سیاست
اسدالدین اویسی مذہب کے نام پر ملک کو گمراہ کرنا بند کریں : ترون چُگ

نئی دہلی : بی جے پی نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے کہ ‘ملک کو آر ایس ایس کے نظر یے سے خطرہ ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ مذہب کے نام پر ملک کو گمراہ کرنا بند کریں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے کہا، “کچھ مسلم اور کانگریسی لیڈروں نے وقف املاک پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ آج یہ قبضہ کرنے والے اور لٹیرے ٹولے گھبراہٹ میں ہیں، وہ بے چینی، اور مایوسی سے بھرے ہوئے ہیں، اس لیے مایوسی کی ذہنیت کے ساتھ کنفیوژن پیدا کی جا رہی ہے۔ اویسی کو چاہیے کہ وہ ملک کو گمراہ کرنا بند کر دیں کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں مذہب کے نام پر ریاست کو گمراہ کیا ہے۔” وقف املاک کو مافیا کے کنٹرول سے آزاد کرنا ہے، غریب مسلم خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے، اس کے ساتھ ہی وقف میں شفافیت لانی ہوگی اور راہل گاندھی اور اویسی جیسے لیڈر ملک میں نفرت کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ (راہل گاندھی اور اویسی) مسلم خواتین کا درد کیوں نہیں دیکھ سکتے؟ کیا وہ مسلم خواتین کو ان حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں؟ یا شاید وہ غریب مسلم خاندانوں کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے۔ لینڈ مافیا کے ہاتھوں میں کھیلنے والا یہ لٹیرے گینگ وقف پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ترون چُگ نے نہرو-گاندھی خاندان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، نہرو-گاندھی خاندان سات دہائیوں سے، چار نسلوں سے ملک میں اپنے خاندان پرستی، ،کرپشن بھائی بھانجے کا جھگڑا۔ اور لوٹ مار قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ چار نسلوں سے قوم پرست قوتوں کو نیچا دکھانے، ان کے خلاف سازشیں کرنے اور انہیں ختم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے دادا کی طرف سے رچی جانے والی سازشوں کے باوجود وہ قوم پرست طاقتوں کو نہیں روک سکے۔ ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے۔”
اس سے قبل بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا کہ ‘بی جے پی-آر ایس ایس کانگریس کے سامنے مذاق ہے’۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاندانی گھونسلے اور پپو کی سوچ سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔ بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا، “راہول گاندھی کو صرف ایک مسئلہ ہے، وہ اب بھی جمہوریت کو خاندان کا ڈزنی لینڈ سمجھتے ہیں، جب تک وہ جمہوریت کو ڈزنی لینڈ سمجھتے رہیں گے، وہ خاندانی گھونسلے اور پپو کی سوچ سے باہر نہیں آسکیں گے۔”
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں باسی عید پر تین لاکھ زائرین کی حاجی علی درگاہ کی زیارت

ممبئی میں عید الفطر بخیر وعافیت اور امن اختتام پذیر ہوئی، مسلمانوں نے سادگی کے ساتھ عید منائی اور وقف بل کے خلاف اپنے بازوں پر سیاہ کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کر کے احتجاج کیا ہے۔ ممبئی میں عید الفطر کے بعد درگاہوں پر زائرین کا اژدہام تھا حاجی علی اور ماہم درگاہ پر زائرین کی اژدہام تھا۔ حاجی علی پر تین لاکھ زائرین نے زیارت کی, اس کے لئے پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ باسی عید 2025 کے موقع پر 3 لاکھ سے زائد زائرین حاجی علی درگاہ پر زیارت کی ہے۔ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے ساتھ تیاری کی تھی اس کے مطابق 200 رضاکار، 25 تیراک، 78 سی سی ٹی وی کیمرے، سی سی ٹی وی کیمرہ آپریٹر، لب سڑک کے ساتھ ساتھ درگاہ کے احاطے میں عوامی اعلان کا نظم کیا گیا۔ لب سڑک کے داخلے کے ساتھ ساتھ درگاہ کے احاطے میں ابتدائی طبی امداد کی سہولت بھی مہیا تھی۔ بھاری پولیس بندوبست تلاشی کے لئے رکاوٹیں اور رسی وغیرکا بھی اہتمام تھا۔ ممبئی میں عید اور باسی عید پرامن اختتام ہوئی، اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر کی ہدایت پر پولس نے درگاہوں مسجدوں پر اضافی حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
بزنس
بی ایم سی ممبئی میں ہر ماہ 100 سے 7500 روپے کی کچرا فیس جمع کرے گی، ہر سال 687 کروڑ روپے کمانے کی امید، ڈرافٹ جاری کرکے عوام سے مانگی رائے

