

(جنرل (عام

انڈیگو، آکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ نے ممبئی ایئر پورٹ پر شدید بارش کی وجہ سے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

Published

on

mumbai-airport

ممبئی : چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے شدید بارش کے پیش نظر مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ انڈیگو، آکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ نے ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے مسافروں کے لیے یہ ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ممبئی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی کئی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اس سے ٹریفک کی رفتار کم ہو گئی ہے اور کام میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔ پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ انڈیگو نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انڈیگو ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔

انڈیگو نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ممبئی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ہوائی اڈے کی طرف جانے والی کئی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور ٹریفک سست ہے۔ جس کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ہونے والی زحمت کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ اگر آپ کے پاس سفر کا شیڈول ہے، تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ تھوڑی دیر پہلے روانہ ہو جائیں اور ہماری ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔ انڈیگو نے کہا کہ ہماری ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسافروں کی حفاظت، آرام اور سکون ایئر لائن کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ہم آپ کے صبر اور سمجھ کی تعریف کرتے ہیں۔

اسپائس جیٹ نے بھی اپنے مسافروں کے لیے اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسپائس جیٹ نے کہا ہے کہ ممبئی میں خراب موسم کی وجہ سے منزل پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی فلائٹ سٹیٹس چیک کرتے رہیں۔ اکاسا ایئر نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ آکاسا ایئر نے کہا کہ ممبئی، حیدرآباد، گوا، پونے اور گوہاٹی کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار کم ہو سکتی ہے اور ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑکوں پر بھیڑ بڑھ سکتی ہے۔ سفر کو آسان بنانے کے لیے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی پرواز کے لیے وقت پر ہوائی اڈے پر پہنچنے کے لیے اضافی وقت نکالیں۔ براہ کرم اپنی پرواز کی حیثیت چیک کریں۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

ماں کے خواب کو زندگی بخشی، سپریا سے عائشہ ایس ایمن بن گئیں۔

Published

on

Ayesha-S.-Aiman

ہندوستانی سنیما اور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے والی عائشہ ایس ایمن آج نئی نسل کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ عائشہ کا مس انڈیا انٹرنیشنل کا تاج جیتنے کا سفر جدوجہد، اعتماد اور جذبے کی مثال رہا ہے۔ لیکن اس کی سب سے بڑی شناخت اس کے کیریئر سے زیادہ جذباتی فیصلے سے جڑی ہوئی ہے – اپنی ماں کی ادھوری خواہش کو پورا کرنے کے لیے اپنا نام ‘سپریہ’ سے بدل کر ‘عائشہ’ کرنے کا فیصلہ۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ وہ ‘سپریہ’ نام کے ساتھ پیدا ہوئیں اور اس نام سے ہی انہوں نے پڑھائی میں بلندیاں حاصل کیں۔ چاہے وہ ایروناٹیکل انجینئرنگ کے داخلہ امتحان میں آل انڈیا میں ٹاپ کرنا ہو یا بین الاقوامی اسٹیج پر مس انڈیا کی نمائندگی کرنا ہو – ‘سپریہ’ اس کے لیے محنت اور جذبے کی علامت تھی۔ لیکن ان کامیابیوں کے پیچھے ان کی والدہ کی ایک ادھوری خواہش تھی – اپنی بیٹی کا نام ‘عائشہ’ رکھنا۔ اس کی ماں نے کئی بار اس خواہش کا اظہار کیا اور جب اس نے چوتھی بار جھکی آنکھوں اور ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ اسے دہرایا تو سپریہ نے اسی لمحے فیصلہ کر لیا کہ وہ اس خواب کو ضرور پورا کرے گی۔

اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کسی کیریئر کی حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا۔ عائشہ کہتی ہیں ’’یہ صرف ایک بیٹی کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ماں کی خاموش خواہش کو پورا کرے۔ اس نے باضابطہ طور پر اپنا نام بدل کر ‘عائشہ ایس ایمن’ رکھا – ‘عائشہ’ اپنی ماں کے خوابوں کی علامت، ‘ایس’ سپریا کی جدوجہد کی علامت اور ‘ایمن’ خاندانی جڑوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب اس کی والدہ کو نام کی تبدیلی کا پتہ چلا تو اس کی آنکھیں نم تھیں اور چہرے پر اطمینان تھا۔ عائشہ کہتی ہیں، ’’اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ مجھے تاج نہیں بلکہ ماں کا آشیرواد ملا ہے۔ اس کے لیے یہ تبدیلی شناخت کی تبدیلی نہیں تھی بلکہ اس کی ماں کی محبت اور اس کے خواب کی تکمیل کی علامت تھی۔

آج جب کوئی اسے ‘عائشہ’ کہہ کر پکارتا ہے تو اسے صرف نام ہی نہیں لگتا۔ عائشہ جذباتی انداز میں کہتی ہیں، “یہ نام ماں کی پکار کی طرح محسوس ہوتا ہے – ‘آشا سا’۔ میں نے یہ نام اپنی ماں کو وقف کیا ہے، جو زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا۔ سپریا سے عائشہ بننا میرے لیے شہرت کا سفر نہیں تھا، بلکہ میری ماں کے خواب کو پورا کرنے کا سفر تھا۔”

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی : وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

Published

on

Fadnavis-&-Rain

ممبئی مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے موسلادھا بارش کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹر میں ریڈ الرٹ جاری ہے اور نشیبی علاقوں میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راحت رسانی کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے اور بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ممبئی میں سیلابی کیفیت کے سبب انتظامیہ الرٹ پر ہے کرلا میں میٹھی ندی کے سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا۔ لیکن بارش رکنے کے بعد سطح آب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میٹھی ندی اور نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پرُ منتقل کیا گیا تھا۔ پولس اور بی ایم سی سمیت سرکار الرٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر نگرانی رکھی جارہی ہے اور حالات کے پیش نظر بی ایم سی اور انتظامیہ الرٹ پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com