Connect with us
Thursday,02-July-2026

(جنرل (عام

پوری دنیا میں کورونا معاملوں کی تعداد 20.54 کروڑ سے زیادہ

Published

on

Corona-in-World

پوری دنیا میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ تعداد 20.54 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43.35 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پوری دنیا میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں 1.65 کروڑ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اس وباء کی وجہ سے 2.64 لاکھ لوگ مر چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 54 لاکھ 31 ہزار 038 جبکہ 43 لاکھ 35 ہزار 111 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.63 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، اور 6.19 لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40،120 نئے معاملوں کے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار 826 ہو گئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 295 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وباء سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 02 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2760 سے کم ہو کر تین لاکھ 85 ہزار 227 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 585 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 30 ہزار 254 ہو گئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں خالی سرکاری اراضی پر ایک کالج، اسپورٹس کمپلیکس، اور حج کمیٹی کا دفتر تعمیر کیا جائے؛ ابوعاصم اعظمی

Published

on

ممبئی:مانخوردزشیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر جاری کرلا سکریپ، صابن اور تیل کے کارخانوں کو انتظامیہ کی جانب سے ہٹائے جانے کے بعد، اس خالی اراضی کے عوامی استعمال کا مطالبہ تیز ہو گیا ہے۔ مقامی ایم ایل ابوعاصم اعظمی نے وزیرمحصولات چندر شیکھر باونکولے کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس مسئلے کو سختی سے اٹھایا۔ میٹنگ میں ایم ایل اے اعظمی نے پرزور مطالبہ کیا کہ اس خالی زمین پر جیل یا فلم انڈسٹری قائم کرنے کی حکومت کی تجویز کے بجائے مانخوردشیواجی نگر اور گوونڈی کے شہریوں کی ترقی کے لیے ایک ڈگری کالج، ایک ٹیکنیکل کالج اور ایک اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے۔لڑکیوں کی تعلیم اور اردو گھر پر خصوصی زور۔ علاقے کی سماجی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ ہمارے علاقے میں اقلیتی آبادی بہت زیادہ ہے، بہت سی لڑکیاں برقع پہننے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے لیے دور دراز علاقوں میں نہیں جا پاتی ہیں، اس لیے اس خالی زمین پر خواتین کا خصوصی کالج اور بچوں کے لیے ایک جدید لائبریری بنائی جانی چاہیے۔” انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے طویل عرصے سے زیر التوا ’اردو گھر‘ کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے لیے مستقل دفتر کی وکالت، میٹنگ کے دوران ایک اور اہم مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کا فی الحال کوئی مستقل دفتر نہیں ہے اور وہ مختلف عارضی مقامات سے کام کر رہی ہے۔ چونکہ عازمین حج پورے مہاراشٹر سے ممبئی آتے ہیں اور مانخوردشیواجی نگر علاقہ ریل، سڑک، ایسٹرن فری وے اور ہائی ویز سے اچھی طرح سے جڑا ہوا ہے، اس لیے اس خالی زمین پر مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کا مرکزی دفتر تعمیر کیا جانا چاہیے۔ اعظمی نے واضح کیا کہ تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات کو ترجیح دینا خطے کے نوجوانوں اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ وزیر ریونیو نے ان مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور مثبت کارروائی کا یقین دلایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ساکی ناکہ مین ہول میں گرنے سے اسلم شیخ کی موت پر تحقیقات کے لیے ایل ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد کی معطلی

Published

on

ممبئی جمعرات (2 جولائی، 2026) کی سہ پہر، جب ممبئی میونسپل کارپوریشن کا سیوریج آپریشن ڈپارٹمنٹ کرلا ساکی ناکہ میں خیرانی مارگ کے ساتھ ایک مین ہول پر ’حفاظتی جال‘ لگانے کا کام جاری تگا، متعلقہ مین ہول میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے ‘ایل’ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنردھنجی ہرلیکر اسسٹنٹ/سیکنڈری انجینئر (مینٹیننس، ایل ڈویژن) دیپک چوگولے، جونیئر انجینئر (مینٹیننس، ایل ڈویژن) ابھیجیت چوگولے، اسسٹنٹ انجینئر (سیوریج آپریشنز) اتم پاٹل کو زیر التواء تحقیقات تک معطل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

