Connect with us
Friday,04-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بابری مسجد انہدام ٹرائل: ملزمین سے پوچھ گچھ کے لئے24 مارچ کی تاریخ مقرر

Published

on

cbi

اجودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے معاملے کی سماعت کرنے والے سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے مسجد کے انہدام کے ملزمین سے پوچھ گچھ کے لئے 24 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
جولائی 2019 میں سپریم کورٹ کی سخت ہدایات کے بعد اب سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے معاملے 351 گواہوں کے بیان لئے ہیں۔اس وقت کے سی بی آئی کے اس وقت کے جوائنٹ ڈائرکٹر اور انوسٹی گیٹر ایم نارائنن نے اپنا بیان درج کرایا تھا۔سپریم کورٹ نے 9 مہینوں کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اگرچہ مسٹر نارائن نے اپنا بیان کافی پہلے درج کرایا تھا پھر بھی مخالف فریق کے وکیل نے اس ضمن میں اپنی جرح جمعہ کو مکمل کرلی تھی۔ قابل ذکر ہے رام جنم بھومی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوو رام جنم بھومی چوکی انچارج کی جانب سے 6 دسمبر 1992 کو درج کرائے گئے کیس کے چیف انوسٹی گیٹرمسٹر نارائن اس ضمن میں سی بی آئی کی جانب سے آخری گواہ تھے۔
اجودھیا معاملے کے خصوصی سی بی آئی جج ایس کے یادو سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت 32 ملزمین کی 24 مارچ سے بیان ریکارڈ کریں گے۔پہلے دن تین ملزمین وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) لیڈر چمپت رائے بنسل،فیض آباد بی جے پی ایم للو سنگھ اور پرکاش شرما کو عدالت کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔
اس معاملے میں سابق ڈپٹی پرائم منسٹر ایل کے اڈوانی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی،اوما بھارتی،کلیان سنگھ اور سادھوی رتمبھرا ملزمین کی فہرست میں شامل ہیں۔اس ضمن میں مجموعی طور سے 48 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔پہلے اس معاملے کی تحقیق سی بی۔ سی آئی ڈی کررہا تھا پھر اسے سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا۔بعد میں سی بی آئی نے 31 مئی 2017 کو 49 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ فائل کی تھی جن میں 17 کی موت ہوچکی ہے۔
اب سپریم کورٹ کی جانب سے نو مہینوں کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کے بعد قوی امکان ہیں کہ اس ضمن میں سال 2020 کے درمیان تک فیصلہ آجائے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرائم برانچ کی بروقت کارروائی، سائبر دغابازی سے قبل ۱۱ کروڑ منجمد

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی میں سائبر فرا ڈ اور دغابازوں پرقدغن لگانے کے ساتھ ممبئی کرائم کا سائبر سیل انتہائی الرٹ ہے, اس نے 24 گھنٹے کے اندر ہی گیارہ کروڑ روپے محفوظ کر لئے اور دغاباز کےاکاؤنٹ میں منتقلی سے پہلے ہی اسے منجمد کر دیا۔ ممبئی 3 مارچ، تقریباً ڈیڑھ بجے ممبئی کے پوائی سے ایک شکایت کنندہ نے ممبئی پولیس کی 1930 سائبر ہیلپ لائن سے رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ ایک نامعلوم شخص نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ای میل آئی ڈی کو ہیک کر لیا ہے۔ دھوکہ باز نے پھر کمپنی کے نام پر کوٹک مہندرا بینک کو ایک ای میل بھیجا، جس نے کاروباری کارروائیوں کے جھوٹے بہانے کے تحت بینک کو 11,34,85,258/ کے دو مختلف کھاتوں میں لین دین کی کارروائی میں گمراہ کیا، اس طرح سائبر فراڈ کا ارتکاب کیا۔

دھوکہ دہی کا پتہ لگانے کے بعد، شکایت کنندہ نے فوری طور پر 1930 سائبر ہیلپ لائن کو معاملے کی اطلاع دی۔ تیزی سے جواب دیتے ہوئے، پی آئی نورتی باوسکر، اے پی آئی ناگرال، پی ایس آئی راول، اور پی ایس آئی کاکڑ نے فوری طور پر این سی سی آر پی پورٹل پر شکایت درج کی اور بینک حکام کے ساتھ تال میل کیا۔ ان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 11,19,50,501/- (11.19 کروڑ) کو دھوکہ دہی والے کھاتوں اکاؤنٹ میں کامیابی سے منجمد کیا گیا، جس سے مزید مالی نقصان کو روکا گیا۔

یہ اطلاع آج یہاں دتا نلاواڑے ڈی سی پی (ڈیٹیکشن) کرائم برانچ، ممبئی نے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کلین اپ مارشل اور سوچھ ممبئی مہم کا خاتمہ، شہریوں سے جرمانہ وصولی پر بھی پابندی، بی ایم سی ہیلپ لائن نمبر جاری

Published

on

ممبئی : ممبئی بی ایم سی نے کلین اپ مارشل پالیسی کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد اب کلین اپ مارشل کا شہر کی سڑکوں سے صفایا ہو گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے کلین اپ مارشل پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور سوچھ ممبئی مشن کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے معرفت اب کوئی بھی کلین اپ مارشل جرمانہ یا دیگر تعزیری کارروائی کے لئے شہریوں کو مجبور نہیں کرسکتا۔ کلین اپ مارشل کے خلاف شکایت کے بعد ممبئی بی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے آج سے کلین اپ مارشل کی سروس کو بند اور موخر کردیا گیا ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ کچرا اور صاف صفائی کے تحت ممبئی میں عوامی صفائی کی نگرانی اور ’سوچھ ممبئی مشن‘ کو 4 اپریل 2025 سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اس کے باوجود ان پرُکوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے, تو وہ اس کی شکایت کرسکتے ہیں۔ کلین اپ مارشل کی شکایت ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرول روم سے 022-23855128 اور 022-23877691 (ایکسٹینشن نمبر 549/500) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک غبن ملزمین کی جائیدادیں قرق

Published

on

New-India-Bank

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ ای او ڈبلیو نے نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک کروڑوں روپے کے غبن کے معاملہ میں پراپرٹی ضبطی کی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ای او ڈبلیو نے بتایا کہ غبن کے آمدنی سے حاصل شدہ جائیدادوں کی نشاندہی کے بعد اسے منسلک اور ضبط کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان ملزمان کی 21 غیر منقولہ جائیدادیں پائی گئی ہے، جنہیں قرق کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ممبئی شہر میں 107 بی این ایس ایس کے تحت یہ پہلی کارروائی کی ہے جس میں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی اے او ڈبلیو نے بتایا کہ قرق جائیدادوں سے حاصل شدہ رقومات کا تخمیہ بھی لگایا جائے گا۔ ممبئی میں بینک کے گھوٹالہ کے بعد ای او ڈبلیو نے بڑی کارروائی کی ہے اور ملزمان سے متعلق دیگر جائیدادوں کی بھی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com