(جنرل (عام
حج، 2022 کے لیے محض 53 ہزار درخواستیں وصول، ہند-سعودی باہمی معاہدہ برائے حج نہیں ہوا
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ یکم نومبر سے درخواستوں کی وصولیابی کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک 53 ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں، جبکہ فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے آج حج 2022 کے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مطلع کیا۔
مختار نقوی نے مزید کہا کہ آفت کے خاتمے، عوام کی صحت، سلامتی کے لیے قوت مدافعت، احتیاط اور دعا ہی سفر حج کو ممکن بنائے گا۔ حج 2022 کو لوگوں کی صحت، سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہو چکا ہے۔ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں، اور وہ موبائل کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری رکھی گئی ہے، فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اور ایک خواتین عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم سے جانا چاہتی ہیں۔ وزیر حج اور اقلیتی امور نے کہا کہ حج سعودی حکومت کے ذریعے کورونا پروٹو کول، ہدایات اور ضوابط وقواعط کے تحت ہوگا۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے، بغیر محرم کے حج کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طور پر ڈیجٹل کرنے جیسی اصلاحات سے “ایز آف ڈوئنگ حج” کو قوت حاصل ہوئی ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کا پورٹل، حج گروپ آرگنائزرس کا پورٹل، ڈیجٹل ہیلتھ کارڈ، “ای مسیحا، صحت کے ضمن میں سہولیات مکہ – مدینے میں قیام کے لئے بلڈنگ، ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی فراہم کرنے والی ای لگیج ٹریکنگ کی سہولیات، ای ویزا، جدید سہولیات سے لیس” حج موبائل ایپ وغیرہ سے ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات، تحفظ، آسانیوں کی فراہی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نقوی کہا کہ بھارت میں آج – ۲۰۲۲، کا پورا عمل آن لائن ڈیجیٹل ہوگا، انڈونیشیا کے بعد زیادہ تر عازمین حج بھارت سے روانہ ہوتے ہیں۔
عازمین حج کے انتخاب کا عمل کورنا ویکسین کی دونوں خوراک لئے جانے اور ہندوستان اور حکومت سعودی عرب کے ذریعہ حج – ۲۰۲۲ء کے اوقات کے تعین کئے جانے والے کور ونا پروٹوکول، ہدایات اور رہنماء اصولوں کو دھیان میں رکھ کر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دس مقامات سے پروازیں روانہ ہوں گی۔
مختار نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حج 2022 کے لیے شروعات کی گئی ہے، لیکن ابھی تک۔باہمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اس لیے سابقہ ہدایات کے تحت تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ابتداء میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخ نے مہمانوں کو تعارف کروایا اور کہا کہ وہ اور ان کا عملہ اسی جوش وجذبہ کے تحت مصروف عمل ہیں۔ مہمان خصوصی اور ریلوے پولیس کمشنر قیصر خالد نے حج اور تربیت کاروں کی ذمہ داری پر ایک پر مغز تقریر کی۔ انہوں نے ٹرینئرس کو ایک استاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا جائے کہ حج کے دوران۔ وہ جس انداز میں ڈسپلن، اصول وضوابط اور اخلاق اور دینی امور کا خیال رکھتے ہیں، حج کے بعد بھی اپنی دنیاوی زندگی بھی اسی انداز میں گزاریں۔
ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈپٹی پولیس ڈائرکٹر جنرل اشرف کے نے کہا کہ عازمین حج کو سفر کے دوران اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ وہ اپنے ملک کے سفیر ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
رئیس شیخ کا مطالبہ… سی ایم دیویندر فڑنویس کو لکھا خط، جسٹس چوہان کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر اقلیتی برادری کو موقع دیا جائے

ممبئی : مہاراشٹر یو سی سی (یونیفارم سول کوڈ) ڈرافٹ کمیٹی سے ریٹائرڈ جسٹس آر سی چوہان نے استعفیٰ دے دیا ہے، اور ان کی جگہ اقلیتی برادری کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔ بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کمیٹی کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو خط لکھا ہے۔“اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے نشاندہی کی کہ مہاراشٹر یو سی سی ڈرافٹ کمیٹی جولائی میں سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جسٹس رنجنا دیسائی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی مدت چھ ماہ ہے۔ کمیٹی میں اقلیتی برادری کا ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ نتیجتاً، کمیٹی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور جسٹس چوہان کے استعفے نے اس کی ساکھ کو مزید مجروح کیا ہے۔ یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے کے بی جے پی کے اقدام کے پیچھے ایک سیاسی ایجنڈا کارفرما ہے۔ مرکز اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی قیادت والی ‘مہایوتی’ حکومتیں انتخابات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اس قانون کے نفاذ کے لیے زور دے رہی ہیں۔ اس قانون سے ملک کے ثقافتی تنوع کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ مزید برآں، اس سے مختلف مذاہب میں طلاق، وراثت، شادی اور گود لینے کے معاملات پر لاگو ہونے والے پرسنل لاز (ذاتی قوانین) عملی طور پر ختم ہو جائیں گے۔ رکن اسمبلی شیخ نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر اقلیتی برادری یو سی سی کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بی جے پی اس یو سی سی قانون کے ذریعے اکثریتی طبقے کے اصول و ضوابط مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجوزہ قانون سازی کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنے اور ڈرافٹ کمیٹی کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات کا ازالہ کرنے کے لیے، کمیٹی میں اقلیتی برادری کے کسی نمائندے کو شامل کرنا ضروری ہے۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے دعویٰ کیا کہ اس قانون سے اقلیتی برادری اور قبائلی لوگ بری طرح متاثر ہوں گے۔
(جنرل (عام
شمالی افغانستان میں سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

کابل : بدھ کے روز شمالی افغانستان کے صوبہ تخار میں ایک سڑک حادثے میں آٹھ مسافر ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، ایک مقامی پولیس اہلکار نے اطلاع دی۔ یہ مہلک واقعہ غزستان کے علاقے کالافگن ضلع میں پیش آیا، جب ایک گاڑی سڑک سے الٹ گئی، جس سے آٹھ مسافر موقع پر ہی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ مسرور نے بتایا کہ زخمیوں کو تخار کے صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسرور نے مزید کہا کہ واقعے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔ منگل کے روز مشرقی افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک منی بس کھائی میں گرنے سے ایک مسافر ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے، یہ بات منگل کی صبح پاوِن کے ضلعی پولیس کے ترجمان محمد یونس یوسفزئی نے بتائی۔ اہلکار نے بتایا کہ پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت مہترلام کے ہسپتال منتقل کیا۔
اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 20 ستمبر کو مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی گاڑی درخت سے ٹکرانے کے بعد ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا، ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع بٹی کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی، بے قابو ہو کر سڑک سے ٹکرا کر درخت سے ٹکرا گئی۔ صوبائی پولیس کے ترجمان سید طیب حماد نے بتایا کہ موقع پر اور ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔ 19 ستمبر کو شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک ہائی وے حادثے میں کم از کم ایک مسافر ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے، صوبائی پولیس کے دفتر نے ایک بیان میں کہا۔ حادثہ ملک کے دارالحکومت بلخ کے شمال سے متصل ہائی وے کے مضافات میں پیش آیا۔ صوبے، جب دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ بیان کے مطابق، ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 11 دیگر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سوشل میڈیا پر شدت پسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر اور ملک میں شدت پسندی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کو لے کر آج اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج سے ملاقات کی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک تھا اس وفد نے نول بجاج سے مختلف مسائل پر گفتگو کی اس کے ساتھ ہی دہشت گرد ی کے خلاف تحریک چلانے کا بھی ابوعاصم اعظمی نے عزم کیا ملاقات کے دوران نول بجاج کو جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی رابطے اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، موجودہ حالات اور معاشرے سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر منصفانہ یا غیر قانونی گرفتاریوں پر پائے جانے والے خدشات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کی حکمتِ عملیوں پر مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ نوجوانوں میں مناسب رہنمائی، کھلے مکالمے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈوں سے دور رہیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کسی تبصرہ کو لے کر نوجوانوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نوجوان کو سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور اس میں شرانگیزی اور قابل اعتراض مشمولات سے گریز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ہی ممنوعہ تنظیموں سے بھی دور رہنا ضروری ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کے معرفت نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے اس سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وفد میں حسیب بھٹکر، ظفر انصاری، عبدالمجیب شیخ، شاکر شیخ اور ہمایوں شیخ شامل تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
