Connect with us
Wednesday,18-June-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

مہاراشٹرکےخطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 283 نئے کیسز اور10 افراد ہلاک

Published

on

coronavrus

مہاراشٹرکے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 283 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہیلتھ آفیسر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اسی عرصے کے دوران اس علاقے میں کورونا سے 10 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
مراٹھواڑہ خطہ کے تمام ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 43 نئے کیسزاور دو اموات ، ضلع جالنہ میں 39 نئے کیسز اور دو اموات ،ضلع عثمان آباد میں 31 نئے کیسز اور دو اموات ، ضلع لاتور میں 31 ،ضلع نانڈیرمیں 23 ، ضلع پربھنی میں 19 اور ضلع ہنگولی میں تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش ٹرین سروسیز متاثر

Published

on

rain delhi

ممبئی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب پوائی جھیل لبریز ہوگئی ہے تو کئی جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا, لیکن بارش کے سبب لوکل ٹرینوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی۔ سینٹرل ریلوے پر ۱۵ سے ۲۰ منٹ کو ویسٹرن لائن پر بھی ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئی, گزشتہ شب سے جاری بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا ہے۔ ممبئی میں آئندہ ۲۴ گھنٹے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بی ایم سی کے مطابق بارش کے دران معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ بیسٹ بسوں کو بارش کے سبب ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا, جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش کے سبب ٹریفک نظام بھی متاثر تھا کرلا، ساکی ناکہ اندھیری، ممبئی قلابہ سانتا کروز میں بھی بہتر بارش درج کی گئی ہے۔

Continue Reading

سیاست

سپاٹ پاؤں کا وزیراعلی : نتیش رانے کی ادھو پر تنقید

Published

on

Nitish Uddhav

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے دریافت کیا جائے کہ اگھوری پوجا کیا ہے, وہ اس کے ماہر ہے۔ ان کے کرجت کے بنگلہ میں کیا کیا دبایا گیا ہے, یہ بھی معلوم کیا جائے ساتھ ہی ماتوشری میں کیا کیا جاتا ہے, یہ بھی دریافت کیا جائے۔ انہوں نے ادھو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں سپاٹ پیر کا وزیر اعلی بھی قرار دیا ہے۔ نتیش رانے نے سمندری کے تحفظ اور سمندری کشتیوں سے سمندر میں گشت کو یقینی بنانے اور جدید کشتی سے گشت کو یقینی بنانے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حفاظت ترجیحاتی بنیادوں پر کی جائے گی, اب تک سمندری ساحل کو محفوظ بنانے کیلئے جدید کشتی کی تعیناتی کی گئی ہے, اور پانچ کشتی شامل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈرون سے بھی سمندر کی حفاظت کی جارہی ہے, یہاں غیر قانونی سر گرمی اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کا عمل بھی جاری ہے سمندر محفوظ رہے اس کی ضروری ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش کے باوجود پانی کٹوتی کا خطرہ برقرار

Published

on

lakes-of-mumbai

ممبئی : ممبئی میں موسلادھار بارش کے باوجود بھی پانی کی قلت و کٹوتی قائم ہے جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش درج کی گئی ہے۔ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والے جھیلوں میں صرف 8.60 فیصد پانی باقی ہے اسلئے انتظامیہ نے پانی ضائع نہ کر نے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے شہر میں بارش کا سلسلہ دراز تھا, ممبئی کی قلابہ میں 86 ملی میٹر اور سانتا کروز میں 100 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب مڈل ویترنا کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ دو روزہ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا ہے, لیکن اب بھی پانی کٹوتی کا خطرہ لاحق ہے۔ ممبئی تھانہ پالگھر اور رائے گڑھ میں بارش کے سبب یلو اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا, لیکن آج بارش کا سلسلہ تھم گیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com