Connect with us
Monday,21-July-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

قربانی پر جانوروں کی منڈیاں کھلی رہے گی، گئو سیوا آیوگ نے متنازع حکمنامہ واپس لیا

Published

on

ممبئی : ممبئی گؤ سیوا آیوگ نے عید قرباں تک 3 جون تا 8 جون مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کا اپنا متنازع حکمنامہ واپس لے لیا ہے صرف اتنا کہا ہے کہ قربانی کے دوران ممنوعہ جانوروں گؤ کشی نہ ہو, اس بات کو یقینی بنایا جائے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہمراہ مسلم نمائندوں کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی نے سرکلر واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا, جس کے بعد گؤ سیوا آیوگ نے اپنا متنازع سرکلر اور حکمنامہ واپس لے لیا ہے۔ اس سرکلر میں یہ کہا گیا تھا کہ عید قرباں پر گؤ کشی پر قدغن لگانے کیلئے ریاست کے تمام اضلاع میں جانوروں کی منڈیوں کو 8 جون تک بند رکھا جائے, اس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور مسلم نمائندوں کی میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نے اس حکمنامہ کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس لئے گؤ سیوا آیوگ نے باضابطہ طور پر سرکلر واپس لے لیا ہے اور اس کے بجائے ایک نیا سرکلر جاری کیا ہے, جس سے جانوروں کے بازار پر پابندی کو اٹھایا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی گؤکشی قانون کو سختی سے نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ریاستی سرکار کی گؤ کشی قانون کے نفاذ کی ذمہ داری ہے اور پولیس و انتظامیہ اس کیلئے مستعد ہے, لیکن گؤ سیوا آیوگ کا اس طرح کا متنازع سرکلر جاری ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ جو سرکلر جاری کیا گیا ہے, وہ سراسر غیر قانونی اور متنازع ہے۔ جبکہ آیوگ کو حکمنامہ جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے, وہ سفارش کر سکتا ہے ایسے میں وزیر اعلی کے حکم کے بعد اب قربانی کے دوران جانوروں کی منڈیاں جاری رہے گی اور بکروں سمیت بھینس کے بازار پر کوئی پابندی نہیں ہے, اس لئے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے۔

دیونار مذبح کے جنرل منیجر کلیم پٹھان نے بھی بتایا کہ دیونار بکرا منڈی جاری رہے گی اور گؤ سیوا آیوگ نے جو حکمنامہ جاری کیا تھا اسے اس نے واپس لے لیا ہے, اس لئے دیونار بکرا منڈی سے متعلق عوام افواہوں پر توجہ نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ دیونار میں بکرا منڈی میں سہولیات کے ساتھ خریداروں کی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے, یہاں اسٹالس کے ساتھ دیگر سہولیات بھی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیونار بکرا منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بکروں کی آمد ہو چکی ہے, اور اس کے ساتھ ہی 80 ہزار سے زائد بکرے باقی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی قانونی پیروی کا نتیجہ… بامبے ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ مقدمہ کا دیا تاریخی فیصلہ

Published

on

Jamiat-&-Court

7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکے مقدمہ کا آج تاریخی فیصلہ بامبے ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے ظاہر کیا۔ عدالت نے خصوصی مکوکا عدالت کی جانب سے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو ملنے والی پھانسی کی سزا کو غیر قانونی قرار دیا، اسی کے ساتھ ساتھ عدالت مکوکا عدالت سے سات ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ، ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو ملنے والی عمر قید کی سزا کو بھی ختم کردیا یعنی کے ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نچلی عدالت فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور اسے ملزمین کے حق میں تبدیل کردیا۔ بامبے ہائی کورٹ دو رکنی خصوصی بینچ جسٹس اے ایس کلور اور جسٹس شیام سی چانڈک نے آج صبج ساڑھے نو بجے فیصلہ ظاہر کیا۔ عدالت نے ملزمین کی جانب سے حاصل کیئے گئے اقبالیہ بیان کو سرے سے خارج کردیا اور اسے غیر قانونی قرار دیا، اسی طرح عدالت نے سرکاری گواہان کی گواہی کو بھی قبول کرنے سے انکار کردیا۔


عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمین کو فوراً جیل سے رہا کیا جائے اگر وہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو, یعنی کے عدالت نے سال 2006/ سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملزمین کی جیل سے رہائی کا راسطہ صاف کردیا ہے۔ عدالت نے جیل میں انتقال کرنے والے کمال انصاری کو بھی مقدمہ سے بری کئے جانے کا حکم جاری کیا۔ جس وقت جسٹس کلور مقدمہ کا فیصلہ پڑھ رہے تھے، پھانسی کی سزا پانے والے پانچوں ملزمین بھی بذریعہ آن لائن اسے دیکھ اور سن رہے تھے اور ان کے چہروں پر مایوسی جھلک رہی تھی, لیکن جیسے فیصلہ ان کے حق میں آیا وہ ایکدم سے خوش ہوگئے اور عدالت اور ان کا دفاع کرنے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔


سینئر ایڈوکیٹ یوگ موہت چودھری نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا, نیز قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔ انہوں نے ملزمین کے حق میں بحث کرنے کے لئے دفاعی وکلاء کو موقع دینے کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔ یوگ چودھری نے جذباتی انداز میں کہا کہ اس پورے مقدمہ کا اگر باریک بینی سے مشاہدہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ملزمین کے خلاف جھوٹے ثبوت و شواہد اکھٹا کئے گئے تھے, جس کی آج عدالت نے تصدیق کردی۔


