Connect with us
Monday,25-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بزمِ صدف انٹرنیشنل کا راحت اندوری کی یاد میں آن لائن مذاکرہ اور عالمی مشاعرہ 15اگست کو

Published

on

اردو کے طرح دار شاعر اور بغاوت کی آواز راحت اندوری کے ارتحال کے غم میں بزمِ صدف انٹرنیشنل 15/ اگست کی شام کو ایک بین الاقوامی مذاکرہئ علمی اور مشاعرہ ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت مشہور عالمی شاعر پروفیسر پیر زادہ قاسم کریں گے۔
بزم صدف کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس یادگاری تقریب اور مشاعرے میں ہندو پاک کے علاوہ یورپ، امریکہ،کینیڈا اور خلیج کے شامل گیارہ ممالک کے دانش وران اور ممتاز شعرا شرکت کریں گے۔ اس موقعے سے منعقد ہونے والے مذاکرے کا موضوع ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ طَے کیا گیا ہے جس میں ہمارے ادبا و شعرا اور دانش وروں کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
اردو زبان و ادب کی عالمی تنظیم بزمِ صدف انٹرنیشنل، دوحہ(قطر) کی جانب سے ممتاز شاعر راحت اندوری کی یاد میں آیندہ15/ اگست کی شب ہندستانی وقت کے مطابق ۹ / بجے، پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے اور قطر وقت کے مطابق ساڑھے چھے بجے شام میں ایک مذاکرہ اور عالمی مشاعرے کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ راحت اندوری مرحوم کے شاعرانہ مزاج کے عین مطابق مذاکرے کا عنوان ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ متعیّن ہے۔
اس پروگرام میں انگلینڈ سے باصر سلطان کاظمی، جرمنی سے محترمہ عشرت معین سیما، امریکہ سے محترمہ حمیرا رحمان، کینیڈا سے محترمہ شاہدہ حسن، ابو ظہبی سے ظہور الاسلام جاوید، سعودی عرب سے مہتاب قدر، دوبئی سے ریحان خاں، کویت سے مسعود حسّاس، قطر سے ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش، احمد اشفاق اور محترمہ ڈاکٹر آشنا نصرت، پاکستان سے عباس تابش اور ہندستان سے پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر ارتضیٰ کریم، حسن کاظمی، پروفیسر صفدر امام قادری، ڈاکٹر واحد نظیر اور ڈاکٹر تسلیم عارف شرکت فرما رہے ہیں۔
پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بزمِ صدف کے چیر مین شہاب الدین احمد، سرپرستِ اعلی محمد صبیح بخاری،ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ یہ پروگرام زوٗم ایپ اور فیس بُک لائیو کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ان اصحاب نے وبائی حالات کے پیشِ نظر مرحوم راحت اندوری کے مقام ومرتبے کے مطابق اس یادگاری تقریب کے آن لائن انعقاد کی غرض و غایت واضح کی۔ پروگرام میں ابتدائی طور پر خراجِ عقیدت اور مذاکرے کو شامل کیا گیا ہے اور دوسری نشست میں عالمی مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com