اس کے علاوہ کمشنر نے حفاظتی اصولوں کے حوالے سے کام میں غفلت برتنے پر متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ناخوشگوار واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے اور میونسپل حدودمیں ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے ایڈیشنل میونسپل کمشنر (ویسٹرن سبربس) کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری تشکیل دی گئی ہےممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ایل’ ڈویژن کے علاقے میں، کرلا ساکی ناکہ میں خیرانی مارگ کے ساتھ سیوریج آپریشن ڈیپارٹمنٹ پر ‘مین ہول پروٹیکٹیو نیٹ’ لگانے کا عمل جاری تھا۔ جب یہ عمل جاری تھا تو دیکھا گیا کہ ٹھیکیدار نے حفاظت کا کوئی خیال نہیں رکھا۔ اس وقت اسلم اسحاق شیخ (عمر 55 سال) اپنے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے سڑک پر چل رہے تھے۔ شیخ جب مین ہول کے قریب پہنچے تو مین ہول کے پاس کھڑے لوگوں نے شور مچاتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ تاہم، بدقسمتی سے، شیخ اپنا توازن کھو بیٹھے اور ‘مین ہول’ میں گر گئے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن، ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ اور ملازمین موقع پر پہنچے اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی۔ تاہم، بدقسمتی سے، شخص کی جان تلف ہو گئی اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر دھنجی ہرلیکر، اسسٹنٹ/سیکنڈری انجینئر مسٹر دیپک چوگولے، جونیئر انجینئر مسٹر ابھیجیت چوگولے، اسسٹنٹ انجینئر مسٹر اتم پاٹل کو انکوائری تک معطل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر نے حفاظت میں غفلت برتنے والے متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ میئرریتو تاوڑے نے ۱۰ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے

ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ اس واقعہ کی وجہ کی مکمل تحقیقات کی جاسکے اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے اقدامات تجویز کئے جاسکیں۔ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر (جنرل ایڈمنسٹریشن)، ڈپٹی کمشنر (زون 7)، ڈپٹی کمشنر (انفراسٹرکچر) شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی کو سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حفاظتی اقدام کے طور پر ایک بار پھر ہدایات دی گئی ہیں کہ انسانوں کے داخلے کا کام کرتے ہوئے چاروں اطراف رکاوٹیں لگائی جائیں۔ اس کے علاوہ میونسپل ایریا میں سروے مین ہولز کا 100 فیصد معائنہ اگلے آٹھ دنوں میں کیا جائے۔ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ایڈیشنل میونسپل کمشنرز، ساتوں زونز کے ڈپٹی کمشنرز، 26 انتظامی ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اس سلسلے میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تاہم، مانسون سے پہلے کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، میونسپل کمشنر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے مارچ 2026 سے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی متواتر میٹنگیں کیں اور تمام محکموں کو مین ہول جال لگانے کا حکم دیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

آکولہ سے کانگریس رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان کو بشنوئی گینگ کی دھمکی، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں سیکورٹی فراہمی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی مہاراشٹر قانون سازاسمبلی میں اسوقت ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جب کانگریس لیڈراور آکولہ سے رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان کو ایک مرتبہ پھر بشنوئی گینگ کی دھمکی ملی انہوں نے اس کی اطلاع ایوان اسمبلی کو دی جس دوران کانگریس لیڈر نانا پٹولے اور وجئے وڈیتوار نے رکن اسمبلی کو سیکورٹی فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انتہائی حساس معاملہ ہے ایک رکن اسمبلی کو بارہا دھمکی موصول ہوئی ہے اور سرکار نے اس پر بیان بھی جاری کیا تھا اور ایوان میں ایک روز قبل ہی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بشنوئی گینگ سے متعلق اپنا موقف واضح کر تے ہوئے اس کا بندوبست کرنے کی بات کہی تھی دوسرے روز ہی رکن اسمبلی کو دھمکی موصول ہوتی ہے یہ سرکار کیلئے انتہائی تشویشاک ہے۔ اس پر قانون سازاسمبلی میں وزیر نتیش رانے نے کہا کہ کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا بشنوئی گینگ سے متعلق سرکار کا موقف واضح ہے موصوف رکن اسمبلی اس کی تفصیلات پولیس کو فراہم کرے ایوان میں تفصیلات فراہم کے ساتھ پولیس کو بھی اس معاملہ سے مطلع کیا جائے نتیش رانے نے کہا کہ سرکار سبھی کے تحفظ کی ضامن ہے۔

ایوان اسمبلی میں آکولہ کے رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان نے کہا کہ وہ بشنوئی گینگ سے دھمکیوں سے نہیں ڈرتے کیونکہ موت برحق ہے اگر موت شبھم لونکر کے ہاتھوں لکھی ہے تو کوئی نہیں بچا سکتا جبکہ یہ سرکار کیلئے تشویشناک عمل ہے کیونکہ ایک روز قبل ہی وزیر اعلی دعوی کرتے ہیں اور دوسرے روز دھمکی موصول ہوتی ہے اس سے قبل بھی مجھے بشنوئی گینگ کی دھمکی ملی تو وزیر اعلی نے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک اس معاملہ میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر میری موت واقع ہوتی ہے تو میرے حلقہ میں ایک عظیم الشان مندر تعمیر کی جائے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں ہمیشہ سرگرم رہتا ہوں اس لئے مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے میں کوئی کاروباری نہیں ہوں تو مجھ سے تاوان یا ہفتہ طلب کرنے کا کیا سوال اٹھتا ہے۔اس پر اسپیکرراہل نارویکر نے ایوان میں اس معاملہ میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان