Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

جرم

کونسلر دھامی قتل معاملہ کا دوسراشوٹر بھی گرفتار

Published

on

arressted

اتراکھنڈ کے رودرپور میں کونسلر پرکاش دھامی قتل معاملہ میں شامل شوٹر اتل راٹھور کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ اسے بریلی سے گرفتارکیا گیا جبکہ چاردیگر ملزم فرارہیں۔
گزشتہ ماہ 12 اکتوبرکو رودرپور میونسپل کارپوریشن کے کونسلر دھامی کا ان کے گھربھدئی پورا میں گولی مار قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل معاملہ نے اودھم سنگھ نگر میں سنسنی پیداکردی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) دلیپ سنگھ کنور کی ہدایت پر قاتلوں کو پکڑنے کے لیے فوری طور پرسات الگ الگ ٹیم تشکیل دی گئی۔
تحقیقات میں پولیس کو معلوم ہوا کہ مسٹر دھامی کاقتل سیاسی رنجش کے سبب کیا گیا ہے اور شاطر مجرم راجیش گنگوار اور اس کا بھائی انو گنگوار کی سازش سے قتل کو انجام دیا گیا ہے۔ قتل کے لیے دونوں بھائیوں کی جانب سے چارلاکھ کا تاوان دیا گیا۔ اس واقعہ کو انجام دینے کے لیے ماسٹر مائنڈ راجیش گنگوار نے اپنے دوست دنیش شرما ساکن ستار گنج کی مدد لی۔ دنیش شرما نے کرایے کے قاتلوں کا انتظام کیا۔
واقعے کے روزپانچ قاتل راجکمار عرف بٹھو، ونے ورما عرف بنٹو، اتل راٹھور، رنکو شرما عرف پنڈت اور دنیش شرما جعلی نمبر کی آئی-20 کار میں سوار ہوکرمسٹر دھامی کے گھر آئے اورانہیں میونسپل کارپوریشن کے کام کے بہانے بلا کرگولیوں سے بھون دیا۔ قتل کے بعد تمام ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کے فورا بعد ہی دونوں سازشی بھائی راجیش اور انو بھی فرار ہوگئے۔
پولیس کو بدھ کے روز اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب اس نے شوٹر اتل ساکن موضع لالئو، تھانہ جنوبی فیروز آباد اتر پردیش کو بریلی سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کی نشاندہی پرقتل میں استعمال ہونے والا 315 بور پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔ قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد ملزمان نے زندہ کارتوس سمیت اسے گنے کے کھیت میں پھینک دیا تھا۔
ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور تفتیش کے دوران پولیس کو کافی اہم سراغ بھی دیئے ہیں۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ایس او جی اور پولیس ٹیم پہلے ہی سازشی اور شاطرمجرم راجیش اور شوٹر راجکمار عرف بٹو کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے۔ راجیش ادوھم سنگھ نگر کاہسٹری شوٹر ہے اور اس کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ راج کمار کو علی گڑھ اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ بھی خطرناک قسم کا مجرم بتایا جاتا ہے۔ راجیش کا بھائی انو سمیت قتل میں ملوث تین دیگر مجرم تاحال مفرور ہیں۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان