Connect with us
Tuesday,19-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی : دھامنکر ناکہ متر منڈل کا 3 ڈی ڈیجیٹل گنیش اتسو میں گھر بیٹھے گنپتی درشن، دس دنوں تک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Published

on

(وفا ناہید)
بھیونڈی: اس سال پورے ملک میں کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری پھیلی ہوئی ہے بالخصوص مہاراشٹر میں لاکھوں افراد کورونا انفیکشن کے بحران سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس میں ہزاروں افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔ بحران کے اس دور میں کورونا کو شکست دینے کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ہر شہری کی ہے۔ جس کی وجہ سے اس سال تمام مذہبی تہواروں کو منانے میں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اسی کے تحت دھامنکرناکہ متر منڈل سوابھیمان سیوا سنستھا کے ذریعے منائے جانے والے گنیش اتسو انتہائی سادگی اور کورونا کے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے تھری ڈی ڈیجیٹل کا استعمال کرتے ہوئے گنیش عقیدت مندوں کو گھر بیٹھے ہوئے گنپتی کا درشن کرایا جائے گا۔ گنیش اتسو کے دوران 10 دنوں تک تھانے کے وامن راؤ اوک بلڈ بینک کے تعاون سے بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں 2100 گنیش عقیدت مندوں کے ذریعے خون کا عطیہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ملی مزید تفصیلات کے مطابق منڈل کے چیئرمین سنتوش ایم شیٹی نے بتایا کہ گنیش اتسو کے موقع پر گزشتہ 32 برسوں سے جہاں عظیم الشان گنپتی منڈل تیار کیا جاتا تھا۔ وہیں کورونا انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال بہت ہی چھوٹا پنڈال بنا کر اس میں صرف ڈھائی فٹ اونچی شری گنیش کی مورتی نصب کی گئی ہے۔ پنڈال میں گنپتی درشن کے لئے عقیدت مندوں کو پاس دینے کے بجائے انہیں گھر بیٹھے یوٹیوب ، فیس بک اور کیبل کے ذریعے درشن کرایا جائے گا۔ گنیش کے پنڈال میں کام کرنے والے کارکنان کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، سینیٹائزر ، تھرمو میٹر ، پلس آکسی میٹر ، سے بخار کی جانچ کرنے ، ہاتھ میں دستانے اور منہ پر ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سنتوش شیٹی نے بتایا کہ گنیش اتسو کے دوران میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ساتھ آنکھوں کی مفت جانچ ، مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کرکے شہریوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کو شکست دے کر دوبارہ اپنی خدمات پر حاضر ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت ، پولیس افسران اور اہلکاروں کو کورونا جنگجوؤں کے طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر منڈل کےجنرل سیکریٹری موہن بلیوار ، وجئے گپتا ، دلیپ پودار اور سنجے بھوئیر وغیرہ عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

(Monsoon) مانسون

‎ممبئی موسلادھار بارش وہار جھیل بھی لبریز

Published

on

Vihar-lake

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے، وہار جھیل آج (18 اگست 2025) دوپہر 2:45 پر لبریز ہوگئی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے چھ اس مانسون میں اب تک لبریز ہو چکی ہیں۔ کیچمنٹ ایریا میں گزشتہ چند دنوں سے جاری مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

‎وہار جھیل کی زیادہ سے زیادہ پانی رکھنے کی گنجائش، جو آج دوپہر لبریز ہو گئی، 2,769.8 کروڑ لیٹر (27,698 ملین لیٹر) ہے۔ یہ جھیل پچھلے سال یعنی 25 جولائی 2024 کو صبح 3.50 بجے، 2023 میں 26 جولائی کو دوپہر 12.48 بجے، 2022 میں 11 اگست اور 2021 میں 18 جولائی کو چھلک گئی۔

‎ممبئی کو پانی فراہم کرنے والے 7 ڈیموں کی کل زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً 1,44,736.3 کروڑ لیٹر (14,47,363 ملین لیٹر) ہے۔ آج صبح 6 بجے تک تمام 7 جھیلوں میں کل 131,964.0 کروڑ لیٹر (131,964 ملین لیٹر) پانی دستیاب ہے۔ پانی کا یہ ذخیرہ کل پانی کے ذخیرے کا 91.18 فیصد یعنی 14 لاکھ 47 ہزار 363 ملین لیٹر ہے۔

Continue Reading

بالی ووڈ

صبا خان نے سلمان خان کے میزبان شو کے پرومو کے لیے شوٹ کیا۔

Published

on

Saba Khan

سلمان خان بگ باس کے 19ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے ہیں۔ شو کی میزبانی سلمان خان کریں گے اور مقابلہ کرنے والوں نے پرومو کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صبا خان نے پرومو شوٹ کیا۔ شوٹنگ کا آغاز 15 اگست کو ہوا جو گھر میں وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر داخل ہونے کے لیے تیار ہے، صبا خان کو سیزن 12 میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ وائلڈ کارڈ کے طور پر واپس آنے کو تیار ہیں۔

موجودہ مدمقابل کو شو کے لیے کافی مواد دیا گیا ہے اور بنانے والے اس کو جھنجوڑنا نہیں چاہتے۔ لہذا، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید اندراجات ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک مقابلہ کرنے والوں کا تعلق ہے، انٹرنیٹ پر چلنے والے کئی ناموں میں سے جو بند ہو چکے ہیں، ان میں سے چند نام ہیں دھیرج دھوپر، فلک ناز، مہیش پجاری، گورو کھنہ، پائل گیمنگ، ہنر گاندھی، اس سال بگ باس 19 میں 15 مدمقابل ہوں گے اور ابتدائی طور پر تین دوسرے شو میں شرکت کریں گے۔ کارڈ اندراجات.

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی مہاراشٹر میں موسلادھار بارش، سرکار الرٹ پر، ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی : وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

Published

on

Fadnavis-&-Rain

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے ریاست میں موسلادھار بارش کے سبب ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں سے بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا کہ ریاست اور ممبئی میں شدید بارش درج کی گئی ہے. یہاں ممبئی میں ۱۵ مقامات میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی, اب تک کئی مقامات پر پانی کی نکاسی ہوئی ہے, دو مقامات پر سڑک بند ہوئی ہے. بارش کے سبب ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئی اور تاخیر سے چلائی جارہی ہے۔ فڑنویس نے کہا کہ اب ممبئی میں بارش کے بعد حالات معمولات پر آگئے ہیں. ریاست میں ۲۱ اگست تک محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے, ایسے میں ریاستی سرکار نے الرٹ جاری کیا ہے. بارش کے متعلق ہی ریڈ الرٹ کا اعلان ہوگا. فڑنویس نے کہا کہ ممبئی اور ریاست میں بارش کے سبب عام زندگی متاثر ضرور ہوئی ہے, لیکن حالات کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ ناندیڑ میں سیلابی کیفیت کے ساتھ ہی امداد پہنچائی گئی ہے. سیلابی حالات کنٹرول کے لئے فورسیز کو تعینات کیا گیا این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی الرٹ پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com