ملزمین کے مقدمہ کی جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی پیروی کررہی ہے۔ آج کے فیصلے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے خیر مقدم کیا اور ملزمین کی رہائی کے لئے دن رات محنت کرنے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔


جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے ملزمین کے دفاع میں ملک کے نامور کریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کی تھی, جس میں سینئر ایڈوکیٹ ایس ناگا متھو (سبکدوش جسٹس مدراس ہائی کورٹ)، سینئر ایڈوکیٹ مرلی دھر (سبکدوش چیف جسٹس اڑیسہ ہائی کورٹ)، سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن (سپریم کورٹ آف انڈیا)، ایڈوکیٹ یوگ موہت چودھری و دیگر شامل ہیں، سینئر وکلاء کی معاونت کرنے کے لئے ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ گورو بھوانی، ایڈوکیٹ ادتیہ مہتا، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ بلال و دیگر کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔


واضح رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور 7/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ، ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی, جبکہ ایک ملزم عبدالواحد دین محمد کو باعزت بری کر دیا تھا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی ٹرین بم دھماکہ : اے ٹی ایس فیصلہ کے خلاف اپیل کرے گی

Published

on

ATS

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس ممبئی ٹرین بم دھماکہ کیس میں بری ۱۲ مجرمین کے خلاف قانونی ماہرین اور سرکاری وکلا سے صلاح و مشورہ کے بعد اپیل کرے گی, اے ٹی ایس نے یہ واضح کیا ہے کہ اس فیصلہ کا مطالعہ کے بعد ہی اے ٹی ایس مزید قانونی کارروائی پر غور کرے گی۔ نچلی عدالت نے پانچ کو قصوار وار قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا اور سات کو عمر قید کی سزا سنائی تھی, لیکن عدالت نے دفاعی و سرکاری وکلا کی دلائل سننے کے بعد اس کیس پر اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہی پلٹ دیا, اس معاملہ میں سرکار کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اے ایس جی راجہ ٹھاکرے اور استغاثہ چمالکر نے پیروی کی تھی جولائی ۲۰۲۴ میں ہائیکورٹ نے اپیل داخل کی تھی اور اس پر اپنا فیصلہ سنایا ہے ۲۰۱۵کو نچلی عدالت نے تمام ملزمین کو قصور وار قرار دیا تھا۔ جس کو ہائیکورٹ نے پلٹ دیا ہے اس معاملہ میں فیصلہ کی نقول اور دستاویزات کے مطالعہ کے بعد اے ٹی ایس بھی ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

2006ممبئی ٹرین دھماکہ کیس : بمبئی ہائی کورٹ نے تمام 12 ملزمان کو بری کردیا، کہا: “استغاثہ مکمل طور پر ناکام رہا”

Published

on

Train Blast

ممبئی، 21 جولائی 2025 — 2006 کے مہلک ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکوں کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے *تمام 12 مجرموں کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ (پراسیکیوشن) ملزمان کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں “مکمل طور پر ناکام” رہا۔

یہ فیصلہ جسٹس رویتی موہیتے-ڈیئرے اور جسٹس گوری گوڈسے کی دو رکنی بینچ نے سنایا۔ اس سے پہلے 2015 میں ایک خصوصی ایم سی او سی اے (مکوکا) عدالت نے ان میں سے کچھ کو سزائے موت اور باقی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جسے اب ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔

پس منظر: ملک کو ہلا دینے والا واقعہ

11 جولائی 2006 کو ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں شام کے مصروف وقت میں سات سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، جن میں 189 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ ہندوستان کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام گرفتار شدہ افراد کا تعلق سیمی (ایس آئی ایم آئی) اور لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) جیسے ممنوعہ تنظیموں سے ہے، اور انہوں نے پریشر کُکر بموں کے ذریعے ٹرینوں میں دھماکے کیے تھے۔

عدالت کی تنقید

ہائی کورٹ نے مہاراشٹر اے ٹی ایس (اے ٹی ایس) کی جانب سے کی گئی تفتیش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زیادہ تر کیس اعترافی بیانات پر مبنی تھا جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی۔ عدالت نے شواہد کو ناقابلِ بھروسا اور غیر مستقل قرار دیا۔

عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر ہوئی، اور ملزمان کے بیانات لینے کے دوران قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تفتیش ہی انصاف کی بنیاد ہے۔

انسانی حقوق اور قانونی پہلو

اس فیصلے کے بعد جھوٹے مقدمات، حراستی تشدد اور دہشت گردی سے متعلق قوانین کے غلط استعمال پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ انسانی حقوق کے کئی اداروں نے فیصلے کو سراہتے ہوئے تفتیش کاروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاستی حکومت نے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے اور ممکنہ طور پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

عدالت کے باہر کا منظر

فیصلے کے بعد عدالت کے باہر بری کیے گئے افراد کے اہلِ خانہ جذبات سے مغلوب ہو گئے۔ کئی افراد نے 17 سال جیل میں گزارے۔ ایک وکیل نے کہا، “انصاف میں دیر ضرور ہوئی، مگر انصاف بالآخر ہوا۔ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ جذبات یا دباؤ کے تحت عدالتی فیصلے لینا خطرناک ہو سکتا ہے۔”

دوسری طرف، متاثرہ خاندانوں نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اُن زخموں کو دوبارہ تازہ کر دیتا ہے جو کبھی بھر ہی نہیں سکے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com