Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مضامین ڈاٹ کام اب عربی زبان میں بھی، ہندوستان میں عربی صحافت کا نیا آغاز : خالد سیف اللہ اثری

Published

on

Mazameen

ہندوستان کے عربی سرمایے اور ہندوستان میں جاری عربی سرگرمیوں کو عالم عرب سے متعارف کرانے کے لئے عالمی سطح کی ایک معیاری ویب سائٹ مضامین العربیہ لانچ ہونے جا رہی ہے، جو ہندوستان کے عربی قلم کاروں کے ساتھ ساتھ عالمی قلم کاروں کو بھی اپنے ساتھ جوڑے گی۔ یہ اطلاع مضامین العربیہ کے سربراہ خالد سیف اللہ اثری نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں عربی مدارس کا جال ہے، صوبائی اور مرکزی یونی ورسٹیٹیوں میں عربی کے شعبہ جات قائم ہیں۔ وہاں کے فارغین میں بیشتر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن صحیح پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ ان کی صلاحتیں ماند پڑ جاتی ہیں۔ اسی خلاء کو پر کرنے کے لیے مضامین ڈاٹ کام نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ مضامیں ڈاٹ کام ہندوستان میں اردو قلم کاروں کا رکنیت کی بنیاد پر اولین پلیٹ فارم ہے۔اس کی داغ بیل اپریل 2015 میں اور ڈاکٹر عرفان وحید نے ڈالی تھی۔ بہت ہی قلیل مدت میں یہ ویب سائٹ اردو کی مقبول ترین ویب سائٹس میں شمار ہونے لگی۔ اس وقت ہندوستان اور دیگر ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ قلم کار مضامین ڈاٹ کام سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مضامین ڈاٹ کام آن لائن پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ ایک اشاعتی ادارہ اور ایک فعال تنظیم بھی ہے جس کے تحت سماجی، سیاسی و دینی موضوعات پر مفید کتابیں منظر عام پر لائی جاتی ہیں، اور زمینی سطح پر ادبی، سماجی اور تعلیمی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ پہلے یہ سرگیاں اردو زبان تک محدود تھیں لیکن اب مضامین ڈاٹ کام نے اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مضامین ڈاٹ کام کو عربی میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ عربی زبان میں لانے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہندوستان کے عربی سرمایے اور ہندوستان میں چل رہی، عربی سرگرمیوں کو عالم عرب سے متعارف کرایا جائے۔ اس عربی ویب سائٹ کے افتتاح کا افتتاح بھی انوکھا ہے۔ افتتاح کے موقع سے 14 اگست بروز سنیچر رات کے ساڑھے نو بجے ایک عالمی آنلائن باہمی کے لیے مصالحاتی گفتگو جیسے اہم موضوع پر سیمنار منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم سمینار میں کناڈا سے ڈاکٹر اقبال مسعود ندوی، صدر کناڈا ائمہ کونسل، سوڈان سے ڈاکٹر مالک مہدی بانی و جنرل سیکریٹری رابطہ عربیہ، ترکی سے ڈاکٹر عمر قورقماز، مشیر وزارت تعلیم، ہندوستان سے ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، ایڈیٹر ملی گزٹ، جزائر سے پروفیسر فایزہ بغیانی، لیکچرار باتنہ یونی ورسٹی اور مراکش سے پروفیسر فریدہ زغاری، ریسچ اسکالر سیدی محمد بن عبداللہ یونی ورسٹی گفتگو کریں گے۔ یہ سمینار جامعۃ الفلاح، بلریا گنج اور انڈیئن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، دہلی (اسلامی اکیڈمی) کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com