Connect with us
Thursday,19-June-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

اورنگ آباد کی طالبہ نے اپنے گھر میں شروع کی خواتین او رلڑکیوں کے لیے”بیگم حضرت محل”محلہ لائبریری“

Published

on

aurangabad-book

اورنگ آباد (نامہ نگار)
تاریخی شہر اورنگ آباد کے محلہ رحمانیہ کالونی کراڑپورہ کی ساکن طالبہ سیدہ عائشہ ہاشمی نے گزشتہ دنوں شہرمیں قائم بچوں کے لیے پہلی ”محلہ لائبریری“ جسے مرزامریم جمیلہ نے اپنے محلہ بائجی پورہ میں بچوں کے سب سے پسندیدہ سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے نام پر شروع کیا تھا اس سے متاثر ہوکر اپنے والدسید کلیم ہاشمی سے اصرار کر اپنے گھرمیں محلہ کی خواتین اورلڑکیوں کے لیے”عظیم مجاہد آزادی بیگم حضرت محل کے نام سے ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کرائی۔ جس کا افتتاح کل دوپہر تین بجے مشہور عالم دین مولانا شیخ نور جمالی (امام وخطیب رحمانیہ مسجد) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
ریڈ اینڈ لیڈفاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے افتتاحی کلمات میں کہاکہ ان دخترمرزامریم جمیلہ کو مطالعہ کابہت شوق ہے اور ان کی اپنی نجی لائبریری ہے۔ جس میں دوسوسے زائد کتابیں ہیں۔اسی کی خواہش پرشہر کی پہلی بچوں کی لائبریری قائم کی گئی ہے اور اسی سلسلہ کوآگے بڑھاتے ہوئے آج سیدہ عائشہ ہاشمی کے گھر شہر کی پہلی ”بیگم حضرت محل خواتین لائبریری“شروع کی جارہی ہے۔ مرزا ندوی نے یہ بھی کہاکہ لاکڈاؤن کے چلتے اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے گلی محلوں میں بچے کھیل کود میں مصروف ہیں اور تقریباََ کتابوں اورپڑھائی دور ہوتے جارہے ہیں اور کسی حد تک غلط کاموں میں ملوث بھی ہورہے ہیں ان سب کو دیکھتے ہوئے ہم نے طئے کیاکہ انہیں مطالعہ کی طرف راغب کیاجائے، FAMEٰٓاور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا پروگرام ہے کہ سال بھر میں شہر کے محتلف محلوں میں 30لائبریریاں شروع کی جائیں گی۔
مولانا شیخ نور جمالی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ موجودہ دورمیں مسلم معاشرہ جس دور سے گزر رہاہے اس کے پیش نظر ضروری ہے کہ خواتین و لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ انہیں غیر ضروری کاموں سے محفوظ رکھنے کے لیے محلہ محلہ ایسی لائبریاں قائم کی جائیں اسی کے ساتھ مختلف دینی و اصلاحی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں۔ اگر گھر کی خواتین میں پڑھنے کاشوق پیدا ہوتا ہے تو بچے خودبخودانہیں دیکھ کرکتابیں پڑھیں گے۔ انہوں نے عائشہ اور اس کے والدسید کلیم ہاشمی اور فاؤنڈیشن کے صدر کو مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ آپ نے ”بیگم حضرت محل کے نام پر اس لائبریری کا نام رکھابہت اچھا کیا ہماری نئی نسل کوان عظیم مجاہدین آزٓدی کی معلومات نہایت ہی ضروری ہے۔ افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں محلہ کی معززشخصیات نے شرکت فرمائی جن میں حبیبیہ مسجد کے صدر حاجی شبیر،سید ندیم،شیخ نجیب،شفیق بھائی،ایم ڈی طیب ظفر،مرزاابوالحسن علی کیعلاوہ کثیر تعدادمیں خواتین نے بھی شریک تھیں۔
فی الحال لائبریری کی شروعات 200 سوکتابوں سے کی جارہی ہے جو فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی ہیں۔لائبریری کے اوقات روزانہ عصر تامغرب رہیں گے جہاں خواتین و طالبات یہاں سے اپنی پسند کی کتابیں حاصل کر انہیں گھر پر لے جاسکتی ہیں، پڑھنے کے بعد و ہ جمع کرکے دوسری کتابیں وہاں سے حاصل کرسکتے ہیں اوریہ بالکل مفت ہے،کوئی اس کی فیس نہیں ہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہل خانہ بہت محنت کی مولانا شیخ نورکی دعا اور سید کلیم ہاشمی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

سیاست

مہاراشٹر مانسون اجلاس میں مذہبی منافرت مخالف بل منظور کیا جائے، سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا ریاستی سکریٹری سے مطالبہ

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مذہبی منافرت مخالف منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے ریاستی اسمبلی کے سکریٹری کو ایک مکتوب اور مسودہ ارسال کر کے مذہبی منافرت مخالف بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس میں اہم اشخاص، مذہبی مقامات، مقامات مقدسہ اور توہین رسالت سمیت مذہبی منافرت پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ اس کے مرتکبین کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسون اسمبلی اجلاس میں مذہبی منافرت مخالف بل منظور کیا جائے, تاکہ ریاست میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں توجہ مبذول کروائی ہے کہ مذہبی منافرت اور اہم اشخاص کی توہین کے معاملہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور ماحول خراب کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے, ایسے میں مذہبی منافرت مخالف قانون سازی اور بل منظور کر کے اس پر قدغن لگایا جائے۔ اعظمی نے ایک پرائیوٹ مسودہ بھی سکریٹری کو ارسال کیا ہے جس میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں اور اہم اشخاص کی توہین کے مرتکبین پر کارروائی سے متعلق تجویز دی گئی ہے اس بل کو اسی اجلاس میں منظور کرنے کا اعظمی نے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی فلسطین کی حمایت میں احتجاج، مظاہرین زیر حراست

Published

on

Protest

ممبئی : ممبئی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنا مظاہرین کو اس وقت مہنگا پڑا, جب فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو ہی پولس نے نصف شب سے حراست میں لیا۔ ممبئی کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے لئے اظہار ہمدردی کے لئے احتجاج کرنے کا اعلان کرنے والے رہنما کو آزاد میدان میں جانے سے روکنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی زیر حراست لیا۔ چونا بھٹی پولس نے معراج صدیقی، گرگاؤں پولس نے کامریڈ پرکاش ریدی، ایم آئی ڈی سی پولس فیروز میٹھی بوروالا کو زیر حراست لیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کی اجازت طلب کی تھی, لیکن پولس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا, باوجود اس کے مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ فیروز میٹھی بوروالا نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ سے باز رکھنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی ہمیں حراست میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں وشو ہندو پریشد بجرنگ دل کی دھمکی کے بعد پولس نے احتجاج کو کچلنے کے لئے یہ کاروائی کی ہے۔ ہندو تنظیموں نے یہ واضح دھمکی دی تھی کہ اگر مسلمان اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں, تو وہ اسرائیل کی حمایت میں سڑکوں پر اتریں گے۔ اس دھمکی کے بعد ہی پولس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی ہے, جو سراسر غیر قانونی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ نظم و نسق کی برقراری کے لئے اجازت کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں پولس نے الرٹ جاری کیا ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

Published

on

powai-lake

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‎میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔

پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
‎یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
‎اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
‎جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
‎یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
‎پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com