(جنرل (عام
ممبئی میں 2022 کا اعلان، موبائل ایپ پر اور وقف دفاتر میں درخواستیں دی جاسکیں گی، انڈونشیا کے بعد ہندوستان دوسرا ملک : مختارعباس نقوی

آج ممبئی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج 2022 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بار سے موبائل ایپ پر اور ملک بھر کے وقف دفاتر میں بھی درخواستیں دی جا سکیں گی، اور ملک بھر سے 10، مقامات سے حجاج کرام فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان دنیا کا دوسرا ملک ہے، جہاں سے تقریباً دو لاکھ مسلمان حج کو جاتے ہیں۔ جنوری 2022 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے دو سال سے سعودی عرب کے علاؤہ کسی ملک سے حجاج کرام کو اجازت نہیں دی گئی تھی، لیکن حج دو ہزار بائیس میں حج ممکن ہوسکے گا۔ اس لیے حج کمیٹی آف کمیٹی نے آج یہاں حج 2022 کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کی مکمل تفصیل وزیر موصوف نے پیش کی، اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی حج پرامن اور بہتر انداز میں تکمیل کو پہنچے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کلین اپ مارشل اور سوچھ ممبئی مہم کا خاتمہ، شہریوں سے جرمانہ وصولی پر بھی پابندی، بی ایم سی ہیلپ لائن نمبر جاری

ممبئی : ممبئی بی ایم سی نے کلین اپ مارشل پالیسی کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد اب کلین اپ مارشل کا شہر کی سڑکوں سے صفایا ہو گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے کلین اپ مارشل پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور سوچھ ممبئی مشن کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے معرفت اب کوئی بھی کلین اپ مارشل جرمانہ یا دیگر تعزیری کارروائی کے لئے شہریوں کو مجبور نہیں کرسکتا۔ کلین اپ مارشل کے خلاف شکایت کے بعد ممبئی بی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے آج سے کلین اپ مارشل کی سروس کو بند اور موخر کردیا گیا ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ کچرا اور صاف صفائی کے تحت ممبئی میں عوامی صفائی کی نگرانی اور ’سوچھ ممبئی مشن‘ کو 4 اپریل 2025 سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اس کے باوجود ان پرُکوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے, تو وہ اس کی شکایت کرسکتے ہیں۔ کلین اپ مارشل کی شکایت ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرول روم سے 022-23855128 اور 022-23877691 (ایکسٹینشن نمبر 549/500) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک غبن ملزمین کی جائیدادیں قرق

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ ای او ڈبلیو نے نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک کروڑوں روپے کے غبن کے معاملہ میں پراپرٹی ضبطی کی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ای او ڈبلیو نے بتایا کہ غبن کے آمدنی سے حاصل شدہ جائیدادوں کی نشاندہی کے بعد اسے منسلک اور ضبط کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان ملزمان کی 21 غیر منقولہ جائیدادیں پائی گئی ہے، جنہیں قرق کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ممبئی شہر میں 107 بی این ایس ایس کے تحت یہ پہلی کارروائی کی ہے جس میں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی اے او ڈبلیو نے بتایا کہ قرق جائیدادوں سے حاصل شدہ رقومات کا تخمیہ بھی لگایا جائے گا۔ ممبئی میں بینک کے گھوٹالہ کے بعد ای او ڈبلیو نے بڑی کارروائی کی ہے اور ملزمان سے متعلق دیگر جائیدادوں کی بھی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کرائم برانچ کا لارنس بشنوئی گینگ کو جھٹکا، پانچ اراکین گرفتار

ممبئی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے پانچ شوٹروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, ان شوٹروں کے قبضے سے 5 ریوالور اور 21 کارآمد کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔ ممبئی پولیس ان شوٹروں سے باز پرس بھی کر رہی ہے شوٹروں کو واردات انجام دینے سے قبل ہی پولیس نے گرفتار کر کے واردات پر ہی قدغن لگایا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری علاقہ سے ان پانچوں کو گرفتار کیا ہے, یہ یہاں بڑی تخریبی کارروائی کو انجام دینے کی غرض سے آئے تھے, لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے واردات کو ناکام بنا دیا۔ گرفتار ملزمین وکاس ٹھاکر، سمیت دلاور، دیویندرروپیش سکسینہ، شریہ سریش یادو، وویک گپتا شامل ہے۔ وکاس ٹھاکر کو ورسوا اندھیری، سمیت مکیش کمار دلاور ہریانہ سونی پت، دیویندر روپیش سکسینہ مدھیہ پردیش، شریا سریش یادو جگدیشپور بہار اور وویک کمار گپتا رام پور راجستھان کا ساکن ہے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کئے گئے ہیں۔ اور کرائم برانچ نے ان پر دفعہ 3 اور 25 بی این ایس کی دفعہ 55 اور 61(2) اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کرائم برانچ یہ معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین نے ہتھیار کہاں سے لایا تھا۔
سلمان خان پر فائرنگ کے بعد لارنس بشنوئی گینگ ممبئی میں سرگرم عمل ہونے کی کوشش کررہا ہے لیکن ممبئی کرائم برانچ کی سخت کارروائی کے سبب اس گینگ کی کمر ٹوٹ گئی ہے, اور اب کرائم برانچ نے لارنس بشنوئی گینگ کو زبردست جھٹکا دیا ہے, اور اس کے پانچ اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرائم برانچ اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
-
سیاست5 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا