Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان، سات مرحلوں میں ووٹنگ، ووٹ شماری 10 مارچ کو ہوگی

Published

on

Chief Election Commissioner Sushil Chandra

الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے انتخابی شیڈول کا ہفتہ کے روز اعلان کیا، جس کے مطابق ان تمام ریاستوں میں انتخابی پروگرام سات مرحلوں میں مکمل کیے جائیں گے۔

اتر پردیش میں سات مراحل میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ اور تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔ پانچ ریاستوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہوگیا ہے۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

اتر پردیش کی 403 سیٹوں، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پور کی 60 اور گوا کی 40 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر انتخابی ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف ورچوئل ریلیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق اس بار خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پانچ ریاستوں کےانتخابی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ ضلعی انتخابی افسر اور کمیشن کے نگران انتخابی ریلیوں پر پابندی اور دیگر ہدایات کی تعمیل پر کڑی نظر رکھیں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن کووڈ کے لحاظ سے محفوظ ہیں، اور تمام انتخابی عملے کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ کووڈ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بار پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 15 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، اور ہر بوتھ پر ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ڈیڑھ ہزار سے کم ہو کر 1200 رہ گئی ہے۔ اس بار ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com