Connect with us
Friday,27-June-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

سونا خریدنے سے رہیں ہوشیار، چین نے تیار کرلیا جعلی سونا بنانے کا طریقہ

Published

on

Gold..

بیورو رپورٹ – (قمر عالم): یوپی جیولرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پشپیندر جیسوال کے صدر مکل ورما نے بتایا کہ چین نے نقلی سونا بنانے کا طریقہ تیار کیا ہے، وہ جعلی سونا عالمی منڈیوں میں لانے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مذہبی سونے کی تمام خوبیوں کو ٹیسٹ میں رگڑنا ہے۔ سونا پگھلنے کے بعد بھی سونا ہی رہے گا، چین میں اس سے زیورات بنتے ہیں، اس لیے تمام صارفین سے اپیل ہے کہ آپ اپنی پرانی اور بھروسہ مند دکانوں سے ہی سونا خریدنے کی کوشش کریں اور احتیاط برتتے ہوئے اس کی جانچ کریں۔ سونے کی جانچ کرنے والی مشین۔ جانچ کو یقینی بنائیں، تاکہ آپ کو پوری طرح یقین ہو جائے کہ ہم نے جو سونا یا سونے کے زیورات خریدے ہیں وہ خالص سونے کے ہیں اور کسی نے ہمیں دھوکہ تو نہیں دیا۔

بائٹ – مکل ورما (جیولرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پشپندر جیسوال صدر)

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ اور ممبئی سے 6 بنگلہ دیشی عورتیں اور ایک مرد گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولس نے ممبئی میں غیر قانونی طریقے سے مقیم غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن میں شدت پیدا کر دی ہے۔ ممبئی کے اندھیری ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن کی حدود میں ممبئی پولس کے اے ٹی سی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بایزید ایوب شیخ کو زیر حراست لیا گیا۔ اس کے دستاویزات اور آدھار کارڈ کی تفتیش کی گئی, یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے اور یہاں غیر قانونی طریقے سے مقیم ہے۔ اس نے بتایا کہ اندھیری علاقہ میں کئی بنگلہ دیشی خواتین بھی ہے, اس کے بعد دو مشتبہ خاتون کو حراست میں لیا گیا, ان سے تفتیش میں خلاصہ ہوا کہ ملزم بایزید نے اپنے ساتھ خواتین کو پونہ میں بھی بسایا ہے۔ جین مندر پونہ سے دو خواتین بنگلہ دیشی کو حراست میں لیا گیا, اس میں سے ایک خاتون ایتی شیخ پر غیر قانونی طریقے سے ممبئی میں مقیم ہونے کا ناگپاڑہ میں کیس درج ہے, چاروں خواتین کو زیر حراست لیا گیا۔ اس معاملہ میں پونہ ممبئی سے پولس نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے, جس بایزید ایوب شیخ، نسیرین بیگم، روجنی اختر، کوکیلاباختر، روما بیگم، پاکھی مصطفی بیگم، کوہ نور اختر بیگم شامل ہے۔ پولس نے چھ عورتوں ایک مرد بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ہدایت پر انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارنے کا سلسلہ جاری، ۱۵۰۰ مسجدوں کے خلاف کارروائی کا کریٹ سومیا کا دعویٰ