ممبئی : بی ایم سی جلد ہی گھروں، ہوٹلوں، شادی ہالوں، نمائشی مراکز، کافی شاپس، ڈھابوں، گیسٹ ہاؤسز، بینکوں، کوچنگ کلاسز، کلینکس، ڈسپنسریوں، کولڈ سٹوریجوں، تہوار ہالوں اور دیگر رہائشی اور تجارتی اداروں سے کوڑا کرکٹ کی فیس وصول کرے گی۔ یہ فیس 100 روپے سے 7500 روپے ماہانہ تک ہو سکتی ہے۔ بی ایم سی نے اس کے لیے ایک مسودہ تیار کیا ہے۔ کوڑا کرکٹ کی فیس کے علاوہ اس مسودے میں گندگی پھیلانے پر جرمانے میں اضافے کا بھی انتظام ہے۔ پیر کو مسودہ جاری کرتے ہوئے، بی ایم سی نے 1 اپریل سے 31 مئی 2025 تک اس پر لوگوں سے رائے طلب کی ہے۔ بی ایم سی کے ایک اہلکار نے بتایا، فی الحال ممبئی میں بی ایم سی ہر سال کچرے کی صفائی پر 3141 روپے فی شخص خرچ کر رہی ہے، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
اگر قانون بنتا ہے تو ممبئی والوں کو ہر ماہ اتنی فیس ادا کرنی پڑے گی۔
- 50 مربع میٹر تک کے رقبے والے مکانات – 100 روپے
- 50 مربع میٹر سے زیادہ رقبہ والے مکانات 300 مربع میٹر تک – 500 روپے
- 300 مربع میٹر سے زیادہ رقبہ والے مکانات – 1000 روپے
- تجارتی ادارے، دکانیں، کھانے کی جگہیں (ڈھابہ/مٹھائی کی دکانیں/کافی ہاؤس وغیرہ) – 500 روپے
- گیسٹ ہاؤس – 2000 روپے
- ہاسٹل-750 روپے
- ہوٹل-ریسٹورنٹ (غیر ستارہ) – 1500 روپے
- ہوٹل ریسٹورنٹ (3 ستاروں تک) – 2500 روپے
- ہوٹل ریستوراں (3 ستاروں سے زیادہ) – 7500 روپے
- کمرشل آفس، سرکاری دفتر، بینک، انشورنس آفس، کوچنگ کلاس، تعلیمی ادارہ وغیرہ – 750 روپے
- کلینک، ڈسپنسری (50 بستروں تک) – 2000 روپے
- لیب (50 مربع میٹر تک) – 2500 روپے
- کلینک، ڈسپنسری (50 بستروں سے زیادہ) – 4000 روپے
- لیب (50 مربع میٹر تک) – 5000 روپے
- چھوٹی اور کاٹیج انڈسٹریز کی ورکشاپس (10 کلو تک روزانہ پیدا ہونے والا فضلہ) – 1500 روپے
- گودام، کولڈ اسٹوریج – 2500 روپے
- شادی، فیسٹیول ہال، نمائش اور میلہ (3000 مربع میٹر تک) – 5000 روپے
- شادی، فیسٹیول ہال، نمائش اور میلہ (رقبہ 3000 مربع میٹر سے زیادہ) – 7500 روپے
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ملاڈ گڈی پاڑوہ تشدد میں تین گرفتار،حالات پرامن، پولس الرٹ : ڈی سی پی اسمیتا پاٹل

ممبئی کے ملاڈ میں گڈی پاڑوہ پر تشدد کے بعد اب یہاں حالات پرامن ہے, لیکن اس کے باوجود اس معاملہ پر اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے, اور اسے ہندو مسلم رنگ دے کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ گڈی پاڑوہ پر نورانی مسجد کے سامنے سے گزرنے والے پانچ نابالغ شرکاء پر مقامی نوجوان نے حملہ کردیا تھا, اس معاملہ میں پولس نے حالات قابو میں کر لیا ہے۔ اور اب تک تین افراد کو بھی گرفتار بھی کیا ہے, ان پر فساد برپا کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ بھیڑ کی شناخت بھی کی جارہی ہے, سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزمین کو شناخت کر کے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے حالات کو قابو کرنے کے بعد ملاڈ میں ہائی الرٹ کر دیا ہے, اور فرقہ پرستوں پر نظر بھی رکھی جارہی ہے۔ ممبئی میں اب فرقہ پرستوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ایسے میں پولس بھی سوشل میڈیا پر نظر رکھ رہی ہے۔ مقامی ڈی سی پی اسمیتا پاٹل نے بتایا کہ ملاڈ مالونی کے حالات پرامن ہے اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر فوٹیج کا معائنہ کے بعد گرفتاریاں بھی جاری ہے اب تک اس معاملہ میں تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ اس میں ایک ملزم شارن ہے جس نے نابالغ پر حملہ کیا تھا اس معاملہ میں وشوو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے پولس کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر وہ ملزمین کو جلد ازجلد گرفتار نہیں کرتی ہے تو وہ احتجاج کریں گے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی نے تمام مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دینے اور سوشل میڈیا پر بلاتصدیق ویڈیو یا متنازع پوسٹ نہ شئیر کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ممبئی میں امن وامان کی برقراری کے لئے پولس الرٹ ہے اور ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
گڈی پاڑوہ پر تشدد پر سنجے بروپم کی زہر افشانی :
گڈی پاڑوہ پر تشدد کے بعد سنجے نروپم نے پولس پر کئی سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی میں تاخیر اور ملزمین کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ممبئی پولس کی کارروائی پر سوال کھڑے کئے ہیں اور کہا ہے کہ اہم ملزم شارن اور اس کی والدہ ہندوؤں کو ان کے تہوار منانے نہیں دیتی ہے اور یہاں ان کی غنڈہ گردی ہے۔ مسلمانوں کو سنجے نروپم نے جہادی قرار دیا۔ سنجے نروپم نے کہا کہ پولس نے اس وقت کارروائی کی جب ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔
-
سیاست5 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا