مہاراشٹر
باندرہ کورٹ میں پریکٹس کرنے والی خاتون وکیل کی بے رحمی سے پٹائی
ممبئی:باندرہ کورٹ میں پریکٹس کرنے والی خاتون وکیل کے ساتھ غنڈہ گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شکایت کنندہ وکیل کے مطابق جمعہ کی رات میں ان کے ساتھ درد ناک حادثہ سوسائٹی کے لوگوں نے انجام دیا ہے۔ شکایت کنندہ وکیل پہلے گورنمنٹ کالونی میں رہا کرتی تھی،کچھ مہینہ قبل قالونی کے گھر کو چھوڑ کر بدلاپور کے وانگڑی تعلقہ کے دھولے گاؤں میں عالیشان تعمیراتی کام کئے گئےسلور اسٹیٹ سوسائٹی کے میں منتقل ہوگئی ۔عمارت تعمیر کرنے والے بلڈر نے ایک بہترین سہولت آمد و رفت کی صورت میں فراہم کی ہے ۔ سلور اسٹیٹ سوسائٹی سےبدلاپور اسٹیشن تک آنے جانے کے لیے ڈراپ اینڈ پک اپ گاڑی کا نظم کیا ہے۔ جمعہ کی شب میں کام سے لوٹتے وقت بدلاپور اسٹیشن پر پہنچنے میں ساڑے بارہ بج گئے تھے ،پک اپ گاڑی وہاں موجود نہیں تھی،سوار موجود نہیں ہونے کی وجہ سے میں نے بلڈر کو فون لگایا لیکن بلڈر فون ریسیو نہیں کرسکا۔ میں نے سلور اسٹیٹ سوسائٹی واٹس ایپ کے بنائے ہوئے گروپ میں میسج کیا تو گروپ ممبران لعن طعن کرنے لگے ۔بلڈر نے تو کچھ نہیں کہا لیکن اسی سوسائٹی کے کچھ لوگوں نے واٹس ایپ پر گالی گلوچ شروع کردی ۔ خاتون وکیل نے مزید کہا کہ میں جیسے تیسے اپنے فلیٹ پر پہنچی ، دروازے پر مستقل دستک ہونے لگی ، آواز سن کر مجھے لگا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مجھے واٹس ایپ پر گالیاں دی ہیں،میں نے دروازہ نہیں کھولا ۔ کچھ وقفہ کے بعد فلیٹ کے دروازہ کی بیل کی گھنٹی کی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی ، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کوئی ملنے کے لیے آیا ہوگا میں نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو دیکھا کی سوسائٹی کے دو افراد ہیں میاں بیوی انہیں میں اچھی طرح جانتی تھی وہ لوگ مجھے بے تحاشا مارنے لگے ، بے رحمی سے مارکھانے کے بعد میں ذہنی اعتبار سے صدمہ میں چلی گئی تھی ۔ دوسرے دن متاثرہ وکیل وانگنی تعلقہ کے قریب واقع کُل گاؤں پولس اسٹیشن میں ملزم میاں بیوی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولس نے۳۵۴، ۳۲۳، ۵۰۴، ۵۰۶،اور آر/ڈبلیو ۳۴ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولس مجرمین کو گرفتار کرنے پہنچے تو مجرمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اب تک کسی ایک مجرم کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے،مثاثرہ وکیل نے کہا کہ پولس مجرمین کو گرفتار کرنے کے بجائے مجھے پولس اسٹیشن بلا رہی ہے تاکہ معاملہ رفع دفع ہوجائے۔ جب کہ اس معاملہ میں مجھے انصاف ملنا چاہیے ، اس لیے مجرمین کی گرفتاری ضروری ہیں۔
سیاست
ارنب کھیرے نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا سیاسی قتل ہوا! ابوعاصم اعظمی کا ناگپور سرمائی اجلاس میں احتجاج، نفرتی ایجنڈہ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ممبئی ناگپور لسانیت ہندی مراٹھی تنازع پر لوگوں کے دلوں میں نفرت کی بیج بوئی جارہی ہے۔ جو لوگ مراٹھی نہیں جانتے انہیں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیا ریاستی حکومت اپنے اقتدار کی ہوس میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ وہ زبان کے نام پر نفرت کو اس حد تک فروغ دے گی کہ ہمارے بے قصور بچے خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں, اس لئے ارنب کی خودکشی سیاسی قتل ہے. آج یہاں ناگپور سرمائی اجلاس میں ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور ایسے حالات پیدا کرنے والوں پر بھی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے روز ابوعاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ ارنب کے خاندان کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔ جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔ ان تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں یا زبان اور علاقے کے نام پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں۔ زبان اور علاقے کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت کے خاتمے کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر سراپا احتجاج کیا اس دوران ان کے ہمراہ رئیس شیخ بھی موجود تھے۔
(جنرل (عام
ممبئی میں پٹرول سے سی این جی کی بچت سب سے زیادہ، ڈیزل سوئچ دہلی میں سب سے زیادہ ادائیگی کرتا ہے۔

قدیم اسٹاک بروکنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، حالیہ مہینوں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی سی این جی ممبئی میں پٹرول پر سب سے زیادہ قیمت کا فائدہ دے رہی ہے۔ مطالعہ نوٹ کرتا ہے کہ پٹرول کے مقابلے میں ممبئی وسیع تر ثالثی کو برقرار رکھتا ہے، جس سے سی این جی شہر کے مسافروں کے لیے ایک پرکشش انتخاب ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے اس سال سی این جی کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا۔ قیمتوں میں 9 اپریل کو ایک روپیہ پچاس پیسے فی کلو گرام، یکم جون کو پچاس پیسے اور 4 ستمبر کو مزید پچاس پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ان تبدیلیوں کے ساتھ، ممبئی سی این جی کی قیمت اب اسی روپے پچاس پیسے فی کلوگرام ہے۔ اضافے کے رجحان کے باوجود، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں سی این جی پٹرول سے 22.2 فیصد اور ڈیزل سے 10.6 فیصد سستی ہے۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سی این جی پر منتقل ہونے والے ڈیزل صارفین کو سب سے زیادہ فائدہ دہلی میں ہوا ہے۔ اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کی طرف سے 7 اپریل اور 3 مئی کو ایک ایک روپے کی دو نظرثانی کے نفاذ کے بعد دارالحکومت میں قیمتیں بڑھ گئیں۔ دہلی میں سی این جی فی الحال ستر روپے دس پیسے فی کلوگرام ہے۔ اس کے باوجود دہلی میں سی این جی پٹرول سے 18.7 فیصد اور ڈیزل سے 12.1 فیصد سستی ہے۔ گجرات کے گیس صارفین بھی ایک کشن سے لطف اندوز ہوتے ہیں، سی این جی پٹرول کے مقابلے میں 15.1 فیصد اور ڈیزل کے مقابلے میں 11.1 فیصد سستی ہے۔ رپورٹ میں نومبر 2025 میں سی این جی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے 22 ستمبر 2025 کو لاگو ہونے والے جی ایس ٹی میں دس فیصد کمی کے بعد ہوا۔ ٹیکس میں کمی نے زیادہ خریداروں کو سی این جی گاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی، حالانکہ اکتوبر میں تہواروں میں اضافے کے بعد نومبر میں رجسٹریشن معمول کی سطح پر آ گئی۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بار بار قیمتوں میں اضافے کے باوجود سی این جی بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل پر واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ممبئی پٹرول کے مقابلے میں بچت کے لیے سب سے سازگار بازار ہے، جب کہ ڈیزل کے مقابلے میں دہلی سب سے آگے ہے۔ قیمتوں کا فرق خریداری کے فیصلوں اور آپریشنل اخراجات کو متاثر کرتا رہتا ہے، جس سے سی این جی کو بہت سے صارفین کے لیے ایندھن کا ترجیحی اختیار مل جاتا ہے۔
(جنرل (عام
نئی ممبئی ائیر پورٹ کو چھترپتی شاہو مہاراج سے منسوب کیا جائے ناگپور اسمبلی میں اعظمی کا مطالبہ

ممبئی مہاراشٹر ناگپور سرمائی اجلاس میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے نئی ممبئی ائیرپورٹ کا نام چھترپتی شاہو مہاراج کے نام پر منسوب کر نے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی میں 6 مئی 1922 ء میں ان کی وفات ہوئی تھی اس لئے نئی ممبئی ائیر پورٹ کا نام شاہو مہاراج سے منسوب کیا جائے انہوں نے کہا کہ دلتوں پسماندہ طبقات اور تعلیمی ریزرویشن اور مساوات کیلئے شاہو مہاراج نے ہمیشہ سے ہی خدمات انجام دی ہے اور انہیں کی مرہون منت ہے کہ دلتوں اور پسماندہ طبقات کو ریزرویشن سمیت دیگر سہولیات میسر ہے انہوں نے کہا کہ ایک عظیم لیڈر کے نام سے نئی ممبئی کا ائیر پورٹ منسوب کیا جائے چونکہ ائیر پورٹ آمدورفت کا ایک مرکز ہے ایسے میں ائیر پورٹ کو چھترپتی شاہو مہاراج کے نام سے منسوب کرنا انہیں خراج عقیدت ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