Published

on

Loudspeater

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات پر مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر نکالنے کا معاملہ اب طول پکڑ گیا ہے۔ لاؤڈاسپیکر اتروانے کیلئے پولیس نے اب ٹرسٹیوں پر دباؤ ڈالنا بھی شروع کردیا ہے, تو ہری مسجد میں پولیس نے مسجد سے جبرا لاؤڈاسپیکر نکالا ہے, جس کے سبب حالات کشیدہ ہے, جبکہ کریٹ سومیا کی مسجدوں اور لاؤڈاسپیکر کے خلاف زہر افشانی جاری ہے۔ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا بھونگا مکت ممبئی لاؤڈاسپیکر سے پاک ممبئی مہم کے تناظر میں اب تک کارروائی سے متعلق کریٹ سومیا نے ایکس پر تفصیلات بتاتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ ممبئی میں ایک بھی مسجد نے فروری 2025 ء میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کیلئے اجازت حاصل نہیں کی ہے, اس سے قبل برسہا برس سے کبھی بھی مسجدوں پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی اجازت طلب نہیں کی تھی۔ گھاٹکوپر میں 33 مسجدوں ہیں, لیکن اس سے قبل ایک بھی مسجد نے پولیس سے اجازت طلب نہیں کی تھی۔ مانخورد شیواجی نگر میں 72 مسجد میں سے ایک بھی مسجد نے اس سے قبل اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔ عدالت کے حکم کی تعمیل اور ہماری مہم سے اب تک 1500 مسجدوں سے لاؤڈاسیپکر نکالنے کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ اب صرف 800 مسجدوں کے ٹرسٹیوں نے 10 x5 باکس ٹائپ اسپیکر کی اجازت حاصل کی ہے۔ کریٹ سومیا نے مسجدوں کے خلاف اپنی شر انگیزی جاری رکھی ہے اور مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر نکالنے کیلئے ممبئی پولیس پر دباؤ بنانے کے ساتھ پولیس اسٹیشنوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تھانہ محرم : عاشورہ اور آشاڈی اکادشی کے پیش نظر پولس الرٹ، سوشل میڈیا پر نظر، شرپسندوں پرسخت کارروائی کا انتباہ

Published

on

Ashura-and-Ekadashi

ممبئی : محرم الحرام اور عاشورہ کے پیش نظر تھانہ میں پولس نے خصوصی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تھانہ پولیس کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ عاشورہ اور آشاڈی اکادشی بھی عاشورہ کے ساتھ ہی ایسے میں تعزیہ داری اور عزاداری کے جلوس کے ساتھ آشاڈی اکادشی کے بھی چھوٹے چھوٹے قافلے نکالتے ہیں, ایسی صورتحال میں دونوں جلوس میں تصادم نہ ہو اس لئے کئی مقامات پر روٹ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیعہ سنی مسلکی تصادم کے پس منظر میں تعزیہ داری اور عزاداری کے روٹ بھی علیحدہ رکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس پوری طرح سے مستعد و الرٹ ہے۔

آشوتوش ڈومبرے نے خاص ملاقات میں کہا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے پیش نظر واغط مجالس منعقد کی جاتی ہے, ایسے میں متنازع تبصرے اور دیگر توہین آمیز پوسٹ و سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی خاص نظر ہوگی۔ محرم اور آشاڈی اکادشی کے سبب تھانہ کمشنریٹ میں باضابطہ طور پر امن کمیٹیوں کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے تھانہ کمشنریٹ میں صرف تہواروں پر ہی کام نہیں ہوتا ہے, بلکہ سال بھر امن کمیٹی اور محلہ کمیٹی فعال ہوتی ہے اور شرپسندوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقویت پہنچانا پولیس کی ترجیحات میں ہے, ایسے میں پولیس اسٹیشن کی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے میٹنگ کی جاتی ہے۔ آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ تھانہ میں عاشورہ کے پس منظر میں تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ روٹ پر بھی بندوبست کی تعینات کی گئی ہے, اتنا ہی نہیں تھانہ، ممبرا، رابوڑی، الہاس نگر، بھیونڈی، ڈومبیولی کلیان میں بڑے پیمانے پر جلوس تعزیہ داری اور عزاداری نکالے جاتے ہیں, ایسے میں ان کے روٹ پر خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشاڈی اکادشی کے پیش نظر اس بات کا پولیس نے خاص خیال رکھا ہے کہ محرم اور آشاڈی اکادشی کے جلوس میں کسی بھی قسم کا کوئی تصادم نہ ہو اور اس لئے ان کے روٹ سے متعلق روٹ میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ پولیس پوری طرح سے الرٹ ہے, سوشل میڈیا پر بھی خاص نگرانی رکھی جارہی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی یا نفرتی پیغام پھیلا کر ماحول خراب کرنے والوں پر کارروائی ہو پولیس اسٹیشن کی سطح پر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔ ڈومبرے نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے, شرپسندوں کی شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com